موجودہ حالات میں عمر رسیدہ مرد وخواتین  اور بچے یہ کام ضرور  کریں۔

موجودہ حالات میں عمر رسیدہ مرد وخواتین  اور بچے یہ کام ضرور  کریں۔

ناظرین ہم جن حالات سے گزر رہے ہیں   ان میں ہم ہر آدمی کو اپنا  اپنا کام کرنا چاہئے ،ہم کیا کر سکتے ہیں وہ ضرور ریں ،وکیل حضرات اپنا کام کریں ،لیڈرس اپنا کام کریں ،دانشور اپنا کام کریں ۔اللہ نے جو  طاقت،جو صلاحیت دے رکھی ہے وہ کام ضرور کریں ۔جو  ضعیف لوگ ہیں کمزور لوگ ہیں،عمر رسیدہ لوگ ہیں ،گھروں میں پردہ نشین خواتین  ہیں  ،چھوٹے بچے ہیں وہ یہ نہ سمجھیں کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے ۔بلکہ وہ  بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں ۔وہ لوگ امت مسلمہ کے لئے دعا ئیں کریں ۔

مصیبت سے نجات پانے کے لئے حضرت یونس علیہ السلام نے دعا کی تھی ۔

لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

جس کا مطلب ہے  ہے نہیں ہے کوئی معبود سوائے   تیرے ائے اللہ تو پاک ہے مین گناہ گاروں مین سے ہوں

اسی طرح اللہ کے رسول  صلی اللہ علیہ وسلم کو    جب کبھی  کسی  دشمن کا خوف ہوتا  تو یہ دعا پڑھتے تھے ۔

اَللّھُمَّ اِنّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ. 

ائے اللہ  ہم تجھے ان کے مقابلے  میں پیش کرتے ہیں  اور ان شرارتوں سے  تیری پناہ میں   آتے ہیں ۔

اور یہ  دعا بھی پڑھتے رہیں ،

اَللّھُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلِلْمُؤمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَاَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِھِمْ وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِھِمْ وَانْصُرْھُمْ عَلَی عَدُوِّکَ وَعَدُوِّھِمْ.

 ائے اللہ تو ہماری مغفرت فرما ،سارے مومن مرد اور مومن   عورتوں کی مغفرت فرما ،سارے مسلمان  مرد اور عورتوں   کی مغفرت فرما ،اور ان کے دلوں   کو آپس میں جوڑ دے ،آپس  میں  ان کے معاملات کو  درست  کر دے ،اور تیرے اور ان کے  دشمنوں کے خلاف ان کی مدد فرما ۔

یہ دعا بھی پڑھتے رہیں۔

اَللّھُمَّ خَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِھِمْ وَزَلْزِلْ اَقْدَامَھُمْ وَاَنْزِلْ بِھِمْ بَأسَکَ الّذِیْ لاَ تَرُدُّہٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ. 

ائے اللہ  ان کے درمیان  پھوت ڈال دے ،ان کے قدموں کو لڑکھڑا دے ،ان پر تیرا عذاب نازل کردے   جو مجرموں سے  ٹالا نہین جاتا ہے ۔

ناظرین   بڑے بزرگ لوگ فجر سے پہلے اٹھ  جاتے  ہیں  اس وقت اللہ  زمینی آسمان  پر نازل ہوتا ہے ،مانگنے والوں  کی دعا رد نہیں کرتا ،چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی یہ دعائیں سکھاتے رہیں ۔خواتین  بھی یاد کریں ،دعا ئیں   آدمی کو ہر طرح کی  مشکلات سے نجات دلا سکتی ہیں ۔

دعا  بندے کو اللہ سے قریب کرتی ہے ۔جب تکلیف  میں بندہ دعا کرتا ہے   آسمانوں کو چیرتے ہوئے  عرش تک پہنچ جاتی ہے ۔

تاہم قبولیت دعا کے لیے ضروری ہے کہ دعا کے آداب وشرائط کا بھی اہتمام کیا جائے جیسے:

1۔اللہ کی تعریف اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  پر ورود کا اہتمام کیا جائے ،

2۔ دل کو مکمل  کنٹرول مین رکھتے ہوئے، اور خشوع کے ساتھ دعا کی جائے

3۔اللہ کی ذات پر  مکمل بھروسہ ویقین۔رکھتے ہوئے دعا کی جائے،

4۔مسلسل کر یں  بار بار  کر یں ،  اور جلد بازی   نہ کر یں ،

5۔صرف حلال کمائی  استعمال کریں  اورحرام کمائی سے  دور رہیں ،

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

“اللہ سے اس طرح دعاکرو کہ تمھیں یہ یقین ہوکہ وہ ضرور دعا قبول فرمائے گا اور یہ بھی جان لو کہ اللہ تعالیٰ غافل ،بے پروا دل سے نکلی ہوئی دعا قبول نہیں فرماتا” (ترمذی)

یقین کے ساتھ دعا کریں  ان شاللہ   ان مشکل حالات کو  بہتر بنائیگا ،جو حالات ہیں ان میں مسلمانوں کے لئے خیر کا پہلو نکالے گا ان شاللہ ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

2 thoughts on “موجودہ حالات میں عمر رسیدہ مرد وخواتین  اور بچے یہ کام ضرور  کریں۔

Leave a Reply