ترقی کے لئے پی،آر،ای،فارمولے کو اپنائیں

ترقی کے لئے PRE فارمولے کو اپنائیں
دنیا کا ہر آدمی کسی نہ کسی پیشے سے جڑ ا ہوا ہے ،کوئی تاجر ہے کوئی ٹیچر ہے ،کوئی Software Engineer ہے کوئی Hardware Engineer ہے ۔کوئی ٹیکنیشن ہے ،کوئی Company secretary ہے ۔کوئی Company employee ہے ،کوئی Company owner ہے ،کوئی company manager ہے ،کوئی دکاندار ہے ،کوئی Doctor ہے ،الغرض لوگ ہزاروں روزگار سے جڑے ہوئے ہیں۔ اگر کوئی بھی آدمی اپنے پیشے میں ترقی کرنا چاہتا ہے تو اس PRE کے اصول پر چلنا ہوگا ۔PRE کا مطلب ُُPeople, Resources, Experience لوگ ،ذرائع،تجربات ۔یعنی ان تینوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا ۔People کا مطلب ہم جس میدان میں کام کرتے ہیں اس میدان کے ماہرین سے تعلقات قائم کرنا ہوگا ،Resources کا مطلب اس میدان میں ترقی کرنے کے لئے ذرائع کیا کیا ہوسکتے ہیں اپنانا ہوگا ۔اور Experience کا مطلب اس میدان کے تجربات کیا کیا ہیں ان کو معلوم کرنا ہوگا ۔اگر کوئی اپنے میدان کے ماہرین کو ڈھونڈ کر ان سے تعلقات قائم کرتے ہوئے ان سے سیکھتا ہے ، اپنے میدان میں کام آنے والے اسباب وذرائع کو اپناتا ہے ،اس میدان کے تجربہ کار لوگوں سے سیکھتا ہے تو ٌ پھر اس کو ترقی سے کوئی روک نہیں سکتا ۔
ان تینوں کو ڈھونڈ کر نکالنے والا کمال کر جاتا ہے ۔ان تینوں کو تلاش کرنے والا حقیقی طور پر کچھ کارنامہ انجام دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔آپ بھی کچھ کارنامہ انجام دینا چاہتے ہیں PRE کے فارمولے پر چلیں ، آپ آسانی سے آگے بڑھ سکتے ہیں ان شا ء اللہ ۔