
میاں بیوی کے اختلافات کیسے کم ہوں؟
آج مسلم سماج معاشی مسائل سے بڑھ کر خاندانی مسائل میں پریشان ہے،خاندانی مسائل میں بھی میاں بیوی کے مسائل زیادہ پریشان کن ہیں، سوسائٹی میں بہت سارے رشتے مجبورا نبھائے جارہے ہیں،بچوں کی خاطر یا اپنی عزت کی خاطر، یا ان دونوں کا لحاظ رکھے بغیر توڑ دے رہے ہین،ان رشتوں کے دراڑ کی ایک اہم وجہ میاں بیوی کو آپس میں ایک دوسرے کو نہ سمجھنا ہے،شوہر کو چاہئے کہ پہلے بیوی کو سمجھے،ایک عورت کیا چاہتی ہے،محبت چاہتی ہے،خاندان والوں میں عزت چاہتی ہے،ہ وہ چاہتی ہے کہ اس سے بار بار باتیں کریں،،اس کے کھانے کی تعریف کرے،کپڑوں کی تعریف کرے،کام سے آئے تو اس کے ساتھ وقت گزارے،کبھی کبھی تحفہ دے،سسرال والے اس کو گھر کا ایک فرد سمجھیں،
ایک مرد اپنی بیوی سے کیا چاہتا ہے؟ ایک کامیاب بیوی چاہتا ہے اور ایک کامیاب بیوی بننے کے لئے کچھ اصول اپنانے ہونگے،؟
1 اپنے شوہر کو کبھی شرمندہ نہ کریں،
2: اس کو اس بات کا احساس دلاتے رہیں،وہ مثالی ہے،
3: کچھ بھی مطالبہ ہو تو مناسب وقت دیکھ کر کریں،
4:اختلاف ہوں تو بھی جارحانہ الفاظ کا استعمال نہ کریں،
5:شوہر کے رشتے داروں کی خوشدلی سے رہیں، : طاقت سے بڑھ کر مطالبہ نہ کریں۔
6ساری صفات عالیہ کی امید نہ رکھیں۔
7 گھر صاف ستھرا رکھیں،بچوں کو صاف ستھرا رکھیں،
8 شوہر کی شکایت ماں باپ سے نہ کریں،
9 کمرے کی باتین باہر نہ لائیں،
10 تکبر کی باتین نہ کریں،
11 شوہر کی باتیں پڑوس کو نہ بتائین
12 بلند آواز سے باتئں نہ کریں۔
ان باتوں کا لحاظ نہ رکھنے کی وجہ سے طلاق بڑھتے جارہے ہیں،اور طلاق کی وجوہات میں یہ بھی ہے کہ دونوں کا گناہوں میں ملوث ہونا،جس سے محبت میں کمی آتی ہے پھر طلاق ہوتی ہےشکوک وشبہات کی وجہ سے طلاق ہوتی ہے،اثر ورسوخ کا بے ج استعمال،شدید ملامت،رشتہ داروں کی بے جا مداخلت،ماں باپ کی مڈاخلت،نان ونفقہ میں کمی،ان کی وجہ سے طلاق ہورہے ہیں۔