ہم اپنےبچوں کی  حفاظت کیسے کریں؟

پیارے بچو ہم سب کی  حفاطٹ کرنے والا اللہ ہے۔لیکن اللہ   ہم کو  پہلے  حفاظت کے اسباب بھی اختیار کر نے کا حکم دیتا ہے۔پیارے بچو آو ہم جانیں  کہ  وہ اسباب کیا ہیں؟

پیارے بچو اپنی  امی یا ابو  کا یا دونوں کا فون نمبر ضرور یاد کریں ۔

پیارے بچو  اپنے گھر کا اڈریس یاد  رکھیں  اور ،اپنے گھر کا روٹ بھی یاد  رکھیں۔

پیارے بچو اپنے ماں باپ کا نام ،اپنے اسکول کا نام  یا خاندان میں  کوئی مشہور آدمی  ہو تو اس کا نام ،یا مشہور کاروبار ،یا تجارت ،یا دکان ہو تو اس کا نام ضرور   یاد  رکھیں ۔

پیارے بچو اگر کوئی بھی  بڑا آدمی یا انجان   آپ سے  کچھ  بات کہے  اور پھر یہ بھی کہے کہ یہ بات کسی کو نہ بتانا تو  اس کو اپنے ماں باپ سے ضرور بتائیں ۔

پیارے بچو  اسکول جاتے ہوئے ،واپس آتے ہوئے   کوئی اجنبی  کچھ کھانے کی چیزیں دیں تو نہ لیں،

پیارے بچو اگر کوئی اجنبی آدمی    آ پ کو بلائے تو نہ جائیں،اگر کوئی اجنبی آدمی ،  امی ابو  کا نام لیکر   آپ کو بلائے یا وہ کہے آپ کے امی یا ابو نے لانے کے لئے کہا ہے تو نہ مانیں۔

پیارے بچو اگر   کوئی آپ سے کپڑے اتارنے  کے لئے کہے تو مکمل رد کر دیں ،

پیارے بچو اپنے  گھر کا سمپ ہمیشہ بند رکھیں ،گھر کے چھت کا ٹینک ہمیشہ بند رکھیں ،

پیارے بچو اپنے گھر میں First aid Box    ضرور رکھیں،کہ  اگر گرم پانی  گر جائے تو کیا کریں،جل جائیں تو کیا کریں ،کٹ جائے تو کیا کریں،اچانک  کچھ آگ لگ جائے تو کیا کریں ۔اس کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

پیارے بچو روڑ کراس کرتے وقت  دونوں جانب دیکھ کر پار کریں ،سگنل ،اگر ریڈ ہوتو کراس نہ کریں ۔

پیارے بچو اگر آپ لوگ اسکول بس  سے جا تے ہیں تو  ،بس سے اترنے کے بعد  وہیں رک جائیں جب بس نکل جائے تو  پھر آگے بڑھیں،بس نکلنے سے  پہلے نہ ہٹیں ۔

پیارے بچوRoad  کے  کنارے چلیں  ،درمیان میں نہ چلیں Road کو بھاگ کر کراس نہ کریں ۔

پیارے بچو  ہر دن گھر  سے دعا پڑھ کر اسکول جائیں ۔بسم اللہ توکلت علی اللہ  لاحول ولاقوۃ الا باللہ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

1 thought on “ہم اپنےبچوں کی  حفاظت کیسے کریں؟

Leave a Reply