کےدن کیسے گزاریں؟ Lockdown

LONDON, ENGLAND - MARCH 17: "Stay home" is graffitied on a wall in Brighton on March 17, 2020 in Brighton, England. Boris Johnson held the first of his public daily briefing on the Coronavirus outbreak yesterday and told the public to avoid theatres, going to the pub and work from home where possible. The number of people infected with COVID-19 in the UK reached 1500 today with 36 deaths. (Photo by Mike Hewitt/Getty Images)
Lockdown کے دن کیسے گزاریں ؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ناظرین ہم جس Lockdown کے دنوں سے گزر رہے ہیں ، ان دنوں کو صحیح استعمال کرنا ہم سب کے عقلمندی کی علامت ہے ۔ایک مومن ہر طرح کے حالات میں بہتری ہی تلاش کرتا ہے ۔اور مومن کی شان بھی یہی ہے کہ وہ مشکلات میں صبر کرتا ہے تو اجر پالیتا ہے ،خوش حالی میں شکر بجا لاتا ہے تو بھی اجر پالیتا ہے ۔اسی طرح جب زندگی کی بھاگ دوڑ میں تھا اس وقت ر وزی کمانے دن بھر باہر رہتا تھا اور یہ سمجھتا تھا کہ اللہ نے مجھ پر یہ ذمہ داری ڈالا ہے کہ اپنے گھر والوں کی پرورش کروں ،ان کو کھلانے کی پلانے کی ،زندگی کے ضروریات کو فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے ۔اس لئے وہ اجر کا مستحق تھا ۔اب جبکہ گھر میں ہے ،دن بھر گھر میں رہتا ہے تو اس کو بھی غنیمت سمجھتے ہوئے صحیح استعمال کرتا ہے اور اجر کا مستحق بنتا ہے ۔
یہ چھٹیاں بھی اللہ کی طرف سے رحمت لگتے ہیں ،کیوں کہ عام دنوں میں ہم کس قدر مصروف رہتے ہیں اس کی وجہ سے نہ ہم بچوں کا حق ادا کر سکتے ہیں نہ گھر والوں کو حق ادا کر سکتے ہیں۔شاید اللہ نے ہم کو ان کے ساتھ وقت بتانے اور تربیت کا موقعہ دینا چاہتا ہے ۔
1 اب ہم ان چھٹیوں کے دنوں میں اپنے گھروں کا ایک شیڈول schedule بنائیں ۔کب سونا ہے ب جاگنا ہے ۔کب ناشتہ ہوگا ،کب لنچ lunch ہوگا ،کب ڈنر Dinner ہوگا ۔
2 روزانہ صبح میں کسی اچھے قاری کی تلاوت بلند آواز سے گھر کے ہال Hall میں لگائیں ۔
3 اپنے بچوں سے ایک بڑے چارٹ Chart پر کھانے سے پہلے کی دعا ،بعد کی دعا ،سونے سے پہلے کی دعا ،سو کر اٹھنے کے بعد کی دعا ،بیت الخلاء میں جانے سے پہلے کی دعا ،نکلنے کے بعد دعا خوبصورت انداز سے لکھنے کے لئے کہیں اور دیوار پر چپکائیں ۔
4 اگر بچیاں بڑی ہیں تو ان کو پکوان سکھائیں ۔کیوں کہ ہماری بچیاں تعلیم تو بہت حاصل کر رہی ہیں ،ڈگریاں بھی بڑی بڑی حاصل کر رہی ہیں لیکن پکوان اور گھریلو کاموں مین بہت پیچھے ہیں ۔
5 اپنے بچوں کو روزانہ گھر کی صفائی کا طریقہ سکھائیں ،کیوں کہ ان صفائی کا حد سے زیادہ ہی خیال رکھنا ہے ۔ہر دن بستر کو چادروں کو کپڑوں کو چھت کی سہولت ہو تو دھوپ مین سکھانے ڈالیں ۔
6 ان دنوں صلہ رحمی کے طور پر ہر دن رشتہ داروں سے فون پر باتیں کریں ۔اپنے بچوں کو فون پر رشتہ داروں سے بات کرائیں ۔
7 گھروں میں عبادت کریں ۔اپنی عبادتوں میں خشوع خضوع پیدا کریں ۔سب لوگ گھر میں جماعت بنا کر نماز ادا کریں ۔
8 lockdown کے دنوں میں غور فکر کرنے کا بھرپور موقعہ ملتا ہے لھذا اپنی خوبیوں کو تلاش کریں ،اپنے بچوں کی خوبیوں کو تلاش کریں ۔ہر آدمی ایک دوسرے کی خوبیوں کو تلاش کرے اور ان کو بتائے ۔
9 ان دنوں میں صحت پر زیادہ توجہ دیں ،ہر چھوٹی چیز کے لے لئے ہاسپٹل نہ جائین کیوں کہ ان دنوں ہاسپٹل وائرس سے محفوظ نہیں ہیں ۔اور اکثر ہاسپٹلس میں وائرس سے بچنے کے بہتر انتظامات نہیں کر پاتے ہیں ۔لھذا گھریلو نسخوں سے چھوٹے موٹے علاج کر لیں ۔
10 ان دنوں میں گرم چیزیں ہی کھائیں ۔گرم پانی پینے کا اہتما م کریں ۔سرد چیزیں جیسے آئسکریم وغیرہ کو دشمن سمجھیں ۔
11 اپنے بچوں کی تربیت کے لئے ہم نے ایک مہنہ کا کورس بنایا ہے جس میں عقیدہ ،سیرت،قصے، رمضان کے مسائل ،عام معلومات اورActivities پر مشتمل ہے ۔جو لوگ ان چھٹیوں کے دنوں میں اپنے بچوں کی تربیت کی فکر کرتے ہیں وہ ہم سے whatsapp پر رابطہ کرے اور کورس کی PDF copy حاصل کرے ۔
آپ کا خیر خواہ
نورالدین عمری ایم اے ،ایم فل
9391138391