کیا صرف مال ہی صدقہ ہے؟

کیا صرف مال ہی صدقہ ہے؟
جب کبھی صدقہ کی بات آتی ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ مال خرچ کرنا ہی صدقہ ہے ،ہاں یہ ٹھیک ہے لیکن صرف مال ہی صدقہ مین شمار نہیں ہوتا اس کے علاوہ بھی بہت ساری چیزیں صدقہ میں شمار ہوتی ہیں۔
جیسے کسی کے حق میں آپ نے دعا کی تو یہ بھی صدقہ ہے،جمعہ کے دن عام طور پر لوگ دعاوں کے لئے اعلان کرتے ہیں ہم یوں ہی سن کر نکل جاتے ہیں یا اگر امام دعا کرے تو آمین کہہ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔کبھی کسی دوست سے ملاقات ہوتی ہے ،رشتہ داروں سے ملاقات ہوتی ہے یا پڑوسی سے ،وہ پریشان رہتے ہیں وہ اپنی پریشانی کو شیر کرنے کے ساتھ ساتھ دعا کی درخواست بھی کرتے ہیں تو ایسے موقعہ ہمیں ضرور دعا دینا ہوگا ۔کیوں کہ ہمارا دعا کرنا ان کے حق مین صدقہ ہوگا۔اسی طرح آپ نے کسی کو علم سکھایا ۔کسی کی رہنمائی کی۔کسی کو ایسی بات بتائی جو اس کے لئے فائدہ مند ہے تو یہ بھی صدقہ ہے ۔اگر آپ کو کسی خاص چیز مین تجربہ ہے لوگ آپ سے مشورہ کرتے ہیں اگر آپ نے مناسب مشورہ دیا تو یہ بھی صدقہ ہے ۔
کوئی مشکل میں پھنسا ہوا ہے ،کسی پریشانی میں گھرا ہوا ہے اگر آپ نے اس کی مدد کی تو صدقہ ہے۔اگر چہ کہ یہ مدد باتوں سے ہی کیوں نہ ہو صدقہ ہے ۔اگر کسی کو آپ نے وقت دیا جو اس کے لئے بہت اہم تھا ،کوئی اکیلا تھا پریشان تھا ،آپ نے وقت دیا ،کسی کی رہنمائی مین آپ نے وقت لگایا ،یہ بھی صدقہ ہے ۔کسی کی آپ نے تربیت کی ،آپ بڑی عمر کے ہیں آپ نے اپنے پوتوں کو یا نواسوں کو کچھ اچھی باتیں بتایا تو صدقہ ہے،آپ استاذ ہین کلاس میں تربیت کی تو صدقہ ہے،آپ ماں ہیں اپنے بچوں کو کوئی اچھی بات بتا کر تربیت کی،آپ باپ ہین اپنے بچوں کو صھابہ کرام کا کوئی واقعہ بیان کیا تربیت کی یہ بھی صدقہ ہے ۔کسی کے مشکل حالات مین آپ نے حوصلہ افزائی کی تو یہ بھی صدقہ ہے۔کسی کو آپ نے نیکی کی ترغیب دلائی تو یہ بھی صدقہ ہے۔راستے میں چلتے چلتے پتھر راستے میں تھا اس کو ہٹایا تو صدقہ ہے،راستے میں چلتے ہوئے کسی سے ملاقات ہوئی اس سے مسکرا کر بات کی تو یہ بھی صدقہ ہے۔راستے میں چلتے ہوئے کسی نے اپ کی گاڑی کو ہلکی سے ٹکر دی آپ نے اس کو معاف کیا تو صدقہ ہے،گلی مین بچے کرکٹ کھیل رہے تھے بال آپ کو لگ گیا چوٹ لگی لیکن آپ نے معاف کیا صدقہ ہے،آپ نے اپنے بڑوں کی عزت کی تو صدقہ ہے چھوٹوں پر شفقت کی تو صدقہ ہے ۔کسی نے اپنی خوشی میں آپ کو دعوت دی اس کی خوشی مین شامل ہوئے تو صدقہ ہے،کسی نے راستے مین چلتے ہوئے آپ سے راستہ پوچھا یا اڈریس پوچھا تو آپ نے خوش دلی بتا دیا تو یہ صدقہ ہے۔مسجد کوئی پیپر پڑا ہوا ہے ،یا کاڑی پڑھی ہوئی ،کچرا پڑا ہوا ہے نکال کر پھینک دیا تو صدقہ ہے،راستے ،میں چلتے ہوئے کسی نے آپ سے لفٹ مانگی آپ نے دے دی تو صدقہ ہے۔نماز کے لئے اذان ہوگئی آپ گھر سے باہر نکلتے ہین پڑوسی کا بچہ کھیل رہا ہے آپ نے اس کو بھی اپنے ساتھ نماز لے گئے تو صدقہ ہے۔آپ آفس سے گھر جارہے ہیں راستے میں اپنی بیوی یا بچوں کے لئے کچھ کھانے کی چیزیں لے گئے تو یہ بھی صدقہ ہے۔آپ دوستون کے ساتھ ہوٹل گئے کوئی کھانا اچھا لگا اپنے والدین کے لئے یا بیوی بچوں کے لئے ایک پارسل لیتے ہیں تو صدقہ ہے،آپ صبح مین بچوں کو اسکول چھوڑنے جاتے ہیں راستے میں آپ نے بچے کو بسکٹ دلایا تو صدقہ ہے،آپ کسی رشتہ دار سے ملاقات کے لئے جاتے ہیں تو صدقہ ہے،کچھ کھانے کی چیزین بھی لے جاتے ہیں تو بھی صدقہ ہے۔الغرض صدقہ صرف مال سے ہی نہیں ہوتا بلکہ ہر اچھے کام سے ہوتا ہے اس لئے جب بھی آپ کو اچھے کام کا موقعہ ملے ضرور کریں ،یہی چھوٹی چھوٹی نیکیاں کل قیامت کے دن بہت کام آنے والی ہیں ان شائاللہ۔