کیا آپ کو پولس  سے ڈر لگتا ہے؟

ہم جس سماج میں رہتے ہیں وہاں  پولیس کا بہت رول ہے،اور اس کی بڑی ذمہ داری  بھی ہے،لوگ اس کے بھروسے پر  رات میں چین سے سوتے ہیں،اس کے بھروسے پر سفر بھی کرتے ہیں،آئے ہم یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں  اس کی اصل ذمہ داری ہے۔ سب سے پہلے یہ جانیں کہ پولس کس کو کہتے ہیں؟

پولس ملک کی اس سول فورس کو کہتے ہیں جو ملک کے اندر امن وامان قائم کرنے اور ایسے قوانین کا نفاذ کرنے کے لئے بنائی جاتی ہے جن سے جرائم کو روکا جاسکے۔

س: پولس کے کام کیا ہیں؟

ج:پولس کے کام امن وامان قائم کرنا ،جرائم کو روکنا،اور جرائم کی تفتیش کرنا ہے۔

س: کیا پولس  والے بغیر کسی ثبوت کے کسی کو گرفتار کر سکتے ہیں؟

ج: نہیں ۔

س؛ ہتکڑی کس کو لگائی جاتی ہے؟

ج جو مجرم بزور طاقت چھٹکارا  حاصل کرنے کی کوشش کرے اس کو ہتکڑی لگائی جاتی ہے۔

س: کیا پولس کو سزا دینے کا اختیار ہے؟

ج: نہیں پولس کو  سزا دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے،اگر کوئی سزا دیتا ہے تو دفعہ نمبر 20،21 کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

س: خاتوں قیدی کی تلاشی کون لیں گے؟

ج خاتوں قیدی کی تلاشی   پوری عزت کے ساتھ خاتون پولس ہی لےگی۔

س:کیا پولس زبردستی کسی کے گھر میں داخل ہوسکتی ہے؟

ج:نہیں کسی پولس والے کو زبردستی کسی کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

س: اگر پولس  آپ کو گرفتار کرے تو آپ کے کیا حق بنتے ہیں؟

ج: اگر پولس آپ کو گرفتار کرنے آئے تو گرفتاری کی وجہ دریافت کریں، گرفتاری سے پہلے وارنٹ دیکھ لیں،اپنے پسند کے وکیل سے رابطہ قائم کریں۔اور اندرون 24 گھنٹے مجسٹریٹ کے پاس پیش کریں۔

س: پولس اپنی حراست میں کتنی دیر تک رکھ سکتی ہے؟

ج: صرف 24 گھنٹے ۔

س: fir کیاہے؟

ج:fir  پولس آفسر  کو کسی جرم کے بارے میں دی گئی پہلی اطلاع ہے۔

س: fir میں ضروری چیزیں کیا ہیں؟

ج ملزم کا نام اور پتہ،جرم کی جگہ،تاریخ ،اور وقت   بتانا ہوگا۔

س: کیا ایک پولس آفسر کے لئے جائز ہے کہ کسی کیس کی تفتیش کے لئے  ایک خاتون یا 15 سال سے کم عمر لڑکے کو پولس اسٹیشن بلائے؟

ج:نہیں  قطعا حق نہین کہ ان کو پولس اسٹیشن بلائے بلکہ  انکوائری کے لئے گھر جانا پڑےگا ۔

س:کیا پولس والے ملزم کو تکلیف دے کر کوئی بیان دینے پر مجبور کر سکتے ہیں؟

ج:پولس والے  کوئی بیان دینے کے لئے  تکلیف دے سکتے ہیں،نہ دھمکی دے سکتے ہیں نہ ہی کسی قسم کا وعدہ کر سکتے ہیں۔

س: ضمانت کیا ہے؟

ج:ضمانت ایک شخص کو پولس حراست ،یا عدالتی حراست  سے بعض شرطوں کے ساتھ  آزادی دینے کا نام ضمانت ہے ،

س: کیا پولس تشدد کے شکار لوگ معاوضہ کے حقدار ہیں؟

ج: ہاں۔

س: قتل کی سزا کیا ہے اور کتنی ہے؟

ج: قتل کی سزا عمر قید ہے اور عمر قید  15 سال ہوا کرتی ہے۔

س: کیا آپ کو اپنے مذہب کی تبلیغ کا حق ہے؟

ج: ہاں آپ کو اپنے مذہب کی تبلیغ کا پورا حق ہے۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply