کیا آپ قرآن پڑھنا چاہتے ہیں؟

کیا آپ قرآن پڑھنا چاہتے ہیں؟
دوستو آج کل قرآن مجید سیکھنے یا تجوید سیکھنے کے سلسلے میں کافی غفلت برتی جا رہی ہے آئے اسی سلسلہ میں کچھ مشورے آپ کی خدمت میں رکھنا چاہتے ہیں۔
تجوید اس علم کا نام ہے جس سے قرآن مجید کے الفاظ اور حروف کی بہتر سے بہتر ادائیگی ہو۔
دنیا کی ہر زبان اپنی خصوصیات رکھتی ہے کہ اس کا طرز ادا لہجہٴ بیان دوسرى زبانوں سے مختلف ہو تا ہے اور یہی لہجہ اس زبان کی شیرینی، چاشنی اور اسکی لطافت کا پتہ دیتا ہے۔
جب تک لہجہ و انداز باقی رہتا ہے زبان دلچسپ اور شیرین معلوم ہوتی ہے، اور جب وہ لہجہٴ بدل جاتا ہے تو زبان کامزہ ختم ہو جاتا ہے۔ ضرورت ہے کہ کسی زبان کو سیکھتے وقت اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ اس کے الفاظ اس شان سے ادا ہوں جس انداز سے اہل زبان ادا کرتے ہیں اور اس میں حتی الامکان وہ لہجہ باقی رکھا جائے جو اہل زبان کا لہجہ ہے اس لئے بغیر تجوید، زبان تو وہی رہے گی لیکن اہل زبان اسے زبان کی بربادی ہی کہیں گے۔
مسلمان کی اپنی کتاب اور اس کا دستور زندگی عربی میں ہی نازل ہوا ہے۔ اسکی دنیا و آخرت کا پیغام عربی زبان ہی میں ہے۔ اور وہ دستور، قانون زندگی ہونے کے علاوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ اور اسکی برترى کی دلیل بھی ہے۔ اب اگر اس کتاب کو نظر انداز کر دیا گیا تو اسلام کا امتیاز ہی کیا رہے گا اور رسالت پیغمبر اسلام کو ثابت کرنے کا وسیلہ کیا ہوگا۔
قرآن صرف دستور حیات ہوتا تو ممکن تھا کہ انسان کسی طرح بھی تلفظ کرکے مطلب نکال لیتا اور عمل کرنا شروع کر دیتا۔ لیکن قرآن کریم معجزہ بھی ہے، وہ قدم قدم پر اپنی تلاوت کی دعوت بھی دیتا ہے۔ اپنی فصاحت و بلاغت کا اعلان بھی کرتا ہے اور اپنے وابستگان کو متوجہ بھی کراتا ہے کہ اس کے محاسن پر غور کریں اور اس کی خوبیوں کو آشکار اکریں۔
نماز تو ہر مسلمان کو پڑھنا ہےاس سے واضح ہوا کہ تلاوت قرآن بھی ہر مسلمان کا فرض ہے اور تلاوت عربی زبان کے بغیر نہیں ہو سکتی۔اور عربی زبان کے آداب و شرائط کا لحاظ بھی رکھنا ہوگا اور اس میں کوئی ترمیم اور تبدیلی نہ کی جائے جس کے بعد یہ کہنا بھی صحیح ہوگا کہ علم تجوید اپنی تفصیلات کے ساتھ ہی نہ سہی ایک مقدار تک واجب ضرور ہے اور اس کے بغیر نماز کی صحت مشکل ہے اور نماز ہی کی قبولیت پر سارے اعمال کی قبولیت کا دار و مدار ہے اب اگر کوئی شخص تجوید کے ضرورى قواعد کو نظر انداز کر دیتا ہے تو قراٴت قرآن کی طرح نماز کو برباد کرتا ہے اور جو نماز کو برباد کر تا ہے اس کے سارے اعمال کی قبولیت محل اشکال ہے اور یہی علم تجوید کی عظمت و برترى کی بہترین دلیل ہے۔ ان تمام باتوں سے پتہ چلا کہ تجوید کے بغیر ہم قرآن مجید کا حق ادا نہیں کر سکتے ہیں جب ہم قرآن مجید کا حق ادا نہیں کر سکتے تو سب سے بڑی عبادت نماز کا بھی نہیں کر سکتے۔اس لئے مرد و خواتین سے گزارش ہے کہ اس کو سیکھنے کے لئے ضرور وقت نکالیں۔بچوں مساجد کے صباحی مسائی مدرسہ میں بھیجیں یا کسی جید حافظ قرآن کی خدمات حاصل کریں۔جس طرح آپ انگریزی سیکھنے کے لئے بڑی رقم خرچ کرنے آمادہ ہوتے ہیں اسی طرح قرآن مجید سیکھنے کے لئے جید حافظ کو اچھی رقم دیں اور ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔آپ خود بھی مسجد کے امام صاحب سے سیکھیں،عموما فجر کے بعد وقت ملتا ہے نماز کے بعد امام صاحب سے درخواست کریں کہ آپ کو یا اجتماعی طور پر مصلیوں کو تجوید سکھائیں۔تجوید سیکھنے میں کسی قسم کی شرم محسوس نہ کریں۔خواتین بھی کسی جید حافظہ کی خدمات حاصل کریں۔عام طور پر جید حافظہ آپ کے گھر تک آ نہیں سکتی ہےآج کل آن لائن بھی تجوید کے مختلف کورسس چلائے جاتے ہیں ان کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں. اس طرح آپ گھر بیٹھے تجوید اور حفظ قرآن کا کورس کر سکتی ہیں۔ یا آپ ویب سائٹ quraan explorer.com کا سہارا بھی لے سکتے ہیں۔اس ویب سائٹ پر آپ قرآن مجید کے تراجم ،تفاسیر اور مختلف قراٗ کی تلاوت سلیکٹ کر کے سن سکتے ہیں ،اس میں سیکھنے والوں کے لئے ایک سہولت یہ بھی ہے کہ مان لیں آپ کو مشاری کی تلاوت اچھی لگتی ہے ان کو سلیکٹ کریں اور قرآن مجید کی جو سورت آپ سیکھنا چاہتے ہیں اس کو سلیکٹ کریں،اب سٹارٹ کریں قاری جیسے جیسے تلاوت کرتا جائگا آیت کلر فل ہوتی جائگی اور آپ اس کے ساتھ دہراتے جائینگے ۔آپ ایک ہی آیت کو پانچ بار سننا چاہتے ہیں تو سیٹ کر دیں تو آیت پانچ بار دہرائی جائیگی۔اس طرح آپ قرآن مجید کو آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔مزید اسی وقت ان آیتوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ اور تفسیر بھی معلوم کر سکتے ہیں۔مدارس میں پڑھانے والے اساتذہ کو قرآن مجید کے سبجیکٹ میں الفاظ کے معانی ،لفظ کا مادہ،اور تراکیب میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کے لئےایک عمدہ ویب سائٹ ہےthe quranic Arabic corpus اس ویب سائٹ میں قرآن مجید کی ہر آیت کی ترکیب ،الفاظ کے معانی ،مادہ،ملےگا اور یہ لفظ پورے قرآن مجید میں کتنی پرتبہ اور کہاں کہاں استعمال ہوا ہے مل جائگا۔ہم عربی مدارس کے اساتذہ کے گزارش کرتے ہین کہ اس ویب سائٹ کو ضرور دیکھیں۔اگر اس سلسلہ میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو میرے نمبر 9391138391پر ضرور رابطہ قائم کریں۔