کیا آپ کے دل میں ایسے خیالات آتے ہیں؟

کیا آپ کے دل میں ایسے خیالات آتے ہیں؟
1میں ترقی اس لئے نہیں کر سکا کہ مجھے بچپن میں سہولتیں نہیں ملیں؟
2میں ترقی اس لئے نہیں کر پایا کہ میرے والدین غریب تھے۔
3میں ترقی اس لئے نہیں کر پایا کہ میرے والدین گاوں میں رہتے تھے؟
4میں ترقی اس لئے نہیں کر پایا کیوں کہ میرے والدین زیادہ پڑھے لکھے نہیں تھے۔
5میں ترقی اس لئے نہیں کر پایا کہ ہماری حکومت نے کوئی سہولت نہیں دی۔
6میں ترقی اس لئے نہیں کر پایا کیوں کہ ہمارے پاس بجلی نہیں تھی۔
7میں ترقی اس لئے نہیں کر پایا کیوں کہ سماج میں لوگ آگے بڑھنے نہیں دیتے۔
8میں ترقی اس لئے نہیں کر پایا کیوں کہ کیوں کہ لوگوں نے مزاق اڑایا ۔
9میں ترقی اس لئے نہیں کر پایا کیوں کہ مقابلہ سخت تھا ۔
10 میں ترقی اس لئے نہیں کر پایا کیوں کہ ہمارے حکمران صحیح نہیں ہیں ۔
اگر آپ اپنی ناکامی کے لئے ایسی چیزوں کو و جہ بناتے ہیں تو پھر یاد رکھیں آپ کے مرنے تک بھی آپ کے لئے سارے دروازے بند ہی رہیں گے۔آپ کی ترقی کے لئے آپ کی کامیابی کے لئے ،آپ کے آگے بڑھنے کے لئے ان میں سے کوئی چیز رکاوٹ نہیں ہے ۔یاد رکھیں تاریخ ہمیں بتاتی ہے دنیا میں ہمیشہ وہی لوگ ترقی کی منزلوں سے گزرتے رہے جن کے پاس کم سے کم وسائل ہی تھے ۔ آپ ہندوستان کی 800 سالہ مسلم بادشاہوں کی تاریخ پڑھیں تو پتہ چلے گا کہ کسی بادشاہ کا بیٹا کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا بلکہ ہر بادشاہ کی رہنمائی کرنے والا ،مشیر ،اس کا اڈوائزر ایک غریب گھرانے میں پل کر بڑ ا ہوا شخص ہی تھا ۔جن ماں باپ کے پاس اپنے بچوں کے لئے گاڑی دلانے کی طاقت نہیں تھی،جن کے پاس بجلی کی عمدہ سہولت نہیں تھی،جن کے بچوں کے لئے کوئی بڑا اسکول نہیں تھا انہی لوگوں کے بچوں نے بڑے کارنامے انجام دئے ۔آپ کے سینہ کچھ کر گزرنے کی آگ جل رہی ہے تو ہی آپ کچھ کر سکتے ہیں ۔ورنہ لاکھ سہولتیں فراہم کی جائیں کچھ کرنے کا جذبہ نہ ہوتو کچھ نہیں کر سکتے ۔
ما شا اللہ مولانا اللہ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے تاکہ آپ ہماری رہنمائی کرتے رہیں جزاک اللہ خیرا و احسن