کھیتی باڑی

 بخاری ومسلم میں ہے  کہ رسولﷺ  نے فرمایا  کہ بنی اسرائیل  کے دوآدمی تھے ایک نے کیتھی باڑی کی زمین بیچی اور ایک نے زمین خریدی مطلب یہ ہے  کہ بیچنے والا  اور لینے والا دونوں کسان تھے ، تو زمین کے خرید لینے کے بعد کسان زمین میں ہل چلاتا ہے جب ہل چلاتاہے رہتاہے  تواچانک دیکھتاہے  کہ زمین کے اندر ایک سونے کا گھڑا ہے اور وہ اس سونے کے گھڑے کو دیکھ کر پریشان ہوجاتاہے  اور اسکو لیکر سیدھا کھیت والے کے پاس جاتاہے اور کھیت  والے سے کہتاہے  کہ یہ گھڑا تمہارے  کھیت سے نکلا ہے ۔ لحاظہ یہ گھڑا تم لے لو یہ گھڑا تمہارا ہے ۔ کیا ایمان داری ہے !   وہ کھیت  خریدنے والا کہتاہے کہ میں نے کھیت خریدا ہے گھڑا نہیں ، اس لئے یہ تم  لے لو ۔ کھیت بیچنے والا کہتاہے کہ میں نے تم کو زمین بیچی ہے تو زمین کی ہر چیز تمہاری ہے  ۔ اور یہ مسئلہ یہاں پر ہی  ختم نہیں ہوتا ہے اور تو اور ان دونوں  میں  کوئی بھی اسکو لینے  کے لئے تیار نہیں  ہورہا تھا  ۔تو دونوں مل کر حاکم کے پاس جاتے ہیں  اور معاملے کو پیش کیا جاتاہے لیکن ان دونوں میں سے کوئی لینے  کے لئے راضی نہیں  ہورہا تھا تو حاکم  سوال کرتاہے  کہ تمہارے  بچے ہیں ؟  تو اس میں سے ایک کہتاہے کہ ہاں  مجھے ایک لڑکی ہے اور دوسرا   کہتا ہے کہ مجھے ایک لڑکا ہے   ۔ تو حاکم فیصلہ  کرتاہےکہ اس دولت سے ان کا نکاح کرادو۔یہ بخاری ومسلم کی حدیث ہے

  سبحان اللہ دنیا  میں ایسے  لوگ بھی گزرے ہیں جن کے سامنے دنیا کی کوئی حقیقت  نہیں تھی ،ایسے ہی لوگوں کے بارے میں اللہ نے فرمایا   بَلَىٰ مَنْ أَوْفَىٰ بِعَهْدِهِ وَاتَّقَىٰ فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (آل عمران:76)

یقینا  جو اپنے  وعد ے کو پورا اور اللہ سے ڈرے بے شک  اللہ ایسے متقیوں سے محبت کرتا ہے ۔دنیا میں ایسے بھی گزرے ہیں جن کو  سونے چاندی کی دیگچے   بھی ملتے ہیں تو وہ  اپنے ایمان سے  اور تقوی سے غافل نہیں ہوتے ہیں،جو تنہائی میں دوسروں کے حق کو یاد رکھتے ہیں،ان مین سے کھیت والے نے انکار  کرنے کے باوجود  خریدنے والا اس کو قبول نہیں کر رہا ہے،اور نہ ہی کھیت بیچنے والا قبول کر رہا ہے۔یقینا ایمان والے بندوں کے پاس  اس مال ودولت  کی کوئی حقیقت نہیں رہتی ہے،اس مال کو وہ اپنے ہاتھ  کا میل سمجھتے ہیں۔مال ان سے محبت کرتا ہے لیکن یہ مال  سے محبت نہیں کرتے ہیں۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply