آو بچو آداب زندگی سیکھیں گے ۔

پیارے بچو  آج ہم لوگ  کھانے سے پہلے کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہئے سیکھیں گے ان شاللہ ۔

پیارے بچو کھانے سے پہلے  اور بعد میں ہاتھ اچھی طرح سے دھو لیں ۔گھر میں صابن سے  یا  Dettol سے اچھی طرح دھو لیں ۔

جب آپ کھانا شروع کریں تو بسم اللہ ضرور پڑھ لیا کریں ۔آپ نے تو پڑھ لیا ہے  اپنے ساتھ کھانے والوں کو یاد دلایا جاسکتا ہے ۔یا اپنے Dining Table  کے پاس دعا لکھ لگائی جا سکتی ہے ۔

اگر کوئی شروع مین بسم اللہ پڑھنا بھول جائے اچانک درمیان  میں یاد آئے تو بسم اللہ اولہ وآخرہ پڑھے ۔

اگر آپ کسی کے مہمان بن گئے ہیں تو میزبان سے اجازت لیکر کھانا شروع کریں ۔

پیارے بچو  ہر چیز سیدھے ہاتھ سے کھانا ہے ،بائیں ہاتھ سے نہ کھانا ہے نہ کچھ پینا ہے ۔

جو آپ کے سامنے برتن ہے وہیں سے کھائیں  ،اور برتن میں بھی سامنے سے  کھائیں ۔

اگر آپ کے پاس مہمان ہوں تو آپ ان کو کھانا کھلانا چاہتے ہیں تو جلد کھلا دیں ۔

کھانا ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں،ٹیک لگا کر کھانے سے پرہیز کریں ۔

کھانے کے درمیان کوئی آجائے تو ان کو بھی شامل کریں ۔اگر  آپ کچھ   کھارہے ہوں آپ کے ساتھ دوسرے بھی ہوں تو ان کو بھی  شریک کرلیں ۔یا ان کو بھی تھوڑا دیں ۔دوسروں کو شیر کئے بنا خود ہی کھاتے رہنا اچھی  بات نہیں ہے ۔

 پیارے بچو یہ سب آداب کھانے سے پہلے کے ہیں ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply