This is an image caption

کچھ پانے کے لئے  کچھ دینا سیکھیں

ناظرین ہر آدمی کی خواہش ہوتی ہے  کہ اس کو زندگی میں ہر چیز ملے ،جب ملتی ہے اور بڑی چیز کی خواہش کرتا  ہے،لیکن  وہ یہ سمجھتا ہے  کہ دل   بھرنے کے لئے صرف لیتے رہنا ہے دینے  کا خیال نہیں آتا ہے  بلکہ اس بات کا ڈر لگے رہتا ہے کہ  اگر ہم دیں گے تو کم  ہوجائے  گا ،کم نہ ہوجائے اسی ڈر سے وہ دینا ہی چھوڑ دیتا ہے،جبکہ اللہ کا اصول یہ ہے کہ وہ دینے والوں کو ہی زیادہ دیتا ہے۔

یہاں پر ذرا رک جائیں   دینے سے مراد صرف مال دینا ہی مراد نہیں ہے ،بلکہ  وہ کچھ بھی ہوسکتا ہے،آپ کے پاس مال ہے تو ٹھیک ہے مال دیجئے لیکن اگر مال نہیں ہے وقت ہے تو وقت دیجئے ،دوسروں کی بھلائی کے لئے بلا کسی معاوضہ  کےروزانہ تھوڑا تھوڑا وقت دیجئے ،اگر آپ کے پاس علم ہے تو علم دیجئے ،اگر آپ کے پاس  تجربہ  ہوتو تجربہ دیجئے ،زندگی میں  کمانے کے بے شمار  جائز طریقہ ہیں سب اپنائیں لیکن  کوئی ایک کام ضرور ایسا کریں جو بے لوث ہو،جس  کے بدلے کی امید صرف اللہ سے رکھیں۔

آپ کچھ بھی ہوں چاہے استاذ ہوں   ڈاکٹر ہوِں،تاجر ہوں ،یا عام آدمی ہوں   آپ زندگی مین بہت کچھ پانا چاہتے ہیں  تو پھر  کچھ دینا بھی سیکھیں ، آپ سے یہ نہیں کہا جاتا کہ صرف پیسے ہی دیں بلکہ  آپ ایک مشورہ دے سکتے ہیں ،ایک مسکراہٹ دے سکتے ہیں،ایک اچھی بات دے سکتے ہیں،اک نصیحت دے سکتے ہیں،ایک تسلی دے سکتے ہیں،ایک خیر خواہی کا کلمہ دے سکتے ہیں،لیکن دینا سیکھیں کیوں کہ اللہ ہمارے ذریعہ دوسرون کی مدد کرتا ہے اس لئے  نہیں کہ وہ ہمارا محتاج ہے بلکہ اس لئے  کہ وہ ہمیں دوسروں کی مدد کا موقعہ فراہم کرنا چاہتا ہے ،یہ ہماری اپنی زندگی کو بہتر  بنانے کا ایک ذریعہ ہے،اللہ نے ہمیں ایک دوسرے کا محتاج بنایا ہے ہم کچھ چیزوں کے لئے دوسروں کے محتاج ہیں  اور کچھ چیزوں کے لئے وہ ہمارے محتاج ہیندوسرون کی مدد کرکے  ہم خود اپنی مدد کر رہے ہوتے ہیں،ہم چاہیں یا نہ چاہیں یہی زندگی کا دستور ہے،یہ زندگی کچھ دو کچھ لو   کے درمیان  ایک توازن کا نام ہے،شاندار کامیابیاں حاصل کرنے  والے تمام افراد اپنے اپنے دور میں اس طرح کی خدمات انجام  دیتے رہے ہیں،جو لوگ  پہلے کچھ دینا نہیں چاہتے  قدرت بھی انہیں کچھ نہیں دیتی ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply