ٹھوکر

Illustration and Painting
ٹھوکر
اِس اونچی نیچی دنیا میں ٹھوکر کسے نہیں لگتی؟ لیکن ٹھوکر کھانے کے بعد جو شخص زخمی حالت میں تکلیف سے گھبرا کر یکایک کسی انجانی سمت میں دیوانہ وار بھاگ اُٹھتا ہے، وہ جنگل میں گھس جاتا ہے
پھر اُسے شیر کھا جاتا ہے
یا بھیڑیے پھاڑ ڈالتے ہیں
یا وہ جنگلی جانوروں کی خوراک بن جاتا ہے
جبکہ عقلمند وہ ہوتا ہے جو
ٹھوکر کھا کر رک جاتا ہے
پہلے اپنے زخم ٹھیک کرتا ہے
پھر ٹھوکر کا سبب پوری دیانتداری سے تلاش کرتا ہے
اپنی اصلاح کرتا ہے
اپنی ضروریات کا اندازہ لگاتا ہے
باقی ماندہ زندگی کے لیے مقصد بناتا ہے
اس مقصد کے حصول کی حکمت عملی ترتیب دیتا ہے
ترتیب کردہ حکمت عملی پر عقلمندوں اور مخلصین سے مشورہ کرتا ہے
اپنی ذہن سازی کرتا ہے اور خود کو طے کردہ حکمت عملی پر چلنے کے لیے آمادہ کرتا ہے
پھر نہایت واضح سوچ کے ساتھ اپنی حکمت عملی پر مستقل مزاجی سے چلنے لگتا ہے
بوقت ضرورت، حسب حالات حکمت عملی کو تبدیل بھی کرتا ہے
اور آخر کار سکون کی منزل پا لیتا ہے
اگر آپ اپنی زندگی میں ٹھوکر کھا چکے ہیں تو جنگل کا رخ نہ کریں