نیا سال مبارک کیسے ہوسکتا ہے؟

detail of new year clock with lights
نیا سال مبارک کیسے ہوسکتا ہے؟
ناظرین آو کچھ غور کریں 2019 تو چلا گیا ،اب 2020 میں ہم لوگ قدم رکھ چکے ہیں،بہت ہی ٹھنڈے دل سے غور کریں ۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا نیا سال مبارک ہوتو صرف بولنے سے نہین ہوگا اس کے لئے کچھ عمل کرنا ہوگا ۔چلئے ہم اس نئے سال میں کیا کیا کرسکتے ہیں غور کریں گے اور اس پر عمل کریں گے ان شاللہ۔
اس نئے سال میں فرائض کی ادائیگی میں ہم کوتاہی نہیں کریں گے،سنتوں ونوافل کی ادائیگی میں سستی نہیں کریں گے، اذکار کی پابندی کریں گے، ایمان کو زندہ رکھنے کے لئے پیر وجمعرات کا روزہ رکھیں گے،ہر مہنہ 13،14،15 کی تاریخ کو روزہ رکھیں گے ،کم از کم مہنہ میں ایک مرتبہ ،ہفتہ میں ایک مرتبہ ،یا روزانہ صدقہ کریں گے اور علم حاصل کرنے کی طرف توجہ دیں گے ،جیسے قرآن سیکھنا ،سورتیں یاد کرنا ،دعائیں یاد کرنا، ۔کچھ کتابوں سے ،کچھ پروگراموں سے ،کچھ بیانو ں سے ،کچھ جلسوں سے ،کچھ فجر ومغرب کے درس سے حاصل کریں گے ان شاٰاللہ۔
قارئین 2020میں 1825 نمازیں آنے والی ہیں ساری نمازیں پڑھیں گے ان شا اللہ ،کوشش یہ کریں گے کہ پہلی صف میں رہیں ۔
2020 میں 50 مرتبہ پیر کا دن آنے والا ہے پیر کے دن کا روزہ رکھیں گے ۔50 مرتبہ جمعرات کا دن آنے والا ہے جمعرات کا روزہ رکھیں گے ؟کیوں کہ ان دنوں میں ہمارے اعمال اللہ کے پاس پیش کئے جاتے ہیں۔ ،36 مرتبہ ایام بیض آنے والے ہیں کبھی ایام بیض کے روزے بھی رکھیں گے ان شاءاللہ ،2020 مین 360 مرتبہ اشراق کی نماز آنے والی ہے ہم اشراق کی نماز ادا کریں گے اگر ایک دن بھی پڑھ لئے ہوتے تو ہمیں حج وعمرہ کا ثواب مل سکتا تھا۔کیوں کہ پیارے نبی کا فرمان ہے
((من صلى الفجر في جماعة ثم قعد يذكر الله حتى تطلع الشمس، ثم صلى ركعتين، كانت له كأجر حجةٍ وعمرةٍ تامةٍ تامةٍ تامةٍ
اگر کوئی فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرے اور اسی جگہ سورج طلوع ہونے تک بیٹھا رہے پھر دو رکعت نماز پڑھ لے تو اس کو ایک حج وعمرہ کا اجر ملتا ہے۔
اگر کوئی ہفتہ میں ایک مرتبہ بھی اشراق تک بیٹھتا ہے تو گویا سال میں 50 حج وعمرہ کا ثواب حاصل کر سکتا ہے۔
قارئین ہماری زندگی کا ایک ایک منٹ قیمتی ہے جانتے ہیں آپ کہ ہم ایک منٹ میں کیا کیا کر سکتے ہیں۔
سورۃ الفاتحہ کو ایک منٹ مین 2 مرتبہ پرھ سکتے ہو،جس کے 3840 نیکیاں مل سکتی ہیں۔
سورہ اخلاص کو 6 مرتبہ پڑھ سکتے ہیں جس کی وجہ سے 3 مرتبہ قران پڑھنے کا ثواب مل سکتا ہے
ایک منٹ میں لاحول ولاقوٰ ۃ الا باللہ ،30 پڑھ سکتے ہیں جو کہ جنت کا خزانہ ہے ۔یہ ہے ہمارے وقت کی قیمت ،جانتے ہیں آپ کہ
اگر کوئی ایک سال تک جماعت کے ساتھ نماز پڑھتا ہے تو گویا وہ 27 سال کی نماز ادا کر رہا ہے وہ اس طرح کہ جو آدمی جماعت کے ساتھ نماز ادا کرے تو اس تو 27 درجہ زیادہ اجر ملتا ہے،یعنی 27 نمازوں کا اجر ملتا ہے ،گویا ایک سال کی نماز کا اجر 27 سال کی نمازوں کا ہوگا۔
قارئین ابھی بھی وقت ہے سمبھل سکتے ہیں ،اپنی غفلت کو دور کر سکتے ہیں،ہمارا سفر بہت لمبا ہے اس لمبے سفر پر نکلنے سے پہلے توشہ تیار کر لینا ہوگا ،جلدی کرنا ہوگا ۔اسی میں عقلمندی ہے ،پیارے نبی کا فرما ہے
من خاف أدلج، ومن أدلج بلغ المنزل، ألا إن سلعة الله غالية، ألا إن سلعة الله الجنة”. رواه الترمذي
جو ڈرتا ہے وہ جلدی نکلتا ہے اور جو جلدی نکلتا ہے وہ اپنی منزل کو پہنچ کر رہتا ہے ،یاد رکھو اللہ کا سامان قیمتی ہے اور اللہ کا سامان جنت ہے ۔اور جانتے ہیں آپ معاذ بن جبل کا انتقال صرف 33 سال کی عمر میں ہوا،عمر بن عبد العزیز کا انتقال صرف 40 سال مین ہوا لیکن انہوں نے ا تنی مختصر عمر میں کتنے بڑے بڑے کارنامے انجام دئے ۔
اوریاد رکھیں انسان جو بھی کوشش کرتا ہے وہ اس کا بدلہ ضرور پاتا ہے ۔کیو ں کہ اللہ کا فرمان ہے
وأنْ ليسَ للإنسانِ إلاَّ ما سعى .. وأن سعيهُ سوف يُرى
کل قیامت کے دن
1 کچھ لوگ ایسےہوں گے جو بغیر حساب کتاب کے جنت میں جائیں گے
2 کچھ لوگ آسان حساب کے بعد جانے والے ہوں گے
3 کچھ لوگون کا سخت حساب ہوگا ،کان آنکھ ہاتھ پیر گواہ بنائے جائیں گے ۔اللہ سے دعا ہے کہ ہمارا حساب کرے ،اور بغیر حساب کے جنت میں جانے والون میں شامل فرمائے ۔ایسے عمل کی توفیق عطا کرے جس کی وجہ سے بغیر حساب کے جنت میں جاسکیں ۔