لوگوں کی باتوں کو پتھر بنا دیں

لوگوں کی باتوں کو پتھر بنا دیں
دوستو زندگی میں ایسے بے شمار لوگوں سے پالا پڑتا ہے جو آپ کو پریشان دیکھ کر اندر ہی اندر خوش ہوتے ہیں،اگر آپ خوش ہیں تو ان کو تکلیف ہوتی ہے اگر آپ پریشان ہیں تو وہ اندر ہی اندر خوش ہوتے ہیں۔جن کے اندر بھی حوصلوں کی کمی ہوتی ہے وہ صرف آپ کی کمیوں کو ڈھونڈتے ہیں،اپ کے پیٹھ پیچھے ہی باتیں کرتے ہیں ۔آپ ایسے لوگوں سے کبھی پریشان نہ ہوں ،اپنے کام پر توجہ دیں ۔لوگ آپ کے ہر کام پر نکتہ چینی کریں گے ۔لیکن اگر آپ حقیقت میں صحیح ہیں تو پھر نہ کان دھرنے کی ضرورت ہے نہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔لوگوں کے ہر تنقید کا جواب آپ کو کام سے دینا ہوگا ۔اگر آپ زبان سے بولیں یا وضاحت کریں گے تو دنیا نہیں مانےگی ۔آپ پر ہر اٹھنے والے سوال کا جواب آپ کے کام سے دینا ہوگا ۔
لوگ آپ کی جانب سے انجام دئے جانے والے ہر کام کو ناممکن ہی سمجھیں گے ،اور پست ہمتی کے الفاظ ادا کریں گے ۔ لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتیں اس پتھر کی طرح ہوتے ہیں ۔جو راستے میں پڑے ہوتے ہیں،اگر آپ ان پتھروں کو اپنی پیٹھ پر رکھنا شروع کروگے تو کمر ٹوٹ جائیگی ۔لیکن اگر آپ ان پتھروں کو اپنے قدموں تلے ڈالتے جاوگے تو آپ ان پر چڑھ کر بلندی تک پہنچ سکتے ہیں۔
دوستو بڑی کامیابی آسان راستوں پر چل کر حاصل نہیں کی جاسکتی ، بلکہ مشکل راستوں پر چلنے کا عزم کرنا ہوگا ۔ کیوں کہ مشکل راستوں کی منزل بڑی خوش گوار ہوتی ہے اور آسان راستوں کی منزل خوش گوار نہیں ہوتی ہے ۔
دوستو اگر آپ بھیڑ کے ساتھ چلوگے تو بھیڑ آپ کو حوصلہ ضرور دے گی لیکن بھیڑ آپ کی پہچان چھین لے گی ۔اس لئے اگر پہچان بنانا چاہتے ہوتو بھیڑ کو چھوڑ دو اپنا نیا راستہ بناو ۔یعنی جو سب کر رہے ہیں وہ نہ کریں بلکہ وہ کام کریں جو لوگ عام طور پر کرنے کی ہمت نہیں کرتے ہیں۔
دوستو اس بات کو یاد رکھو ہرن ہر دن سوچتا ہے اگر تیز نہیں بھاگا تو مارا جاوں گا ۔کسی کا شکر بن جاوں گا ۔اور شیر روزانہ یہ سوچتا ہے اگر تیز نہیں بھاگوں گا تو بھو کا مارا جاوں گا ۔الغرض ہر کسی کو اپنی جان بچانے بھاگنا ہوگا ۔ دوڑ دھوپ کریں ۔کوشش کرتے رہیں ،اگر کسی کام میں ناکام ہوں تو اسی کام کو الگ طریقہ سے کریں کامیابی آپ کے قدموں تلے ہوگی ۔ان شاءاللہ ۔
Maa shaa Allah
Inshallah.
زبردست نصیحت ہے