لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد کیا کریں؟

اس وقت دنیا جن حالات سے گزر رہی ہے وہ جلد بدلنے والے نہیں ہیں ۔ان حالات کا اثر بہت دور تک جانے والا ہے۔عقلمند وہ لوگ ہوتے ہیں جو وقت سے پہلے تیاری کرتے ہیں۔اگلے کئی سالوں تک آپ کسی اور مل کو جاکر بھی کما نا مشکل ہے ۔اس وبا اور معاشی پریشانی کے متعلق تجزیہ نگاروں کہنا ہے کہ یہ اور سال دو سال تک ساری دنیامیں کہیں نہ کہیں پریشان کرتی رہیگی ،اس لئے اپنے پاس پونجی کی حفاظت کریں ،نہ آئندہ دنوں میں کوئی کار خریدیں ،نہ ہی قیمتی سوٹس خریدیں ۔شیر مارکیٹنگ میں پیسہ بھی نہ لگائیں ۔
مارکٹ کی بے شمار نوکریاں اگلے دو ،تین سال تک بحال ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔Tourism اگلے دو سال تک کوئی نوکری بحال کرنا مشکل ہے۔اگلے دنوں میں اگر آپ کسی بھی نوکری کی امید رکھتے ہیں تو اس میں آپ کا انٹر نیٹ سے واقف ہونا ضروری ہے ۔آن لائین کام انجام دینے کی صلاحیت ہونا ضروری ہے ۔ویب سائٹ کا استعمال کرنا ،آن لائین مارکیٹنگ کی صلاحیت رکھنا ضروری ہے ۔اگر تعلیمی میدان میں کام کرنا چاہتے ہیں تو آن لائین کلاسس لینے کی صلاحیت کا ہونا ضروری ہے ۔اگلے دنوں میں صبر آزما مرحلے بہت آنے والے ہیں اس لئے صبر کی عادت ڈالیں ،صبر کی عادت پیدا کریں ۔آنے والے دنوں میں صبر سیکھنا ہوگا ۔لاک ڈااون نے بہت کچھ صبر کرنا سکھایا ہے ۔
اگلے دو سال تک کوئی بڑی Gathering ممکن نہیں ہے،اگلے دو سال تک پیسوں کی ریل پیل ہونے والی نہیں ہے۔آنے والے دنوں میں غریب اور غریب ہوتا جائیگا ،امیر اور امیر ہوتا جائیگا ۔دونوں کے درمیان یک بڑا خلا ہوگا ۔کروڑوں کی تعداد میں لوگ غربت کے شکار ہونے والے ہیں۔اس وقت غریبوں کو صرف پیسہ یا اناج دینا ہی کافی نہیں ہے ،ان کو اپنے پیروں پر کھڑے کرنے کے لئے کیا تدبیریں ہوسکتی ہیں رہنمائی کرنا ہوگا ۔
اب آنے والے دنوں میں Team Work کی اہمیت بڑھنے والی ہے ،اپنے آپ کو Team work کے قاابل بنانا ہوگا ۔اپنے مزاج میں تبدیلی لانا ہوگا ۔Team کو لیکر چلنا یا Team میں مل کر چلنا ان دونوں میں کوئی ایک ہونا ضروری ہے ۔آنے والے دنوں میں Partnership کی اہمیت بڑھنے والی ہے ۔partnership کی کامیابی معاملات کی شفافیت پر ہے۔معاملات کو بالکل صاف رکھیں ،partenrship مین سب کو برابر اہمیت دی جائے ،جس کی جو صلاحیت ہے اسی میں اس سے کام لیا جائے تو کامیاب ہوگا ۔
آنے والے دنوں میں آپ جس فیلڈ کے آدمی ہیں اس میں مہارت پیدا کرنا ضروری ہے ،اپنی صلاحیت کو دنیا کے سامنے رکھنا بھی ضروری ہے ،کیوں کہ جب تک آپ کی صلاحیت سے لوگ واقف نہیں ہوں گے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔
آنے والے دنوں میں آپ کا ہر کام ڈھنگ سے ہونا ضروری ہے،اپنے پرانے انداز کو بدلنے کی ضرورت ہے،پرانے طریقہ کو بدلنے کی ضرورت ہے،اپنے کام کی پیکش کو دلکش بنانا ضروری ہے۔کام میں صفائی ،کام میں دلچسپی ہونے کی علامت ہے ۔
آنے والے دنوں میں اپنی قوت فیصلہ کو طاقتور بنانا ضروری ہے ،بر وقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت بہت ضروری ہے،کیوں کہ فیصلہ میں مشورہ بھی ہو،حالات کا جائزہ بھی ہو،مستقبل کا پلان بھی ہو،حالات اگر خراب ہوں تو کہاں تک ہوسکتے ہیں ،اگر حالات خراب ہوں تو Plan B کیا ہے؟Plan C کیا ہے؟ہر اعتبار سے تیاری ہو۔قوت فیصلہ بڑھانے کے لئے Youtube پر بہت سارے videos ہیں انہیں دیکھ کر اپنی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
آنے والے دنوں میں اپنی Communication Skill یعنی بات کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں ۔ہندوستان کی 32 کمپنیوں نے اس صلاحیت کو سب سے زیادہ نمبرس دئے ہیں۔بات کرنے کی صلاحیت کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب کسی لمبی چوڑی بات کو مختصر سے الفاظ میں ادا کریں ۔
آنے والے دنوں میں Critical Thinking پید ا کریں ۔یعنی ایک ہی چیز کو مختلف انداز سے غور کرنا ،مختلف انداز سے پیش کرنا ۔چیزوں کو ایک نیا موڑ دینا ،ایک نیا ماحول پیدا کرنا ۔جب بھی کوئی کام کرنا چاہیں تو اس میں نیا کیا کر سکتے ہیں غور کریں ۔کم سے کم تھوڑا تو نیا ہونا چاہئے ۔آپ چلتے پھرتے غور کرتے رہیں کہ اپنے کام میں کیا نیا اندازز لاسکتے ہیں۔
آنے والے دنوں میں آپ کے تعلقات بہت وسیع کرنے کی ضرورت ہے ،آپ جس field میں ہیں اس کے بڑے بڑے ماہرین سے آپ کے تعلقات ہونا ضروری ہے ۔اس میدان کے کامیاب اور ناکام سبھی لوگوں سے آپ کے تعلقات ہونا ضروری ہے۔اس کے ساتھ ہر ڈپارٹمنٹ Department والوں سے آپ کے تعلقات ہونا ضروری ہے۔آپ کے تعلقات جس قدر وسیع ہوں گے آپ کی کامیابی کی امید بڑھتے جاتی ہے ۔
آنے والے دنوں میں اپنے آپ کو شکایتی مزاج سے دور رکھیں ۔کچھ لوگ ہوتے ہیں جو دنیا بھر کی صرف شکایت کرتے رہتے ہیں،کبھی حالات کی ،کبھی حکومت کی ،کبھی لیڈرس کی ،کبھی کمپنی کی ،کبھی سوسائٹی کی ،الغرض وہ اپنی ناکامی کی وجہ دوسروں پر ڈال دیتے ہیں ۔اس مزاج کا آدمی ترقی نہیں کر پاتا ہے ۔حالات کیسے بھی ہوں اپنے کام پر مسلسل دھیان دیں ۔
اب آنے والے دنوں میں 4 چیزیں شعوری طور پر کرنا ہے اس سے پہلے بھی کیا ہوگا لیکن شعور کے ساتھ نہیں کیا ہوگا ۔اب زندگی کا لازمی حصہ بنانا ہے ۔
1 شکر گزاری کو جاری رکھیں کیوں کہ اللہ شکرگزار بندوں پر اپنی نعمتوں کو جاری رکھتا ہے اور بڑھاتا رہتا ہے ۔لئن شکرتم لازیدنکم اگر تم لوگ شکر بجالاتے رہوگے اور نعمتوں سے سرفراز کئے جاوگے ۔
2 اللہ کے ذکر کو جاری رکھنا ہوگا کیوں کہ وہ فاذکرونی اذکرکم ،تم مجھے یاد کرو میں تم کو یاد رکھوں گا ۔اگر اللہ ہم کو بھول جائے تو تباہی پکی ہے ۔
3 ہمیشہ دعا جاری رکھیں ۔کیوں کہ دعا مومن کا ہتھیا ر ہے جب تک مومن دعاوں کا سہارا لیتا رہیگا مسائل حل ہوتے جائیں گے ۔ادعونی استجب لکم ۔تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کرنے والا ہوں۔