لاالہ  الاللہ کی فضیلت

قارئین آج    ہم  لاالہ الا اللہ کی فضیلت  کے متعلق  9 حدیثیں بتانے جارہے ہیں،مضمون  کے  آخر میں کچھ سوالات بھی کریں  گے امید ہے کہ آپ غور سے  پڑھیں  گے ۔اگلے پانچ منٹ میں آپ محسوس کریں گے کہ  نیکیاں کمانے   کے آسان راستے بھی ہیں  جن پر چل کر  ثواب کا انبار لگا سکتے ہیں۔ائے چلتے ہیں دنیا کا سب سے پیارا کلمہ ،لا الہ الااللہ ،جو ہر مسلمان کے زبان پر   ہوتا ہے ۔اس کا معنی؛ نہیں ہے کوئی عبادت کے لائق مگر  اللہ کے ۔

1سلسلہ صحیحہ کے مطابق   لا الہ الا للہ سب سے افضل ذکر ہے ۔

2مسلم کی حدیث ہے ایمان  کے 70 سے زائد شاخیں   ہیں  اور ان میں سب سے افضل لاالہ الا اللہ کہنا ہے ۔

3سلسلہ صحیحہ کی حدیث ہے رسول اللہ نے فرمایا اگر کوئی سچے دل سے لاالہ الا اللہ کہتا ہے تو اس پر جہنم حرام ہوجاتی ہے۔

4سلسلہ صحیحہ کی حدیث کے مطابق جس کا آخری کلمہ لا الہ الاللہ ہو  وہ ضرور جنت میں جائیگا۔

5بخاری کی حدیث ہے اگر کوئی دن میں قال : لا إله إلا الله وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد ، وهو على كل شيء قدير

100 مرتبہ  پڑھتا ہے  تو اس کو 10 غلام آزاد کرنے کا  ثواب ملتا ہے ،100 نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں،100 گناہ متادئے جاتے ہیں،اور یہ عمل اس  دن کا سب سے بڑا عمل ہوگا ،

6مسلم کی حدیث کے مطابق  اگر  کوئی ایک دن میں  دس مرتبہ  : لا إله إلا الله وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير

پڑھتا ہے  تو حضرت اسماعیل علیہ السلام کے خاندان کے   4 غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے۔

7بخاری کی ھدیث ہے اگر کوئی سچے دل سے  لاالہ الااللہ کہتا ہے تو کل قیامت کے دن رسول اللہ کی شفاعت کا حق دار ہوگا ۔

8سلسلہ صحیحہ کی حدیث کے مطابق کل قیامت کے دن ساری مخلوق کے سامنے ایک آدمی کو لایا جائیگا،جس کے 99 گنا ہوں کے دفتر ہوں گے   ہر دفتر  تا حد نگاہ پھیلا ہوا ہوگا ،اللہ اس بندے سے پوچھیگا  ،کیا تم کو کوئی نیکی یاد ہے؟کیا تم کو شک ہے کہ میرے فرشتوں نے غلط لکھا ہوگا؟بندہ کہیگا بالکل نہیں  یا اللہ ۔اللہ کہیگا کیا تمہارے پاس ان گناہوں کے  لئے کوئی عذر ہے؟ بندہ  کہیگا نہیں  بالکل  یا اللہ ۔کیا تمہارے پاس کوئی نیکی ہے؟ بندہ کہیگا نہیں ائے اللہ ۔لیکن اللہ کہیگا ،نہیں تمہاری ایک نیکی ہمارے پاس ہے۔آج تم پر کسی قسم کا ظلم نہیں کیا جائیگا،اللہ تعالی ایک پرچی نکالیگا  جس پر لکھا ہوا ہوگا۔أشهد أن لا إله إلا الله ، وأن محمدا عبده ورسوله

اللہ کہیگا لے جاو اس پرچی   کو ،بندہ کہیگا   ائے  اللہ میرے گناہ   کدھر یہ پپرچی کدھر ؟اللہ کہیگا لے جاو اس پرچی کو اج تم پر ذرا برابر بھی ظلم نہیں ہوگا،پھر اس کے بعد ایک پلڈے میں گناہ رکھے جائیں گے  اور ایک پلڑے میں پرچی رکھی جائیگی ،پرچی والا پلڑا بھاری ہوجائیگا۔

دیکھا آپ نے کہ  لا الہ الا اللہ کی کتنی بڑی ااہمیت ہے۔

9سلسلہ صحیحہ  کے مطابق رسول اللہ نے فرمایا  اگر تم پر کوئی مصیبت نازل ہوائے تو  اس کو چاہئے کہ حضرت یونس علیہ السلام کی دعا لا الہ الاانت سبھانک انی کنت من الطالمین پڑھ لے  تو مصیبت سے چھتکارا مل جائیگا۔

سامعین ہم  نے اس آڈیو میں لاالہ الااللہ  کی فضیلت پر 9 ھدیثیں سنائی ہیں۔اب اگر اپ اتنے نیکیاں اور ثواب کمانا چاہتے ہیں تو آج ہی سے پڑھنا شروع کر دیں۔یاد رکھیں وقت بہت کم ہے،اگر آپ یہ کہتے ہیں   ٹھیک ہے جب وقت ملےگا تو پڑھا جائیگا تو  یاد ر کھیں آپ کے مرتے دم تک  آپ کو وقت ملنے والا نہیں ہے۔آپ کو وقت نکالنا ہوگا اور پڑھنا ہوگا۔ورنہ آج ہم  جتنے مصروف ہیں کل اس سے زیادہ مصروف ہونے والے ہیں، آنے والے دنوں میں مصروفیت بڑھنے والی ہے اسی لئے اب جو وقت ملا ہے اسی کو غنیمت  سمجھیں ،اور  بار بار زبان پر لاالہ الا اللہ  کلمہ دہراتے رہیں۔

آپ کو دیکھ کر دوسرے بھی پڑھنا شروع کر دیں گے جتنے لوگ پڑھتے رہیں گے ان تمام کا ثواب آپ کو ملنے والا ہے ۔

اب کچھ سوالات کرنے جارہے ہیں ان کے جوابات اپنے اپ سے پوچھیں۔اگر جوابات یاد ہیں تو آپ کا  پڑھنا  فائدہ مند ہوا اور اگر یاد نہیں تو  دوبارہ سنیں ۔

1 ایمان کی کتنی شاخیں ہیں؟

2 جس کا آخری کلمہ لاالہ الااللہ ہو تو کیا ہوگا؟

3 دس غلاموں کو آزاد کرنے کا ثواب  کب ملےگا ؟

4 99 دفتر والے گناہ گار کا انجام کیا ہوا؟اور ایسا کیوں ہوا؟

5حضرت یونس علیہ السلام کی دعا کیا ہے؟

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply