قرآنی معلومات

قرآنی معلومات
شاید یہ باتیں آپ کے کام آجائیں
سوال1قرآن مجید کی کس سورت میں حرمت شراب کا تذکرہ آیا ہوا ہے ؟
جواب: سورۃ المائدہ:90
سوال2:قرآن مجید کی کس سورت میں وضو کا طریقہ بیان ہوا ہے ؟
جواب: سورہ مائدہ آیت:6۔
سوال3: کس سورت میں بد گمانی، تجسس اور غیبت کی مذمت بیان کی گئی ہے ؟
جواب: سورہ حجرات آیت:12۔
سوال4: کس سورت میں لعان کا طریقہ بیان کیا گیا ہے ؟
جواب:سورہ نور از آیت 6 تا 9۔
سوال5:کس سورت میں چوری کی حد بیان کی گئی ہے ؟
جواب: سورہ مائدہ آیت:38۔
سوال6:وہ کون سی آیت ہے جس سے علما نے جادوگر کے کافر ہونے پر دلیل پکڑی ہیں ؟
جواب: سورہ طہ آیت: 69)
سوال7: قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جو خود کشی کی حرمت پر دلالت کرتی ہے ؟
جواب : (سورہ بقرہ آیت: 195)
سوال8: کس آیت میں تہمت زنا اور اس کی حد بیان کی گئی ہے ؟
جواب: سورہ نور آیت:4)
سوال9:قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں حیض کے دوران بیوی سے جماع کرنے کو حرام قرار دیا گیا ہے ؟
جواب: ( سورہ بقرہ آیت:222
سوال10:قرآن مجید کی کس آیت میں اللہ تعالیٰ نے درود و سلام پڑھنے کا حکم دیا ہے ؟
جواب: سورہ احزاب آیت:56
سوال11: کس سورت میں ہابیل اور قابیل کا قصہ آیا ہوا ہے ؟
جواب: سورہ مائدہ آیت 27 تا آیت 31۔
سوال12:مدنی سورتوں کی تعداد کتنی ہیں ؟
جواب:مدنی سورتوں کی تعداد [28
سوال13:مکی سورتوں کی تعداد کتنی ہیں ؟
جواب:مکی سورتوں کی تعداد چھیاسی[86]ہیں
سوال14: قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت کون سی ہے
جواب: قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت سورۃ البقرہ ہے۔
سوال15:قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت کون سی ہے
قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت سورۃ الکوثر
سوال 16:قرآن مجید کی ان سورتوں کی تعداد بتلائیے جن کا آغاز حروف مقطعات سے ہوتا ہے ؟
جواب:انتیس[29]سورتیں ہیں۔
سوال17:قرآن مجید کی کس سورت میں سلیمان علیہ السلام اور ہدہد کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟
جواب: سورۃ النمل از آیت 20 تا 28۔
سوال18:کس سورت میں حضرت موسیٰ اور حضرت خضر علیہ السلام کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟
جواب:سورۃ الکہف از آیت 65 تا 82۔
سوال 19: وہ کون سی سورت ہے جس میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دو بار آیا ہے ؟
جواب:سورۃ النمل آیت: 30۔
سوال20:قرآن مجید کی کس سورت میں جنگ بدر کا قصہ بیان ہوا ہے ؟
جواب: سورہ انفال از آیت 6 تا آیت 14۔
سوال21:آیت الکرسی قرآن مجید کی کس سورت میں ہے ؟
جواب:سورہ بقرہ آیت: 255
سوال22:قرآن کریم کی پانچ ایسی سورتیں بیان کیجیے جن کا آغاز الحمد للہ سے ہوتا ہے ؟
جواب:(1) سورہ فاتحہ(2) سورہ انعام(3) سورہ کہف(4) سورہ سبا (5) سورہ فاطر
سوال23:قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں اللہ نے حفاظت قرآن کا وعدہ لیا ہے ؟
جواب:فرمان باری تعالیٰ ہے {انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحافظون }( سورہ حجر آیت:9)
سوال24:قرآن کریم میں کس نبی کا تذکرہ سب سے زیادہ آیا ہوا ہے اور کتنی مرتبہ آیا ہوا ہے ؟
جواب:حضرت موسی علیہ السلام اور آپ کا نام تقریباً 136 مقامات پر آیا ہوا ہے۔
سوال25:جہنم کے کتنے دروازے ہیں اور اس پر کون سی آیت دلیل ہے ؟
جواب: جہنم کے سات دروازے ہیں۔( سورہ حجر آیت:44)
سوال26:اللہ تعالیٰ نے کس کو بغیر شوہر کے اولاد دی؟
جواب: حضرت مریم علیہا السلام کو۔
سوال27:بغیر ماں باپ کے اللہ تعالیٰ نے کس کو پیدا کیا؟
جواب: حضرت آدم علیہ السلام کو۔
سوال28:کس نبی کا باپ جہنم میں جائے گا؟
جواب:حضرت ابراہیم علیہ السلام کا باپ آزر جہنم میں جائے گا؟
سوال29:کس نبی کا بیٹا جہنم میں جائے گا؟
جواب: حضرت نوح علیہ السلام کا۔
سوال30:کس نبی کی بیوی جہنم جائے گی؟
جواب:حضرت لوط و نوح علیہ السلام کی