عقلمند  آدمی   کی دس نشانیاں

1عقلمند  آدمی ہمیشہ  اپنی زندگی کو  بہتر بنانے کے لئے    مطالعہ جاری رکھتا ہے ۔اچھی کتابوں کا انتخاب کرتا ہے ۔

2 عقلمند آدمی  ہمیشہ    کم بولتا ہے   زیادہ سنتا ہے   اور مناسب سوالات کرتا ہے ۔

3عقلمند آدمی  ہمیشہ یہ سمجھتا ہے  کہ اس سے غلطیاں ہوسکتی ہیں اگر کوئی  ان کی اصلاح کرتا ہے  تو قبول کرلیتا ہے۔

4عقلمند آدمی ہمیشہ  صرف بڑے خواب نہیں دیکھتا ہے   بلکہ ان خوابوں کی تکمیل کے لئے  محنت بھی کرتا ہے ۔

5 عقلمند آدمی جب کبھی کسی  مسئلہ کا سامنا کرتا ہے  تو شکوے شکایت کرنے کے بجائے حل تلاش کرتا ہے ۔

6 عقلمند آدمی جب کبھی  ناکام ہوتا ہے  تو ہمت نہیں ہارتا بلکہ اس ناکامی کو کامیابی  میں بدلنے کے لئے نئے راستے تلاش کرتا ہے ،اس کامیابی کا حاصل کرنے کے لئے  کام کو نئے انداز   سے کرنے کی کوش کرتا ہے ۔

7 عقلمند آدمی   ہمیشہ وہ کام کرتا ہے جو صحیح ہے اور  بہتر   ہے  اور اس کام کو انجام دینے کے دوران  لوگ کیا کہیں گے اس کی پرواہ نہیں کرتا ۔

8 عقلمند آدمی  ہمیشہ   صحیح سوچ  وفکر رکھتا ہے ۔

9 عقلمند آدمی ہمیشہ   دوسروں   کے فا ئدے کی بھی فکر کرتا ہے ۔

10 عقلمند آدمی    مال کے لئے انسانی رشتوں   اور انسانیت   کو مسمار  نہیں کرتا ہے ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.7 / 5. Vote count: 15

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply