صدقہ کیا ہے؟

صدقہ کیا ہے؟
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مانقصت صدقہ من مال۔ مسلم
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کی راہ صدقہ کرنے سے مال میں کمی نہیں ہوتی
بچو جانتے ہو صدقہ کس کو کہتے ہیں ؟ صدقہ کا مطلب کسی غریب آدمی کی مدد کرنا ،کوئی گھر کے پاس یا بازار میں یا راستے میں مانگنے آئے تو اسے کچھ دینا اس کو صدقہ کہا جاتا ہے۔بچو ا؛للہ تعالی کو صدقہ کرنے والے لوگ بہت پسند ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے ان اللہ یحب المتصدقین ،اللہ صدقہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔بچو آپ لوگ بھی ضرور صدقہ کریں۔آپ کے گھر کے سامنے کوئی مانگنے آئے تو آپ کے ابو سے یا امی سے کہیں کہ ان کو ضرور دیں۔بچو یہ بھی یاد رکھو اگر آپ الحمدللہ ،سبحان اللہ ،اللہ اکبر پڑھتے رہوگے تو یہ بھی صدقہ ہے،اگر آپ کسی سے مسکرا کر باتیں کروگے تو یہ بھی صدقہ ہے۔اگر راستے میں چلتے چلتے کوئی پتھر ہٹاوگے تو یہ بھی صدقہ ہے،کوئی کانٹا ہٹاوگے تو یہ بھی صدقہ ہے،اگر آپ کے گھر میں بلی ہےاسے کھانے دوگے تو یہ بھی صدقہ ہے،اگر آپ چھت پر کبوتروں اور چڑیوں کے لئے دانے ڈالوگے تو یہ بھی صدقہ ہے۔بچو اگر آپ کے کلاس میں کسی کے پاس پین یاپنسل نہیں تھوڑی دیر لکھنے دئے تو یہ بھی صدقہ ہے،اگر کسی کے پاس ربر ،یا شاپنر نہیں ہے آپ نے ان کو استعمال کے لئے دیا تو یہ صدقہ ہے،آپ کلاس میں چاکلیٹ کھارہے ہیں آپ کے دوست کے پاس چاکلیٹ نہیں ہے آپ نے انہین تھوڑا سا چاکلیٹ شیر کیا تو یہ بھی صدقہ ہے۔آپ کے نوٹس کمپلیٹ ہیں آپ کے دوست کے ان کمپلیٹ ہیں آپ نے انہیں اپنے نوٹس کمپلیٹ کرنے دیا تو یہ بھی صدقہ ہے۔
بچو ہم نے جتنے صدقہ کے طریقہ بتائے ہیں سب کو ترتیب سے لکھیں یاد کریں ،ایک رنگین پیپر پر لکھیں اور دیوار پر چپکائیں۔