زندگی دینے والا کون ہے؟

زندگی دینے والا کون ہے؟
پیارے بچو اللہ تعالی نے سب سے پہلے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا ،پھر آدم کی پھسلی سے حوا کو پیدا کیا ۔پھر ان دونوں سے ساری دنیا کے لوگوں کو پیدا کیا ،پیارے بچو کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے پہلے بندر پیدا کیا ،بندر بدلتے بدلتے انسان کی شکل اختیار کر لیا ،گویا انسان پہلے بندر پھر دھیرے دھیرے انسان کی شکل بن گئی ، اس طرح سمجھنا باکل غلط ہے ۔ہم مسلمان ہیں ،اللہ نے ہم کو قرآن دیا ہے اس قرآن کو سمجھانے کے لئے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا ہے ،ہمارے نبی نے فرمایا کہ اللہ نے سب سے پہلے آدم عیلہ السلام کو پیدا کیا ۔پھر آدم سے ہم سب کو پیدا کیا ۔دنیا میں جتنے لوگ ہیں وہ سب آدم کی اولاد ہیں ۔بچو ہم سب کے پہلے ابو آدم ہیں ،اس طرح دنیا کے سارے لوگ بھائی بھائی کی طرح ہین کیوں کہ ان سب کے ابو آدم ہیں ۔
اللہ نے حضرت آدم کے ساتھ دوسری چیزوں کو بھی پیدا کیا ،لیکن فرق یہ رکھا کہ انسان کو بولنے کی طاقت دی،سمجھنے کی سمجھانے کی طاقت دی ۔بولنے کی ،بات کرنے کی طاقت سب کو نہیں دی ۔اب آپ غور کریں ہمارے پاس بکریاں ہیں ،مرغیاں ہیں ،بلی ہے،چڑیا ہے ،کبوتر ہے ،طوطا ہے ،زو پارک میں دیکھا ہوگا ہاتھی ہے ،شیر ہے ،ہرن ہے ،بندر ہے سب کو اللہ نے زندگی دی ہے لیکن ہماری طرح بات نہین کر سکتے ،ہماری طرح سمجھ نہیں سکتے ،ہماری طرح اسکول کو نہیں جاتے ، وہ ہماری طرح تعلیم حاصل نہیں کرتے ،ہماری طرح مل جل کر نہیں رہتے ۔ہاہاہا پیارے بچو ،ایک بات بتاوں میں آپ کو ؟اگر ہم بھی اسکول کو نہیں گئے ،تعلیم حاصل نہیں کئے تو ہم بھی کس طرح ہوجائیں گے سوچ کر بتائیں ۔
پیارے بچو ہم کو زندگی اللہ نے دی ،جانوروں کو بھی زندگی اللہ نے دی،پیڑ پودوں کو بھی زندگی اللہ نے دی،ہاں بچو آپ نے سنا ہوگا کہ پیڑ پودے میں بھی زندگی ہوتی ہے ،ہاں اگر سنا ہے صحیح سنا ہے ۔
پیارے بچو اللہ نے زندگی دی ہے تو وہی چھین بھی لیتا ہے ،سب جانوروں کو اس نے پیدا کیا ہے وہی سب کو موت بھی دینے والا ہے ۔ہم کو جو زندگی دی ہے وہ اللہ کی دی ہوئی ہے۔وہ جب چاہے واپس لیتا ہے ۔آپ نے دیکھا ہوگا کتنے ہی بچوں کے دادا ،دادی ،نانا نانی انتقال کر چکے ہیں ،وہ سب کہاں گئے ؟ اللہ نے ان کو زندگی دی تھی پھر واپس لے لی ،اب وہ اللہ کے پاس چلے گئے ۔ہم کو بھی اللہ نے زندگی دی ہے اور ہم سے بھی واپس لیگا ،لیکن کب لیگا ہم کو پتہ نہین۔لیکن پیارے بچو اللہ ہماری زندگی کو واپس لینے سے پہلے چلو کچھ اچھے اچھے کام کریں گے ۔جلدی جلدی تعلیم حاصل کریں گے ،بڑے بڑے کام کریں گے ،اللہ کو خوش کریں گے ۔اور پھر ہم سب جنت میں جائیں گے انشاللہ ۔
پیارے بچو ہم کچھ سوالات کرنے جارہے ہیں ،جواب دیں ۔
۱ اللہ نے انسانوں کو آدم سے پیدا کیا یا بندر سے ؟
۲ انسانوں میں اور دوسروں میں کیا فرق ہے؟
۳ زندگی دینے والا کون ہے؟
۴ دنیا کے سارے لوگ کس کی اولاد ہیں؟