جذباتی بینک  اکاونٹ

ہم سب جانتے ہیں کہ بینک اکاونٹ کیا ہوتے ہیں۔کیسے کھلوائے جاتے ہیں،ان میں پیسے کیسے جمع کئے جاتے ہیں،کیسے نکالے جاتے ہیں،اگر ہم اپنے بینک اکاونٹ میں پیسے جمع رکھتے ہیں تو ہمیں کوئی ڈر نہیں رہتا ،جب بھی ضرورت پڑھے  پیسے نکال کر اپنی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

 جس طرح پیسوں کا اکاونٹ ہوتا ہے اسی طرح  ایک جذباتی   اکاونٹ بھی ہوتا ہے ،جس میں ہم ایمانداری ، خوش اخلاقی ،خوش دلی ، وعدوں کی پاسداری ،عاجزی ،انکساری ،صبر وتحمل ،بردباری ،قربانی، جمع کرتے رہتے ہیں۔دھیرے دھیرے ہمارا جذباتی اکاونٹ بھرتے جاتا ہے ۔جیسے جیسے ہمارا جذباتی اکاونٹ بھرتے جاتا  ہے لوگوں کا اعتماد ہم پر بڑتے جاتا ہے ۔پھر ہم ،لوگوں کے اعتماد کی  وجہ اپنے کاروبار میں ،بزنس میں ،لین دین میں ،معاملات میں کامیاب ہوتے جاتے ہیں۔اگر کئی مرتبہ غلطی کر بھی جائیں  تو لوگ اعتماد کی وجہ سے   ہم کو معاف کر دیتے ہیں۔

لیکن اگر میں اپنے جذباتی اکاونٹ میں  غصہ ،بدتمیزی ،لوگوں کو ڈراوں ،دھمکاوں ،ظلم کروں ،وعدہ خلافی کروں ،یہ منفی چیزیں ہمارے جذباتی اکاونٹ میں جمع ہوتے جائیں گے تو  لوگوں کا اعتماد کم ہوتا جائیگا ۔ہمارا اکاونٹ اعتماد  سے خالی ہوتا جائیگا تو پھر نقصانات شروع ہوجاتے ہیں،کاروبار ،لین دین،معاملات  سرد پڑتے جاتے ہیں ۔دھیرے دھیرے ہمارے تعلقات خراب  ہوتے جاتے ہیں۔بات لڑائی جھگڑے تک جاتی ہے،ایک دوسرے کے لئے دروزے بند ہوجاتے ہیں۔اس طرح کی المناک حالت سے بچنے کے لئے ضروری ہے آپ کے جذباتی اکاونٹ میں  اچھی چیزیں جمع کرتے رہیں ۔

وہ اچھی چیزیں کیا ہیں جن کو جمع کرنے سے آپ کا اکاونٹ مالا مال ہوجاتا ہے ؟

1 دوسروں کو سمجھنا ۔

2چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھنا ۔

3وفاداری  کرنا ۔

4 دوسروں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرنا ۔

5 ایمانداری   سے معاملات کرنا ۔

6 اپنا حق مانگنے سے پہلے دوسروں کا حق ادا کرنا ۔

7 اپنے فائدے کے ساتھ ساتھ دوسروں کے بھی فائدے کا خیال رکھنا ۔

8 دوسروں کی عزت کا خیال رکھنا ۔

9 دوسروں پر بھروسہ کرنا ۔

10  محبت کی قدر کرنا ۔

اگر آپ کا جذباتی اکاونٹ ان چیزوں سے بھر جائے تو پھر  آپ کو ترقی کرنے سے  آگے بڑھنے سے  کو ئی روک نہیں سکتا ۔ان شاءاللہ ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.1 / 5. Vote count: 7

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply