سورۃ اللھب 

پیارے بچو آج ہم  قرآن مجید کی  111 نمبر  والی سورت ،سورۃ اللھب سمجھیں گے ان شاءاللہ ۔پیارے بچو اس سورت میں   کل 81 حروف ہیں ،جس کا مطلب اگر آپ  ایک مرتبہ  تلاوت کریں تو 810 نیکیاں ملنے والی ہیں۔ماشاءاللہ ۔

پیارے بچو چلیں پہلے  اس کا ترجمہ سمجھیں گے۔

تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ[1]

ابو لہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوگئے اور وہ (خود) ہلاک ہوگیا۔

مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ[2]

نہ اس کا مال کام آیا نہ اس کی کمائی کام آئی ۔

سَيَصْلَى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ[3]

عنقریب وہ شعلے والی آگ میں داخل ہو گا

 وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ[4]

اور اس کی بیوی (بھی آگ میں داخل ہوگی) جو ایندھن اٹھانے والی ہے

فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ[5]

اس کی گردن میں مضبوط بٹی ہوئی رسی ہوگی۔

پیارے بچو جانتے ہو اللہ نے اس سورت کو کب نازل کیا ؟ آو ہم بتاتے ہیں   ، جب  ہمارے نبی  نے پہلی مرتبہ اپنے خاندان والوں کو بلا کر اپنے نبی ہونے کی اطلاع دی  تو آپ کا چچا ابو لہب  سب پہلے  انکار کرتے ہوئے کہا ائے محمد تمہارے دونوں ہاتھ برباد ہوجائیں ،کیا تم  اس بات کو سنانے کے لئے جمع کئے ہو؟اس طرح چچا نے ہمارے نبی کو بددعا دی ۔اللہ تعالی نے اسی سورت ناز ل کرتے ہوئے کہا کہ ابو لہب کے دونو ں برباد ہوجائیں ۔

 اس کے بعد  ابولہب ہمارے نبی کا سخت دشمن بن گیا ،جب  بھی ہمارے  نبی لوگوں کو دعوت دینے لگتے یہ  پیچھے آتا اور کہتا  ائے لوگو اس محمد کی بات نہ مانو یہ جھوٹا ہے ۔  جواب میں ہمارے نبی کچھ نہیں کہتے ، بلکہ لوگ کہتے ہم نے محمد کو  زندگی میں جھوٹ بولتے ہوئے کبھی نہیں سنا ۔یعنی ہمارے نبی کے سچے ہونے کی گواہی لوگ دیتے تھے ۔

پیارے بچو  اللہ تعالیٰ اس سورت میں فرماتا ہے کہ ابولہب برباد ہوا اس کی کوشش  برباد ہوگئی ، اس کے اعمال  برباد ہوگئے ۔  اس کی بربادی ہو چکی، اس کی اولاد اس کے کام نہ آسکی ۔ابو لہب کے ساتھ  اس کی بیوی ام جمیل بھی جہنم میں جائیگی ۔جو نبی کے راستے میں کانٹے بچھاتی تھی۔

جب یہ  سورت نازل ہوئی تو ابو لہب کی بیوی ام جمیل کو غصہ  آیا ،اس  نے  ایک نوکیلے   پتھر کو ہاتھ پکڑ کر کعبۃ اللہ کے پاس گئی ،جہاں رسول اللہ اور  ابو بکر بیٹھے ہوئے ۔نبی کو گالی دیتے  ،نبی ڈھونڈتے ہوئے  وہاں پہنچی ،لیکن  اللہ  نے نبی  کو اس کی آنکھوں  سے چھپا دیا ۔اور اللہ نے  ام جمیل کے شر سے  بچا لیا ۔

ابو لہب  کے بیٹے   اس کے کام نہ آ سکے ،اس کامال  اس کے کام نہ آسکا ۔ابو لہب کی زندگی میں یہ سورت نازل ہوئی ،لیکن ابولہب   ایمان نہ لا سکا ۔

سوالات :

1 اس سورت میں کتنے حروف ہیں ؟

2 اللہ  نے اس سورت کو کب نازل کیا ؟

3  ابو لہب  کون تھا؟

4 ام جمیل  کس کو مارنے نکلی تھی؟

5  کیا ابو لہب کا مال اس کے کام آیا؟

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.2 / 5. Vote count: 5

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply