بچوں کو 13 سال سے پہلے 13 باتیں ضرور سکھائیں

بچوں کو 13 سال سے پہلے 13 باتیں ضرور سکھائیں
آپ کی خواہش یہ رہتی ہے کہ آپ کے بچے ہر طرح سے مہذب، خوش اخلاق اور شائستہ شخصیت کے مالک ہوں۔لوگ آپ کے بچوں کو دیکھ کر خوش ہوں ،آپ کے بچوں سے لوگ پیار کریں ۔اس کے لئے ہمیں اپنے بچوں کو چند چیزوں کو پہلے ہی سکھانا ہوگا ۔پھر آپ کسی بھی محفل میں اپنے بچوں کی وجہ سے شرمندگی نہیں ہوگی بلکہ خوشی ہوگی ۔
1بچوں کو تلقین کریں کہ جب بھی کوئی شخص ان کے لیے کوئی بھی کام کرے تو وہ ان کا شکریہ ادا کریں۔
2توجہ حاصل کرنے کے لیے ’گستاخی معاف‘ یا ’ایکس کیوز می‘ کہیں
3اپنے منفی جذبات کا مظاہرہ سب کے سامنے مت کریں
4بچوں کو سمجھایا جائے کہ کسی شخص کے وزن، قد اور رنگ کو لے کر مذاق اڑانا یا پھر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنا ناقابلِ قبول عمل ہے۔
5بچوں کو بتائیے کہ وہ جب بھی کسی شخص سے ملے تو گفتگو شروع کرنے سے پہلے سلام کریں ۔
6بچوں کو نصیحت کیجیے کہ جب بھی کسی دوست سے ملنے جائے اور اس کے گھر پر وقت گزارے تو میزبان کے گھر سے جاتے وقت اس کے والدین کا میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کریں۔
7بچوں کو یہ تربیت دیجیے کہ بند دروازہ کھول کر سیدھا کسی کے کمرے میں داخل ہونا اچھی بات نہیں ہوتی۔ درست طریقہ یہ ہے کہ بند دروازہ کھٹکھٹایا جائے اور پھر اندر بیٹھے افراد کے جواب کا انتظار کیا جائے۔
8بچوں کو سمجھائیں کہ ہر صورت اپنی زبان پر غیر مہذب الفاظ آنے نہ دیں۔
9بچوں کو بتائیے کہ اگر دیگر بچے کسی چیز یا کسی بچے کا مذاق اڑارہے ہوں تو یہ لازمی نہیں کہ آپ بھی ان کے ساتھ شامل ہوجائیں۔ یہ عمل آداب و اخلاق کے دائرے میں نہیں آتا۔
10بچوں کو تلقین کیجیے کہ گھر ہو یا پھر کوئی اور جگہ ہو، جب بھی آپ دیکھیں کہ آپ کے پیچھے کوئی شخص آ رہا ہے تو اس کے لیے دروازہ ہاتھوں سے تھام کر کھلا رکھیں۔ یہ عمل والدین کو لازمی کرنا چاہیے کرنا کیونکہ بچے سب سے زیادہ والدین کے عوامل سے ہی سیکھتے ہیں۔
11بچوں کو سمجھائیں کہ کسی انعام کی توقع کیے بغیر بڑوں کی مدد کرنا ایک اچھا عمل ہے۔
12بچوں کو بتائیے کہ کھانا آہستہ آہستہ کھایا جائے اور اس دوران منہ سے آواز نکالنا اچھی بات نہیں ہوتی۔
13بچوں کو تلقین کریں کہ لوگوں کے سامنے ناک کی صفائی نہ کی جائے کیونکہ اسے معیوب عمل تصور کیا جاتا ہے۔
ما شاء الله تبارك الله حياكم الله بارك الله فيكم
بچوں کے لئے بہت ہی اخلاقی سنہری تعلیم دی آپ نے جزاكم الله خير وأحسن الجزاء فضيلة الشيخ نور الدين عمري حفظ الله
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
mera umar 31.sal hai mujhe sikhne ka koi asan tatika
Mashaallah barakallah jazakallah khair