بچوں کو عبادت کیسے سکھائیں؟

۔اپنے بچے کو اسلام کے پانچ ارکان کی پہچان کرائیے۔
2۔اسے نماز کی عادت ڈالیئے۔حدیث شریف میں ہے:”جب تمہارے بچے سات سال کے ہوں تو انہیں نماز کا پابند بنائیں۔اور جب دس سال کے ہوجائیں تو نہ پڑھنے پر انہیں سرزنش کریں”۔اور اپنے بچوں کو نماز کی عادت ڈالنے کے لئے گھر میں نماز کا ماحول بنائیں،آپ خود پہلے گھر میں نماز کی پابندی کریں،نماز کے لئے کوئی کمرہ خاص کریں ،اس میں جائےنماز ، ٹائم ٹیبل ،قبلہ ،ایک اذان والی گھڑی ضرور رکھیں،اس کمرہ کو مسجد کا clock دیں ۔
3۔اگر آپ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں تو اپنے گھر مسجد کے قریب لیں،جہاں سے مسجد کی آوا ز سنائی دیتی ہو۔لڑکوں کو اپنے ساتھ نماز کے لیے لے جایا کریں اور انہیں وضو کا طریقہ سکھائیں۔
4۔بچوں کو مسجد کا احترام اور ادب سکھائیں۔انہیں مسجد کے تقدس کا خیال رکھنے کی ترغیب دیں۔انہیں نماز کے دوران ادھر ادھر بھاگنے سے منع کریں۔نلوں سے زیادہ پانی بہانے سے منع کریں۔ٓواز سے بات کرنے سے نع کریں۔بڑے لوگون کے پیچھے کھڑے ہونے کی تعلیم دیں۔
5۔بچوں کو روزہ رکھنے کی عادت ڈالئے تاکہ بڑے ہونے کے بعد انہیں روزہ رکھنے میں مشکل نہ ہو۔روزہ رکھنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔
6۔بچے کو شوق دلائیں کہ وہ قرآن کریم حفظ کرے۔احادیث نبوی اور اوراد واذکار یاد کرائیں۔رمضان میں بچوں کو سحری کے لئے ضرور اٹھائیں،بھلے وہ دن میں روزہ توڑ بھی کیوں نہ دیں لیکن انہیں سحری کا موقعہ دیں،سحری میں بچوں کی پسند ککی چیزیں بنائیں،افطار میں بھی ان کے پسند کی چیزیں پکائیں۔
7۔ حفظ قرآن پر ملنے والے درجات اور ثواب کا ان کے سامنے ذکر کریں۔ جب جب بھی بچہ سبق میں آگے بڑھےتو اسے اس کے مطابق انعام دیں اور حواصلہ افزائی کریں۔گھر میں عمدہ قرآن رکھیں،گھر میں صبح سویرے مکہ لائیو کا چینل لگائیں،بلند آواز سے تلاوت لگائیں،
8۔بچے کو ہر وقت پڑھنے ،لکھنے اور مدرسہ کے کام میں قید نہیں رکھناچاہئے تاکہ بچہ اس کو اپنے لیے سزا سمجھ کرقرآن کریم کے حفظ اور دیگر اسباق سے متنفر نہ ہو۔
9۔جان لیں !آپ اپنے بچوں کے لیے آئیڈیل اور رہنما ہیں۔اب اگر آپ عبادت اور احکاماتِ خداوندی کی ادائیگی میں سستی اور غفلت برتیں گےتوبچے بھی آپ سے غلط اثر لے کر عبادات کی ادائیگی کو وبالِ جان سمجھیں گے اور اسے چھوڑنے میں نہیں ہچکچائیں گے۔
10۔لوگ بچوں کو روپیہ وغیرہ دیتے ہیں اور بچے بسا اوقات ان پیسوں کو جمع کرکے رکھتے ہیں۔ایسی صورت میں آپ کبھی کبھی بچوں کے سامنے اپنی جیب سے کسی فقیر کو کچھ دے دیا کریں۔یا بچوں کے ہاتھ دے دیا کریں۔اس سے بچوں میں اللہ کے راستے میں صدقہ کرنے کی تڑپ اور طاقت پیدا ہوگی۔آپ انہیں خوب ترغیب دیں کہ اپنے پاکٹ سے کچھ نہ کچھ ضرور اللہ کے راستے میں خرچ کریں۔آپ احادیث اورصدقہ کے فضائل سناکر بھی بچوں کے ذہن میں یہ بات ڈال سکتے ہیں۔
very good information I like this page thank you so much