اپنے تقوی کا Test  کیسے لیں ؟

انسان کی زندگی میں تقوی کی بڑی اہمیت ہے ،تقوی  تمام مسائل کا حل ہے ،تمام عبادتوں کی اصل وجہ تقوی پیدا کرنا ہے ،نماز تقوی  کی تعلیم دیتی ہے ،روزہ تقوی سکھاتا ہے ،زکات  کا مقصد تقوی پیدا کرنا ہے ۔

اب ہمیں کیسے پتہ چلیں   ہمارے تقوی ہے یا نہیں ؟آئے   ہم آپ کو ایک تھرما میٹر دیتے جس سے جان سکتے ہیں کہ کس لیول کا تقوی ہے ۔

آپ متقی ہیں یا نہیں اپنا  ٹیسٹ لیں ۔

1 آپ نے  دکان سے کچھ سامان لیا  دوکان دار نے  پیسے کم لئے یا  آپ  کو کچھ سامان زیادہ  دیا ،کیا اس وقت آپ کو سامان   کو  واپس کرنے  یا پیسوں   کو پورے دینے کا  دل کرتا ہے؟اگر واپس کرنا دل بولتا ہے  تو سمجھ لیں  کہ تقوی  پیدا ہورہا ہے۔

2 کوئی پڑوسی  کسی مجبوری میں  کوئی مہنگی چیز بالکل سستی  بیچ رہا ہے   تو کیا  آپ اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سستے دام  لیں گے؟اگر  آپ اس کی مجبوری کا  فائدہ اٹھا لیتے ہیں  تو سمجھ لیں تقوی نہیں ہے۔

3 آپ  جانتے ہیں کہ آپ کے   خاندان میں  ایک آدمی  پریشان ہے  وہ پھر بھی آپ سے مدد نہیں مانگتا ہے،  کیا  آپ اس کی مدد کریں گے ؟اگر مدد  کرتے ہیں تو تقوی ہے اگر ان کے مانگنے کا انتظار کرتے ہیں،یا   مانگنے سے پہلے نہیں دیتے ہیں تو پھر تقوی کمزور ہے ۔

4 اگر آپ  کسی کمپنی یا ادارہ یا دکان میں کام کرتے ہیں   CC TV ہوتو کام ٹھیک  کرتے ہیں  اگر نہ ہوتو کام ٹھیک نہیں ہوتا ہے تو پھر سمجھ لیں  تقوی کمزور ہے۔

5 اگر آپ   کو گناہ کا موقعہ ملتا ہے  اور اس کے بارے میں  کسی کو  پتہ چلنے کا اندیشہ بھی  نہ  ہو  پھر بھی  گناہ سے بچتے ہیں تو سمجھیں  تقوی ہے ۔

6  آپ کی فون   Repair کی دکان ہے ،ایک customer آتا ہے جس کو اس کی خرابی کا کوئی پتہ نہیں ہے ،آپ چاہیں تو   اس کی لاعلمی کا پورا اٹھا سکتے ہیں ،لیکن پھر بھی مناسب قیمت ہی لیتے ہیں تو سمجھ لیں تقوی ہے ۔

7 آپ کی دودھ  کی دکان ہے  اس میں  پانی ملائیں تو بھی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے پھر آپ پانی نہیں ملاتے ہیں تو سمجھ لیں تقوی ہے۔

8 ایک   آدمی آپ کے سامنے سواری پر تیزی سے جارہا ہے اس کے  pant  کے جیب سے نوٹ گر جاتے ہیں ،آپ چاہیں تو لے کر خاموش بیٹھ سکتے ہیں لیکن پھر بھی اس آدمی کو آواز دے کر  نوٹ اس کے حوالے کرتے ہیں تو سمجھ لیں تقوی ہے ۔

9   آپ مسجد میں  داخل ہوتے ہیں وضو خانہ کے پاس کوئی  گھڑی رکھ کر  بھول   گیا ہے ،آپ چاہیں تو گھڑی جیب میں رکھ سکتے ہیں لیکن آپ  مسجد کے امام صاحب کے حوالے کرتے  ہوئے کہتے ہیں کہ   اگر  اس گھڑی کا مالک آجائے تو دے دیں ۔تو سمجھ لیں تقوی ہے ۔

10آپ دکاندار ہیں  ایک خاتون اپنا  بیاگ  بھول کر چلی گئی ، آپ نے بیاگ میں دیکھا کہ زیورات ہیں ،فون ہے ،اس فون سے نمبر لیکر اس خاتون کو بلایا  اور واپس کیا تو سمجھ لیں تقوی ہے ۔

اس طرح  کے بے شمار مواقع آتے ہیں جہاں پر ہمارے تقوی کا امتحان ہوتا ہے ،کوشش کریں کہ ہر امتحان میں کامیاب ہوتے جائیں ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.7 / 5. Vote count: 19

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply