آپ کے لئے خصوصی دعا

زندگی میں آپ کتنے خوش ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا بلکہ آپ سے کتنے لوگ خوش ہین اس سے فرق پڑتا ہے۔دنیا کی بھیڑ میں ہر آدمی اپنے لئے خوشیاں تلاش کر رہا ہے لیکن کبھی پاتا ہے کبھی نہیں ،اگر بندہ خوشیاں تلاش کرنے کے بجائے بانٹنا شروع کردے پھر خوشیاں اس کے گھر کے آنگن میں بسیرا کر لیتی ہیں۔اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا اور دوسروں کی خوشیوں میں شامل ہونا زندہ دلی اور بڑے دل والوں کا کام ہے۔پیار ے نبی کا فرمان ہے دوسروں سے مسکرا کر ملنا بھی صدقہ ہے (ترمذی)موسم سرما کے رب سے دعا ہے کہ ہم تمام کو صاف دل بنائے،اچھی سوچ والا ،سب کے ساتھ بھلائی کرنے والا ،قناعت والی زندگی بسر کرنے والا ،شکر گزار بندہ ٓمین یارب بنائے ۔