الحمد للہ کی فضیلت

قارئین  آج ہم اپ کے سامنے الحمد للہ کی فضیلت بتانے جارہے ہیں ،اللہ کا کتنا بڑا احسا ن ہے کہ اس نے اس ایک چھوٹے کلمہ میں کتنی فضیلت رکھی ہے۔

 ہم الحمد للہ  بار بار کہتے ہیں اس کا مطلب تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ظاہر بات ہے اس نے ہم پر اتنے احسانات کئے  کہ جن کو ہم شمار بھی نہیں کر سکتے ،اس لئے  وہ تمام تعریفوں کا حقدار ہے۔آئے ہم چلتے ہیں فضیلت کی طرف

1سلسلہ صحیحہ کی حدیث ہے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اگر کوئی   سورج  طلوع ہونے سے پہلے  یا غروب ہونے سے پہلے  سو مرتبہ  الحمد للہ  پڑھتا ہے  تو اللہ کی راہ میں 100 گھوڑے ساز وسامان کے ساتھ صدقہ کرنے کا اجر ملتا ہے ۔

2اسی طرح مسلم کی حدیث ہے الحمد للہ پڑھنے سے  ہمارا نامہ اعمال کا ترازو بھر جاتا ہے ۔

3سلسلہ صحیحہ کی حدیث ہے اللہ کے رسول  نے فرمایا  کل قیامت کے دن اللہ کے پاس  سب سے افضل بندے  الحمد  للہ کہنے والے ہونگے۔

4سلسلہ صحیحہ کی حدیث ہے  جس میں اللہ کے رسول نے فرمایا سب سے افضل دعا  الحمد للہ کہنا ہے ۔

5سلسلہ صحیحہ کی حدیث  ہے  رسول اللہ نے فرمایا    اگر کسی مصیبت زدہ کو دیکھیں تو یوں دعا کریں ،الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا

تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے  ہے جس نے مجھے  محفوظ رکھا   اس مصیبت سے جس مین تم کو مبتلا کر رکھا ہے  اور مجھے بہت سارے لوگوں پر فضیلت دے رکھی ہے ۔اگر یہ دعا  پڑھ لے  تو اللہ اس مصیبت سے محفوظ رکھتا ہے ۔

اس  دعا مین بھی الحم دللہ کا لفط استعمال کیا گیا ہے جو کہ مصیبت سے  بچنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

6اسی طرح سلسلہ صحیحہ کی حدیث ہے    رول اللہ نے فرمایا ،اگر کوئی کھانا کھانے کے بعد یہ دعا پڑھے الحمد لله الذي أطعمني هذا ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة

اس دعا میں بھی الھمد للہ  کا لفظ ہے   ،جس کو ہم جب بھی کچھ کھاتے    ہیں پڑھنا چاہئے ۔

7اسی طرح مسلم کی حدیث ہے  بے شک اللہ اس بندے سے محبت کرتا ہے   جو جب بھی ایک لقمہ کھاتا ہے تو الحمد للہ کہتا ہے ایک گھونٹ پیتا ہے تو الحمد للہ کہتا ہے ۔

سامعین ان تما م احادیث میں الحمد للہ  کی فضیلت   بیان کی گئی ہے۔آپ اس دعا کا اہتمام کرتے رہیں ،ہر وقت الحمد للہ کہتے رہیں ،اگر آپ سے کوئی طبیعت کے بارے مین پوچھے تو الحمد لللہ،اگر کوئی حالت کے بارے پوچھے تو الحمد للہ کہیں،اگر کوئی کاروبار کے بارے میں پوچھے تو الحمد للہ کہیں،آپ شدید بیمار ہیں    کوئی پوچھے کہ کیسے ہو تب بھی الحمد للہ کہیں،آپ گریب ہیں مسکین ہیں تب بھی الحمد للہ کہیں،اگر کوئی آپ کی تعریف کرے تب بھی الحمد للہ کہیں ۔اگر آپ کسی جگہ کامیاب ہوجائیں تب بھی الحمد للہ کہیں،کوئی چیز مل جائے تو الحمد للہ کہیں،آپ کی زندگی میں کچھ بھی  ہوجائے الحمد للہ کہیں ۔

اب ہم کچھ سوالات کرنے جارہے ہیں  ان کے جوابات  اپنے اپ سے پوچھیں ،اگر سارے جوابات یاد ہیں تو گویا آپ کا مضمون پڑھنا فائدہ مند رہا ،اگر یاد نہیں ہیں تو  وقت ہو تو پھر دوبارہ پڑھیں۔

1 الحمد للہ کو سورج طلوع ہونے سے یا غروب ہونے سے  پہلے 100 مرتبہ پرھنے سے  کیا فائدہ ہے؟

2 الحمد للہ پڑھنے سے کیا بھر جاتا ہے؟

3 اللہ کے پاس سب سے افضل عمل کونسا ہے؟

4 ہر لقمہ پر کیا کہیں؟

5 اس آڈیو میں الحمدللہ کی فضیلت والی کتنی حدیثیں بین کی گئیں؟

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.3 / 5. Vote count: 3

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply