آ و بچو حدیث سمجھیں

آ و بچو حدیث سمجھیں
بچوں کی تربیت کے سلسلہ میں والدین بڑے فکر مند ہوتے ہیں ،اس کے لئے مختلف لوگوں سے رابطہ بھی قائم کرتے ہیں ،اساتذاہ کا انتخاب بھی کرتے ہیں،لیکن اساتذہ بھی روایتی انداز میں دعاوں کو ،احادیث کو یاد دلانے ر اکتفا کرتے ہیں ،جبکہ ان کو سمجھانے کی بھی ضرورت ہے۔اسی کمی کو دور کرنے کے لئے آو بچو حدیث سمجھیں کتا ب ترتیب دی گئی ہے ۔
کتاب کی خصوصیات
چالیس آسان احادیث کا انتخاب کیا گیا ۔
ہر حدیث کا اردو اور انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا ۔
ہر حدیث کی آسان زبان میں شرح کی گئی ۔
حدیث کی شرح میں آسان مثالیں پیش کی گئیں ۔جیسے اسکول ،کلاس روم ،کتابیں ،پین ،پنسل،ٹیچر،گراونڈ،گھر ،دوستوں ،سہلیوں،مساجد ،رشتہ دار وں کی۔انہیں مثالوں کو رکھتے ہوئے بات سمجھانے کی کوشش کی گئی۔
ہر حدیث کو ایک سبق کی شکل میں سمجھایا گیا ۔شرح کے آخر میں سوالات بھی کئے گئے۔
اس کتاب کے ذریعہ
پیارے نبی کی تعلیمات کو بچوں کی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کی گئی
احادیث کو یاد کرنے اور ان پر عمل کا شوق پیدا کیا گیا
بچوں میں ہمدردی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی
بچوں کو حقوق ادا کرنے کی تعلیم دی گئی
بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی
بچوں میں ایمانداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی
بچوں میں حسن اخلاق ،حسن سلوک پید ا کرنے کی کوشش کی گئی
ماں باپ اور استاذہ کی اطاعت کا جذبہ پیدا کیا گیا
ہر حدیث کو سمجھانے کے لئے مناسب امیج کا انتخاب کیا گیا
مناسب کلرس کا انتخاب کیا گیا تاکہ بچے بیزار نہ ہوں ۔
ہر پیارا گراف کو الگ الگ کلر سے مزین کیا گیا ہے تاکہ بچوں میں کشش باقی رہے ۔
انگریزی الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا ہے تاکہ اسکول کے بچوں کو سمجھنے میں آسانی ہو۔
کتاب کا سائز عام اسکولی نصاب کا سائز رکھا گیا تاکہ بچے کتاب سے مانوس رہیں ۔
ہر حدیث کے آغاز میں ایک مسکرانے والی امیج رکھی گئی تاکہ بچوں کا استقبال خوشی کے ذریعہ کیا جائے
یہ کتاب کن افراد، کلاسس، اداروں اور موجودہ جدید میڈیائی اداروں وغیرہ اور دیگر مواقع و مناسبات میں شامل کی جاسکتی ہے؟
1اسکولوں میں 4th کلاس سے لیکر 7th کلاس تک ۔
2مدارس میں عالمیت سوم تک ۔
3مساجد میں قائم صباحی ومسائی مکتب میں ۔
4بچوں کو دین سکھانے کی تڑپ رکھنے والی مائیں روزآنہ اپنے بچوں کو ایک ایک حدیث پڑھ کر سنا سکتی ہیں۔
5اسکولی طلبہ کے لئے ہفتہ واری کلاسس منعقد کرنے والی مساجد
6سمر کیمپس summer camps میں ۔
7بچوں کو ناظرہ قرآن مجید اور دینیات کا ٹیوش پڑھانے والے استاذ
8حفظ احادیث مع تشریح کا مسابقات منعقد کرنے والے اداروں و تنظیموں کے لئے
9 whattsapp پر بچوں کی تربیت کی خواہش رکھنے والے افراد
10 مسابقات میں کامیاب ہونے والے بچوں کو بطور انعام تقسیم کرنے میں
الغرض مختلف مقاصد کے ذیل میں یہ کتاب شامل کی جاسکتی ہے ۔ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس کتاب کو حتی الوسع عام کریں جتنا ہوسکے پھیلائیں ۔تقسیم کریں ،دوسروں کو ترغیب دلائیں کی رہنمائی کریں ۔رب ذوالجلا ل سے دعا ہے اس کار خیر میں برکت عطا فرمائے ،امت مسلمہ کے نونہالوں کو دین سمجھانے ،ان کی صحیح رہنمائی کرنے کی توفیق عطا کرے ۔