آپ کا شما ر کن لوگوں میں ہوتا ہے؟

1راستہ  بارش کی  وجہ سے  خراب ہوچکا ہے

ایک آدمی  بلدیہ  کے لوگوں کو کال کر کے شکایت اندراج کرتا ہے  اس کو ٹھیک کرنے در خواست کرتا ہے

دوسرا آدمی  حکومت پر برستا ہے  ،حکومت کو برا بھلا کہتا ہے ۔

2  اسکول  میں بچہ  حساب کے مضمون  میں فیل ہوجاتا ہے ۔

 ایک آدمی   اپنے بچے کی  کوتاہیوں کا جائزہ لیتا ہے ،اس کی اصل کمزور ی کو جاننے کی کوشش کرتا ہے ۔

دوسراآدمی  اسکول والوں پر غصہ ہوتا ہے ،فیس  کی شکایت کرتا ہے ،ٹیچرس  کو برا بھلا کہتا ہے ۔

3مسجد  کے انتظامات میں کچھ  کمی بیشی ہوتی ہے ۔

ایک آدمی متولی سے  ملاقات کرتا ہے    ،یا ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے  اس کے  صحیح انتظامات کی درخواست کرتا ہے اور اپنی مدد کی پیش کش کرتا ہے ۔

دوسرا آدمی  مسجد کے باہر متولی کے خلاف   غیبت کرتا ہے ،یا نماز کے بعد لوگوں کے  درمیان  بیٹھ کر  ذمہ داروں کی   کوتاہی  پر تبصرہ کرتا ہے ۔

4آدمی گھر   کو بھوکا آیا    دیکھا اب تک کھانا نہیں بنا ہے  ۔

ایک آدمی  اپنی بیوی سے پوچھتا ہے کیا کوئی سامان  کی کمی تھی یا طبیعت ٹھیک نہیں تھی؟یا اور کوئی رکاوٹ تھی؟

دوسرا آدمی  جیسے دیکھا کھانا نہیں بنا ہے فورا غصہ کرتا ہے ،سستی کاہلی ،لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے     برے برے الفاظ سے  بیوی کو نوازتا ہے ۔

5ایک دن گھر میں کام والی   غیر  حاضر ہوجاتی ہے ۔

پہلا آدمی  کام والی خادمہ   سے اس کی طبیعت پوچھتا ہے ،اس کے نہ آنے وجہ پرسکون انداز سے  معلوم کرتا ہے ۔اگر غلطی ہوتو نصیحت کرتا ہے ۔

دوسرا آدمی جیسے ہی   خادمہ گھر میں داخل ہوئی  اپنے غصہ کا اظہار کرتا ہے ،دوبارہ ایسا  ہی ہوتو   نکال دینے کی دھمکی دیتا ہے۔

6 ایک دکاندار کا گاہک  سامان کے  خراب   ہونے کی شکایت  کرتا ہے  واپس کرنا چاہتا ہے۔

پہلا دکاندار  سامان لیتا ہے اور غور کرتا ہے  کیا واقعی سامان میں   خرابی  ہے یا گاہک کا وہم ہے ،اگر حقیقت میں خرابی ہوتو  واپس لیتا ہے اگر گاہک کا وہم ہو تو اچھے طریقے سے سمجھاتا ہے ۔

دوسرا دکاندار  فورا انکار کر دیتا ہے  سامان اچھے ہونے کا دعوی کرتے ہوئے واپس لینے سے انکار کردیتا ہے ۔

  دوستو چند مثالیں ہم نے سمجھنے کے لئے دی ہیں اب آپ دیکھیں  آپ کا شمار پہلے گروپ میں ہوتا ہے یا دوسرے گروپ میں ہوتا ہے ۔اگر آپ  پہلے گروپ میں  ہیں  تو آپ کا  شمار سمجھدار لوگوں میں ہوتا ہے ،آپ  ڈپریشن سے ،غصہ سے، نامعقول رویہ سے ، محفوظ ہیں ، آپ کے ساتھ رہنے والے ہمیشہ  خوش رہتے ہیں ۔آپ کی دوستی لمبی  ہوتی ہے ، لوگ آپ  پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

اگر آپ دوسرے گروپ میں ہیں تو   برائے کرم اپنے آپ کو بدلنے کی آج ہی سے کوشش کریں ۔دوسرے گروپ والے  ڈپریشن ،غصہ ،بی پی  کے بہت جلد شکار ہوجاتے ہیں۔لوگ ان  سے ملاقات کرنا بھی پسند نہیں  کرتے ،نہ ان کے دوست بننا چاہتے ہیں ،لوگ اگر عزت کرتے بھی ہیں تو ان  کے شر  سے بچنے کے لئے کرتے ہیں۔دوستو یہ کوئی غیب کا علم نہیں ہے صرف علم نفسیات  کا تجربہ ہے ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.3 / 5. Vote count: 11

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply