آو بچو قرآن سمجھیں(تفسیر سورۃ الناس

تفسیر سورۃ الناس

پیارے بچو  آج ہم لوگ سورۃ الناس کی تفسیر  سمجھنے جا رہے ہیں ،سورۃ الناس  قرآن مجید کی سب سے آخری سورت ہے ۔اس سورت میں کل 6 آیتیں ہیں ۔20 کلمات ہیں ،77 حروف ہیں، کچھ لوگوں نے کہا کہ 80 حروف ہیں ۔یعنی اگر آپ ایک مرتبہ تلاوت کریں گے  770 نیکیو ں کے حقدار بن جاتے ہیں ۔اگر 80 حرف مانیں تو  800 نیکیاں ہوں گی۔

چلئے پہلے ترجمہ  پڑھیں گے ان شاءللہ۔

 قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴾

کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آیا۔ 

﴿ مَلِكِ النَّاسِ ﴾

لوگوں کے بادشاہ کی۔ 

﴿ إِلَهِ النَّاسِ ﴾

لوگوں کے معبود کی۔ 

﴿ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ﴾

اس شیطان کے شر سے جو وسوسہ ڈال کر چھپ جاتا ہے

﴿ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ﴾

جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔

﴿ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ﴾

جنوں اور انسانوں میں سے۔

پیارے بچو ہم پہلی آیت میں  لوگوں  کے رب سے پناہ مانگ رہے ہیں،رب کو ن ہے ؟  رب اللہ ہے ۔رب کا مطلب کیا ہے؟رب وہ ہے  جو سب کو کھلاتا ہے پلاتا ہے ،سارے انتظامات کرتا ہے ۔ہم اس کی حفاظت  طلب کرتے  ہیں۔وہ رب  لوگوں کا بادشاہ بھی ہے ، ایسا بادشاہ جو سب سے زیادہ طاقتور ہے ،سب کچھ اسی کا ہے ،وہ جو چاہے کر سکتا ہے ،اس کو کوئی پوچھ نہیں سکتا ۔اس سے کوئی سوال نہیں کر سکتا ۔

وہ رب لوگوں کا معبود بھی ہے ۔یعنی اسی کی عبادت کی جائے ۔ہم سب اسی کی عبادت کرتے ہیں،اسی کے لئے نماز پڑھتے ہیں،اسی کے لئے ہم قربانی کرتے ہیں۔اسی سے دعائیں کرتے ہیں۔

پیارے بچو اللہ اس سورت میں شیطان سے پناہ مانگنے کا طریقہ سکھا رہا ہے ،شیطان   ہر کسی کو گمراہ کرنا چاہتا ہے ،لوگوں  کے دلوں میں ہمیشہ برے وسوسے پید ا کرتا ہے ۔وہ ہم کو نظر نہیں آتا ہے ۔

 وہ شیطان جنو ں میں سے بھی ہوسکتا  ہے اور انسانو ں میں سے بھی ہوسکتا  ہے ۔کیوں کہ انسان  بھی لوگوں کے دلوں میں   وسوسے ڈالتے  رہتے ہیں۔

پیارے بچو شیطان  ہم کو  نظر نہیں آتا ہے لیکن  ہمارے دلوں میں  برے خیالات پیدا کرتا ہے ۔

اگر ہمیشہ سورہ الناس پڑھتے   رہوگے تو شیطان بھاگ جاتا ہے ۔

پیارے بچو جانتے ہو اللہ  نے اس سورت کو کیوں  نازل کیا ہے؟آو ہم بتاتے ہیں ۔

مدینہ میں ایک یھودی لبید بن اعصم رہتا تھا ،اس نے نبی کی کنگھی اور بال حاصل کئے ۔اس کنگھی  پر جادو کیا ،اس میں  12 گرہ باندھ  کر   ایک سوکھے کنویں میں ایک  پتھر کے نیچھے رکھ دیا ۔اس جادو کا اثر اللہ کے رسول پر ہونے لگا ۔ایک مرتبہ  ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سورہے تھے ،2 فرشتے سرہانے بیٹھ کر   جادو کی ساری باتیں بتا دیں ۔صبح اللہ کے  رسول نے صحابہ  کرام  کو بھیج کر جادو کا سامان  منگوایا۔اللہ  تعالی نے سورۃ الفلق اور سورۃ الناس 2 سورتیں نازل فرمائیں ۔جب نبی نے ان دونوں سورتوں کو پڑھا تو جادو  کا اثر ختم ہوگیا ۔

پیارے بچو اگر آپ لوگ بھی سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کی تلاوت کرتے رہوگے  تو جادو کا اثر نہیں ہوگا ان شاءاللہ ۔

سوالات :

1سورہ الناس میں  کتنے حروف ہیں؟

2 سورۃ الناس میں کتنی آیتیں ہیں؟

3 سورۃ الناس کو اللہ نے کیوں نازل فرمائی ہے؟

4 سورۃالناس کی تلاوت سے کیا ہوتا ہے؟

5 سورۃ الناس قرآن مجید کی کونسی سورت ہے؟

نوٹ : پیارے بچو  سورۃ الناس آپ کو یاد ہوگی ، اب اس کا ترجمہ یاد کریں ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 3.8 / 5. Vote count: 4

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply