آو بچو عقیدہ سیکھیں

فرشتوں پر ایمان
پیارے بچو آج ہم جانیں گے کہ فرشتوں پر ایمان کیسے لانا ہے ۔
فرشتے اللہ کی ایک ایسی مخلوق ہے جو ہم کو نظر نہیں آتی ہے ،اللہ نے فرشتوں کو نور سے یعنی روشنی سے پیدا کیا ہے ۔ہماری طرح فرشتے بھی ا؛للہ کے بندے ہیں ،اللہ نے ان کو بھی اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔پیارے بچو فرشتے نہ کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں ،نہ ہی بچے پیدا کرتے ہیں ،وہ ہمیشہ اللہ کی عبادت میں لگے ہوئے رہتے ہیں،وہ ہمیشہ اللہ کی تعریف کرتے رہتے ہیں ۔اللہ ان کو جو بھی حکم دیے اس پر فورا عمل کرتے ہیں ،ایک منٹ بھی لیٹ نہین کرتے ۔پیارے بچو فرشتوں کے پر ہوتے ہیں ،کسی کے دو،دو پر کسی کے تین تین پر ،اور کسی کے چار چار پر ہوتے ہیں ،اور کسی کے اس سے بھی زیادہ پر ہوتے ہیں ،جیسے حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ۶۰۰ پر ہیں ۔
اللہ نے مختلف فرشتوں کو الگ الگ کام دے رکھا ہے ۔کچھ فرشتے ایسے ہیں جو اللہ کے عرش کو تھامے ہوئے ہیں ،کچھ فرشتے ہماری حفاظت کے لئے ہیں،کچھ فرشتے ہمارے اعمال لکھنے کے لئے ہیں ،جن کو کراما کاتبین کہا جاتا ہے ،کچھ فرشتوں کو اللہ نے قبر میں سوالات کرنے لگا رکھا ہے جن کو منک نکیر کہا جاتا ہے ۔اور ایک فرشتہ ہے جو جہنم کا واچمیں ہے اس کا نام مالک ہے ۔اور ایک فرشتہ جنت کا نگران ہے اس کا نام رضوان ہے ۔
پیارے بچو چار بڑے بڑے فرشتے ہیں جن کو اللہ نے بڑے بڑے کاموں کی ذمہ داری دے رکھی ہے ۔
۱ جبرئیل :ان کا کام اللہ کا پیغام نبیوں تک رسولوں تک پہنچانا ہے ،جیسے ہمارے پاس قرآن ہے ،اس قرآن کو جبرئیل نے اللہ کے پاس سے لیکر ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا ۔یہ فرشتہ پچھلے نبیوں کے پاس بھی ایسے ہی پیغا م لایا کرتا تھا ۔
۲ میکائیل :یہ فرشتہ اللہ کی طرف سے اس کا جہاں حکم ہو وہاں بارش برسا تا ہے ۔
۳ ملک الموت : یہ فرشتہ انسانوں ار تمام جاندار کی روحیں نکالنا ہے ۔پیارے بچو ہم لوگوں نے کئی مرتبہ سنا ہے کہ فلاں انتقال کرگئے ، فلاں مر گئے ۔تو یہ ملک الموت فرشتہ ان کی جان اور روح کو لیکر اللہ کے پاس چلاجاتا ہے ۔
۴ اسرافیل : یہ فرشتہ اپنے ہاتھ میں ایک صور لیکر کھڑا ہے جب قیامت آئیگی تو پھونکےگا ۔پھر ساری دنیا ختم ہوگی ۔
پیارے بچو ان کے علاوہ بہت سارے فرشتے ہیں جو ہمیں دعا دینے والے ہیں اور بہت سارے فرشتے بددعا دینے والے بھی ہیں ۔
پیارے بچو فرشتوں پر ایمان لانے کا مطلب ان ساری چیزوں کو ماننا اور یقین کرنا ۔اگر ہم یقین کرتے ہیں تو ہمارا ایمان ہے اور یقین نہیں کرتے بلکہ انکار کرتے ہیں تو ہم مسلمان نہیں ہوسکتے ۔انکار کرنے سے کافر بن جاتے ہیں ۔
پیارے بچو ہم کچھ سوالات کریں گے :
۱ کیا ہم فرشتوں کو دیکھ سکتے ہیں؟
۲ اللہ نے فرشتوں کو کس سے پیدا کیا ہے؟
۳ ہمارے اعمال لکھنے والے فرشتوں کا نام کیا ہے ؟
۴ قبر میں سوالات کرنے والے فرشتے کون ہیں؟
۵ چار بڑے بڑے فرشتوں کے نام کیا ہیں؟