سبق نمبر ۲

خالق کون ہے؟

پیارے بچو اللہ نے  آسمان پیدا کیا ،اور آسمان مین سورج چاند ستاروں کو پیدا کیا ، اللہ نے زمین  پیدا کیا  زمین میں  پہاڑ پیدا کئے،سمندر پیدا کیا ،جھاڑوں کو پیدا کیا ،جھاڑوں کو کتنے خوبصورت بنایا ،ان جھاڑوں میں پھول بنائے پھل بنائے ،ندی نالے بنائے ،خوبصورت پرندے بنائے ،خوبصورت جانور بنائے ،سمندر میں الگ الگ مچھلیاں بنائیں،ہر مچھلی کو خوبصورت بنایا ،بڑے بڑے لمبے درخت پیدا کئے ،الگ الگ رنگ کے  پھول بنائے ،ہر پھول کی الگ  خوشبو بنائی۔ہر پھل کا مزہ الگ بنایا ۔

بچو اللہ نے ان سب چیزوں کو ہمارے لئے پید اکیا ہے ،ہماری خدمت کے لئے پیدا کیا ہے ،ہمارے استعمال کے لئے پیدا کیا ہے،سمند ر اتنا  بڑا ہے لیکن انسان آسانی  سے سفر کر تے ہوئے چلاجاتا ہے۔پہاڑ کو اتنا اونچا بنایا لیکن انسان اس پر بھی چڑ جاتا ہے ۔

ہمارا رب کتنا عظیم ہے،شیر کو پیدا کیا ،ہاتھی کو پیدا  ،بہت ہی طاقتور پیدا کیا لیکن پھر  بھی انسانوں  کے ہاتھوں میں ہی رکھا۔اللہ کی بنائی ہوئی ساری چیزوں کو ہم لوگ استعمال کرتے  ہیں۔ہر چیز سے  خدمت لیتے ہیں۔وہ اللہ کتنا عظیم  ہے اس نے ہمارے آرام کے لئے سب کچھ پیدا کیا ہے۔اللہ کے علاوہ کسی میں بھی پیدا کرنے کی طاقت نہیں ہے،ساری دنیا مل کر ایک مکھی پیدا نہیں کر سکتی ہے،ساری دنیا مل کر بھی ایک مکھی کا پر پیدا نہیں کر سکتے ہیں۔

ہاں انسان ہوائی جہاز بنا سکتا ہے ،راکٹ بنا سکتا ہے ،لیکن ایک مکھی بنا کر اس مین روح نہیں ڈال سکتا ہے۔اب ہماری ذمہ داری ہے کہ  ہم اس کی عبادت کریں کیوں کہ اس نے یہ ساری چیزیں پیدا کرکے ہم سے پیسے نہیں مانگے۔ایک آم کے درخت آم لگتے ہیں ،جب ہم  آم توڑتے ہیں تو درخت ہم سے پیسے نہیں مانگتا ہے ۔اللہ ہم کو ہر چیز فری دیتا ہے ۔اب  ہم کو چاہئے کہ جو اللہ ہر چیز فری دیتا ہے اس کی عبادت کریں ۔

آو بچو ہم سب مل کر ایک پراجیکٹ بنائیں گے ۔

۱ اللہ نے جتنی چیزیں پیدا کی ہیں ان میں  آپ کو سب سے زیادہ اچھی کونسی لگتی ہیں ایک لسٹ بنائین۔

۲ جب اللہ نے سب چیزیں فری  میں پیدا کی ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہئے ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply