سمر کیمپ کیسے منعقد کریں؟

گرمائی تعطیلات  میں بہت سارے مساجد کے ذمہ دار حضرات  summer camp  منعقد کرتے  ہیں  لیکن اس میں کیا  پڑھایا جائے کتنا پڑھایا جائے عام طور پر  طئے نہیں ہوتا ہے بس جس معلم کو مقرر کیا جاتا ہے وہ روزانہ  اپنے طور پر  کچھ  چیزیں  یاد  دلاتے  رہتے ہیں،لیکن منظم طور پر     کوئی plan  نہیں ہوتا ہے ان چند دنوں میں ہمیں کیا پڑھانا ہے؟ کیسے پڑھانا چاہئے ؟،ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ  کچھ رہنمائی کریں۔سب سے پہلی بات  سمر کیمپ  زیادہ لمبا بھی نہ کریں اور بہت  مختصر بھی نہ کریں،15 یا 20 دن کا مناسب ہوتا ہے،کچھ لوگ ایک ماہ کا ،40 دن کا رکھتے ہیں جو  کہ کامیاب نہیں ہوتا ہے،بچے اتنا لمبا ٹائم نہیں دے پاتے ہیں  نتیجہ میں بچے خود ہی کم ہوتے جاتے ہیں ۔اگر آپ    India  میں ہیں تو یہاں کے اسکولس  کی چھٹیاں   20اپریل تک   مل جاتی ہیں  ،اس کے بعد ایک ہفتہ  بچوں کو آرام کرنے دیں،1 مئی سے بالکل مناسب وقت ہے۔۔اگر summer camp  کا پلان ہے تو کم  از کم 15 دن پہلے ہی سے advertisement  اشتہار شروع کردیں ،سب سے پہلے مساجد میں جمعہ کے موقعہ پر اعلان کرائیں،اگر  ہوسکے تو اس کے پوسٹر بنا کر مختلف مساجد کے سامنے چپکائیں،social Media  کا بھی سہارا لیں،اس کے لئے باقاعدہ  Registration form  رکھیں ، Registration form  بھر کر ہی داخلہ لیں،اگر آپ کے  پاس form کا کوئی نمونہ  نہ ہو تو ہم سے رابطہ کریں ہم بنا کر دیں گے ان شا ءاللہ۔طلبہ وطالبات کے  Details   لکھیں،والدین  میں  سے کسی کا Phone number  ضرور لیں۔اوقات تعلیم مقرر کریں۔بہتر وقت  صبح  ساڑھے نو بجے سے  ظہر تک  ہے۔بالکل صبح بھی نہ رکھیں اس لئے کہ طلبہ چھٹیوں میں  جلدی نہیں اٹھتے ،یا فجر پڑھ بھی لیں تو پھر سوجاتے ہیں۔زیادہ دیر سے  بھی  شروع نہ کریں  اگر زیادہ دیر ،  جیسے دس یا 11 بجے شروع کریں تو دلچسپی کم ہوجاتی ہے۔بچوں کے عمر کے  مطابق  کلاس بنائیں۔اگر  1stسے 5th  کلاس  تک ایک  class  ہوتو چل سکتا ہے،اور 6thسے 10th تک بھی ایکclass  میں چل  سکتا ہے۔اگر زیادہ بچے آجائیں تو کلاس کو A,B,C میں  تقسیم کریں۔Attendants  روزانہ ضروری ہے،زیادہ تاخیر سے  آئیں تو ان کو تنبیہ کریں اگر پابندی بالکل نہ کریں تو  والدین سے بات کریں ،اگر پھر بھی  توجہ نہیں دی جارہی ہے تو  اس کو کلاس  میں بیٹھنے نہ دیں ،کیوں کہ اس سے دوسرے بچوں کے بگڑنے کے اندیشے بڑھ جاتے ہیں۔ان بچوں  کو بنیادی تعلیم دینے کی کوشش کریں۔

حالات اور جگہ کے مطابق ہلکے سے Games   بھی   کھیلنے دیں،جیسے مسجد کے سامنے جگہ ہوتو  کبھی Kabaddi ،کبھی Kho Kho  ،اپنے علاقے  میں جیسے مناسب ہوGames  کھلنے دیں۔لیکن اس کے لئے زیادہ وقت نہ لگائیں،ورنہ  ان  کا  دل پڑھنے میں کم  ہوجائیگا ،کھلینے کا زیادہ ہوجائیگا۔

ہر دن پڑھانے کے دوران   بچوں کو درمیان میں سوالات کرتے ہوئے  ہلکے سے انعامات دیتے رہیں،جیسے Chocolates, Biscuits, pencils, eraser   ،وغیرہ ۔اس سے بچوں کے  حوصلے بڑھ جائیں گے۔آخر میں ایک امتحان بھی رکھیں ،آخری دن ماں باپ کو بلا کر ایک جلسہ بھی  رکھیں ،جس میں کچھ بچوں  کو جو پڑھا ہے یا یاد کیا ہے اس کا مظاہرہ کرنے دیں ، اچھا مظاہرہ کرنے والوں کو انعام دیں۔جو پرھانے والے ہیں ان کی بھی ہمت افزائی کریں،ان کو بھی انعامات دیں ۔اس طرح آپ کا  summer camp  کامیاب ہوگا ان شاءاللہ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

3 thoughts on “

  1. Assalamu Alaikum … Aapke Mazameen Masha Allah Bade Mufeed Hain ,Allah Aapki Poori Team Ko Ajr e Azeem Se Nawaze, Summer Camp Ka Registration Form Aur Uska Syllabus Aap Mujhe Irsaal Farmayen To Badi Nawazish Hogi.
    Main Parvez Ahmes Qasmi. , Ayodhya Me Maktab Aur Ek English Medium School Ke Zarye Khidmat Anjaam De Raha Hoon. Jazakallah.Wassalam

  2. Mashallah Barkallahu feekum.Aap se Millat Foundation ke Hyderabad Training workshop me mulaqat hui thi Allah Aap ki Khidmaat Qubool Farmaye.Aameen Ya Rabbi.Summer Syllabus Desining ke marhale se guzar Raha hai kaam hote hi Aap ko Ittela dunga inshallah.

Leave a Reply