رحم کس کو کہتے ہیں؟

رحم کس کو کہتے ہیں؟
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من لا رحم لایرحم ۔ متفق علیہ
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو لوگون پر رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائیگا ۔ بخاری مسلم ۔
بچو کیا آپ جانتے ہیں رحم کس کو کہتے ہیں ؟رحم کا مطلب یوں سمجھیں کہ ہم امی ابو کو کتنا بھی ستائیں ،وہ تھوڑی دیر غصہ ہوتے ہیں پھر ہم کو گلے لگاتے ہیں،پھر ہم سے پیار کرتے ہیں،ہم سے محبت کرتے ہیں۔ہم صبح میں جلدی نہیں اٹھتے پھر بھی امی ہم کو محبت سے اٹھاتی ہے،ہم جلدی برش نہیں کرتے امی محبت سے برش کراتی ہے ،ہم نہانے سے انکار کرتے ہیں لیکن امی پھر بھی محبت سے نہلاتی ہے،ہم ناشتہ کرنے سے انکار کرتے ہیں لیکن پھر بھی امی محبت سے کھلاتی ہے۔اگر ہم کو بخار آتا ہے تو امی ابو مسلسل ہماری فکر کرتے ہیں ۔اس کو کہتے ہیں رحم کرنا ۔
بچو ہم کو بھی رحم کرنے والا بننا ہے ۔ عام طور پر ہم گلی محلے میں چلتے پھرتے ہیں کوئی کتا نظر آئے تو پتھر پھینک کر مارتے ہین،کوئی بلی نظر آئے تو پتھر پھیکتے ہیں، کوئی مرغی نظر آئے تو مارنے دوڑ پڑھتے ہین ،ایسے نہیں کرنا چاہئے ،ان پر رحم کرنے کی ضرورت ہے ۔اگر گھر میں بلی ہو تو کچھ کھانے ڈالیں،مرغی ہوتو دانے ڈالیں،چھت پر کبھی دانہ رکھیں ،پانی رکھیں اس سے چڑیون کو دانہ پانی مل جائیگا ۔اس طرح رحم کرنے سے اللہ بھی خوش ہوگا ۔
بچو جانتے ہو ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،پہلے زمانے مین ایک عورت راستے سے گز ررہی تھی ،اس کو پیاس لگی ،ایک کنواں مین اتری پانی پی کر اوپر آئی ،دیکھا کہ ایک کتا پیاسا کھڑا ہوا ہے ،اس کو پانی پلایا تو اللہ نے اس عورت کو جنت میں داخل کردیا ۔
بچو ہمیں اپنے بھائی بہن کو نہیں ستانا چاہئے ،اسکول مین کسی دوسرے بچے کو نہیں ستانا چاہئے ۔گلی محلے مین کسی کو نہیں ستانا چاہئے ۔اگر ہم دوسروں پر رحم کریں گے تو اللہ ہم پر رحم کرےگا ان شاللہ۔