یہی مستقبل کے ستارے ہیں

یہی مستقبل کے ستارے ہیں
مجھے ان بچوں سے امید ہے کم ہے جو ہر دن اسکول کو کیڈبیری چاکلیٹ ،ڈارک فنٹاسی بسکیٹ ،کے بنا نہیں جاتے ،اور ائے سی کے بنا کلاسوں میں نہیں بیٹھتے ،اور جن کی شام پزا ،برگر کے بنا نہیں ہوتی ۔ بلکہ مجھے ان بچوں سے امید ہے جو اپنے سیدھے سادے مکان میں رہتے ہیں ،زمین پر بیٹھ کر پڑھائی کرتے ہیں جو اسکول کو صرف روٹی سالن ،یا چاول سالن لے جاتے ہیں ۔رات میں موم بتی اور چراغ کی روشنی میں محنت سے پڑھتے ہیں،یہی بچے ہمارے ملک کے قابل ڈاکٹر ،قابل انجنیئر ،قابل وکیل ،قابل آفیسر ،قابل پروفیسر بنتے ہیں۔ہمارے ملک کے سارے قابل بڑے بڑے آفیسروں کی زندگی کا جائزہ لیکر دیکھیں سب کا بچپن ، سب کا ماضی وسائل سے محروم ،اور دکھ بھرا تھا ۔لیکن ان کی محنت اور لگن نے ان کو بڑا بنایا ۔