ین آر سی اور سی اے بی کے  پس منظر میں یہ کام ضرور کریں

ین آر سی اور سی اے بی کے  پس منظر میں یہ کام ضرور کریں

دور حاضر میں کسی ابو طالب کو ڈھونڈنا ہوگا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

قارئین ہم جس دور سے گز رہے ہیں   اس میں مسلمانوں  کو یکہ تنہا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،کسی بھی ناحیہ سے بے یارو مددگار  چھوڑنے   کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس موقعہ پر اگر ہم سیرت پر غور کریں  گے تو  پتہ چلتا ہے   کہ نبی کے ساتھ  بھی ایسا ہی معاملہ  پیش آیا ،پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کو بھی تنہا کیا گیا ،ہر طرف سے بائیکاٹ کا ماحول ،نفرت کا ماحول ،دوری کا ماحول پیدا کیا گیا ،لیکن اللہ کا نظام  بھی الگ  ہے جو انہی میں سے کچھ ہمدردودں کو پیدا کرتا ہے ،کچھ خیر خواہوں کو پیدا کرتا ہے ،جو  تن من دھن  کے ساتھ   مدد کرتے ہیں ۔

جب اللہ کے رسول  صلی اللہ علیہ وسلم     کے ساتھ    کفار قریش کی دشمنی بڑھتی گئی  تو اللہ نے    آپ کے چچا    ابو طالب   کو پیدا کیا ،جنہوں نے مرتے دم تک مکمل ساتھ دیا ، جب طائف سے  لوٹ کر  مکہ واپس آرہے تھے ،مکہ والوں نے آپ کی  citizenship  ختم کر دی ، مکہ میں داخل ہونے سے روک دیا ۔پیارے نبی بڑی مشکل میں تھے ،کیوں کہ واپس لوٹ کر نہ طائف جا سکتے تھے کہ کیوں کہ وہاں    کے لوگوں نے قبول کیا تھا نہ عزت دی تھی ،بلکہ پتھر مار مار کر  نکال دیا تھا ۔نہ مکہ میں داخل   ہوسکتے تھے ۔ایسے موقعہ پر اللہ نے مشرکوں میں سے  مطعم بن عدی کو  کھڑ ا   کیا ۔مطعم بن عدی نے نبی کی مدد کی ،ہمدردی کی ،آپ کو پنا ہ دیا ۔اب کسی کی مجال نہیں تھی کہ نبی کو مکہ میں داخل ہونے سے روک سکے۔

اس دور میں بھی  ابو طالب اور مطعم بن عدی جیسے بے شمار لوگ ہیں ان کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ان کو ڈھونڈ کر نکالیں ۔ایسے لوگ  ملک کے  IAS ,IPS  جیسے باوقار  عہدے داروں  میں بھی مل سکتے ہیں۔ملک کے  عدلیہ میں   بھی انصاف پسند ججوں   کی ایک لمبی  فہرست ہے،ملک کے  بڑے بڑے پیشہ ور وکیلوں میں  بھی انصاف پسند لوگ ہیں ،بڑے بڑے لیڈروں میں بھی ملیں گے۔بڑے بڑے تاجروں میں بھی ملیں گے،بڑے بڑے سکالرس میں بھی ملیں گے،بڑے بڑے سائنسدانوں میں ملیں گے،بڑے بڑے انجنئیرس میں بھی ملیں گے۔میڈیا میں بھی بڑے بڑے  جرنلسٹ ملیں گے الغرض ہر میدان میں کچھ لوگ ہیں مسلمانوں کے ہمدرد اور انصاف  پسند لوگوں کی بڑی تعداد ہے ۔ایسے لوگوں کو ساتھ لیں ۔ان سے ملاقات  کریں ،ان کی حمایت  حاصل کریں اپنے پروگرامس میں دعوت دیں،اپنے سیمنارس مین بلائیں،ان سے مشورے لیتے رہیں۔

ہم جس دور سے گزررہے ہیں یہ اکیلے چلنے کا دور نہیں ہے،دوسروں  کو ساتھ لے چلیں ،یا دوسروں کے ساتھ چلیں ۔اکیلے چلیں گے تو تھک جائیں گے ۔دور  تک اور دیر تک چل نہیں پائیں گے ۔آج  غیر مسلموں کو ساتھ  لیکر چلنے کی ضرورت ہے۔مذاکرات کو جاری رکھیں ،بات چیت کو جاری رکھیں ،مصالحت   کو نظر انداز نہ کریں ۔کچھ چیزوں کو  وقتی  طور پر قربان کرنا پڑے  تو کریں ۔کیوں کہ   اگر ہم دور تک چھلانگ لگانا چاہتے   ہیں تو ذرا پیچھے  ہٹ کر   پھر دوڑنا ہوگا۔

۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

1 thought on “ین آر سی اور سی اے بی کے  پس منظر میں یہ کام ضرور کریں

  1. وعليكم السلام ورحمه الله وبركاته
    جزاك الله خيرا
    Umda nasehath

Leave a Reply