ہر دن تین امتحان

ہم لوگ  رات  دن تین طرح کےامتحان سے گزرتے ہیں  لیکن ان میں سے کسی ایک سے بھی سبق حاصل نہیں کرتے۔

*_پہلا_امتحان*

_ہماری  عمر روزانہ کم ہو رہی ہے اور وہ دن جو ہماری  عمرسےکم ہو جاتاہے اسکی پرواہ بھی نہیں کرتے ہیں ،ہمارا ہر سکینڈ  ہمیں موت سے قریب کررہا ہے،ہر لمحہ ہمیں دنیا سے دور ،اپنوں سے دور کرہا ہے۔لیکن  جب  ہمارے  مال میں کچھ کمی ہو جاتی ہےتواسکےلیےفکرمند ہوجاتے ہیں، جبکہ مال واپس آسکتا ہے لیکن  عمر واپس نہیں آسکتی۔ہمارے گھر کا سلینڈر خالی ہوتا ہے تو فکر مند ہوجاتے ہیں،ہمارے موبائیل کی بیاٹری ختم ہونی لگے تو فکر مند ہوجاتے ہیں،اپنے جیب مین پیسے کم ہونے لگیں تو فکر مند ہوجاتے ہیں۔لیکن ہماری عمر گھٹ رہی ہے پھر بھی  ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

*دوسرا_امتحان*

_ہم لوگ ہر روز وہ اللہ   کا عطاکردہ رزق کھاتے ہین، اگر وہ حلال ہےتو اس کے بارے میں سوال ہو گا اور اگر حرام ہےتواس پرسزادی جائیگی اور ہم حساب کےانجام سے ناواقف  ہیں ،ہم جو کما رہے ہیں اس میں حلال کتنا ہے حرام کتنا ہے اس کے بارے میں  بہت کم سوچتے ہیں،کچھ لوگ ہیں جو ماشاءللہ  حلال وحرام کی بہت تمیز کرتے ہیں ،لیکن  معاشرہ  کی ایک بڑی تعداد  اس کی پرواہ نہیں کرتی ہے۔یو ں ہم ہر دن اپنی روزی کے سلسلہ میں امتحان میں رہتے ہیں۔

*_تیسرا_امتحان*

_ہر روز ہم  بڑی تیزی سے  آخرت کے قریب ہو تے جارہے ہیں، اوردنیا سے بڑی تیزی کے ساتھ  دور ہو تے جارہے ہیں  اس کے باوجود ہم باقی رہنے والی آخرت کے لیے اتنی فکرنہیں کرتے  جتنی اس  ختم ہونے والی دنیا کی پرواہ کرتے ہیں ، جبکہ  ہم یہ بھی نہیں جانتے  کہ  ہمارا لوٹنا اعلی جنت کی طرف ہو گا يا آگ کی پستی اور گہرائی میں__ ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر اپنے آپ سے پوچھیں کہ کیا کبھی سونے سے پہلے یہ سوچا کہ آج میں نے کونسے نیک کام کئے کتنے برے کام کئے؟ہم دوسروں کا حساب بہت لیتے ہیں کیا اپنا بھی حساب کیا ہے؟ہاں یہ بات صحیح ہے  ہم عمل میں بہت  پیچھے ہیں ،لیکن دعا تو کر سکتے ہیں ،چلئے اس رب سے  مانگیں  جو مانگنے والوں سے خوش ہوتا ہے،جو پکارنے والوں کی سنتا ہے،جو زندگی کے  ہر موڑ پر اپنی طرف بلاتا ہے۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply