ThinkstockPhotos.com Image Number: 475710000

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  لاتغضب ۔صحیح بخاری

پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم غصہ مت کرو۔بچو غصہ کس کو کہتے ہیں سمجھانے کی ضرورت نہیں ،آپ لوگوں نے کئی مرتبہ اپنے ابو کو امی کو غصہ دلایا ہوگا،جب  ابو غصہ ہوتے ہیں ان کا چہرہ بدل جات ہے،جب امی غصہ ہوتی ہین تو چہرہ بدل جاتا ہے  ،مسکرانہ بند ہوجاتا ہے،جب ٹیچر غصہ ہوتے ہیں تو  چہرہ بدل جاتا ہے۔عام طور پر  ابو ،امی ،اور ٹیچر مسکراتے ہی رہتے ہیں،لیکن اگر ہم   گھر میں شرارت کرتے ہیں،گھر گندا  کرتے ہیں ،ہوم ورک نہیں کرتے ،تو غصہ ہوتے ہیں،ہمین  غصہ نہیں دلانا چاہئے ،ہم کبھی بھی ایسے کام نہ کریں جس سے کسی کو غصہ  آتا ہے۔اپنے امی ابو سے پوچھیں کہ ان کو غصہ کن کن چیزوں سے آتا ہے ،اور ٹیچر سے بھی پوچھیں کہ ان کو غصہ کن کن چیزوں سے آتا ہے،اور وہ کام ہر گز نہ کریں  جس سے دوسروں کو غصہ   آتا ہے۔اگر آپ کے ابو امی کو بار بار غصہ آتا ہے تو ان سے کہیں کہ ہمارے نبی نے غصہ کرنے سے منع کیا ہے۔پیارے بچو   اگر کلاس میں  کوئی ہماری پنسل چھین لیتا ہے تو غصہ آتا ہے،کوئی ہماری بیاگ ہٹاتا ہے تو غصہ آتا ہے ،کوئی بک  لیتا ہے تو غصہ آتا ہے،لیکن بچو  اگر آپ کو غصہ  آئے تو فورا پانی پی لیں تو غصہ ختم ہوجائیگا ،یا وضو کریں ،یا جگہ  چھوڑ کر ہٹ جائیں،اگر کھڑے ہوں تو بیٹھ جائیں تو غصہ ختم ہوجائیگا۔ان شا اللہ۔

پیارے بچو  کن کن چیزوں سے غصہ آتا ہے ان کی لسٹ بنائیں،اور اپنے گھر کی دیوار پر لگائیں ،اور ان کاموں سے  پرہیز کریں جن سے لوگوں کو غصہ آتا ہے ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 5 / 5. Vote count: 1

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply