کیا آپ سمجھنا چاہیں گے کہ تقلید کیا ہے؟

کچھ  لوگ اپنی   خود ساختہ  تقلید  کو  دین کا حصہ  ثابت کرنے کے لئے     اپنی ساری توانائی  لگا دیتے ہیں،زندگی بھر تقلید کی ہی دعوت دیتے رہتے ہیں،تقلید کو ثابت کرنے کے لئے   سارے حربے آزماتے رہتے ہیں ،لیکن جو بھی دلیل لاتے ہیں  وہ مکڑی کی جال کی طرح کمزور  وناتواں  ہوتی ہے, چوری سینہ زوری  مقلدین کے علماٗ یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں  کہ   کوئی محد ث ایسا نہیں ہے   جو چاروں اماموں میں سے کسی   ایک امام کا مقلد نہ ہو ،چاہے وہ بخاری ہو مسلم ہو،ترمذی ہو نسائی ہو،ہر محدث مقلد تھا ۔

بے چارے نام نہاد علامہ  تقلید  کی تبلیغ  میں زندگی گزار دیتے ہیں   لیکن آج تک تقلید کا مطلب ہی نہ سمجھ سکے۔نہ  یہ تقلید کو سمجھ پائے  نہ محدثین کو سمجھ پائے ،اور چیلنج   کردیتے ہیں     کہ  ایسا کوئی محدث بتائیں  جو مقلد نہ تھا اس کی کتاب بتائیں تو اس کتاب کے برابر سونا تول کر دینے  کا دعوی کرتے ہیں۔

خیر کوئی بات نہیں  چلئے ذرا  ہم دیکھتے ہیں  کہ تقلید کس کو کہتے ہیں۔

علامہ شامی حنفی اپنی کتاب  عقود رسم المفتی ۲۳ میں فرماتے ہیں

فإن التقلید ھو الأخذ بقول الغیر بغیر معرفۃ دلیلہ۔(
کسی دوسرے کے قول کو بغیر کسی دلیل کے لینے کو تقلید کہتے ہیں ۔اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ ( فقہ الأکبرص ۷) میں تقلید کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔
ومعني التقلید قبول قول من لا یدری ما قال من أین قال وذلک لا یکون علما(
تقلید کا معنی یہ ہے کہ اس شخص کا قول قبول کر لینا جس کو یہ معلوم نہیں کہ اس نے کیا کہا اور کہاں سے کہا اور یہ چیز علم نہیں ہے۔

گویا تقلید یہ ہے کہ کسی دوسرے انسان کے قول یا فعل کی پیروی کرنا بغیر کسی سوچ و سمجھ کے اس اعتقاد کے ساتھ کہ جو کچھ وہ کہتا ہے یا کرتا ہے وہی حق ہے۔

ذرا آپ بتائے   کہ کیا تقلید کی یہ تعریف ان ائمہ ومحدثین کے لئے فٹ ہوسکتی ہے؟کیا یہ نام نہاد علامہ یہ بتا سکتے ہیں   کہ فلاں محدث نے فلاں امام کی بات کو  بغیر دلیل کے قبول کیا ہے؟ کیا آپ بتاسکتے ہیں  کہ کسی محدث نے  کسی بھی امام کی بات   بغیر کسی سوچ وسمجھ کے اس اعتقاد کے ساتھ لیا ہے   کہ وہ امام جو کچھ کہتے ہیں یا کرتے ہیں بس وہی حق ہے۔واللہ  ایک ادنی محدث کو  بھی نہیں بتا سکتے  جو امام کی کسی بات کو بغیر کسی دلیل کے  صرف   اس لئے قبول کیا ہو  کہ میں ان کا مقلد  ہوں بس ان کی بات لے لوں گا۔نہیں جناب  ایسا آپ بتا نہیں سکتے ۔جب کسی  محدث  نے ایسا کوئی مسئلہ  بغیر دلیل کے قبول ہی نہیں کیا تو ان کو اس امام کا مقلد قرار دینا   جہالت ہے۔کیوں کہ اگر وہ  مقلد ہیں تو محدث ہو ہی نہیں سکتے ۔کیا کوئی مقلد بھی محدث ہوسکتا ہے؟علامہ صاحب محدث  مجتہد ہوتا ہے   مقلد نہیں ،جب آپ کو مجتہد اور مقلد کا فرق ہی  نہیں  معلوم تو  اتنے بڑے دعوے  زیب نہیں دیتے۔

کیا آپ ان کے  بھولے بھالے سامعین  کو یہ بتا سکتے ہیں  کہ امام بخاری نے کبھی یہ کہا ہو میں فلاں  امام کا مقلد ہوں،کیا امام مسلم نے    یہ اقرار کیا  ہو کہ میں فلاں امام کا مقلد ہوں ،فہرست تو ہماری کافی لمبی ہے لیکن بس ان دونوں کو ہی  ثابت  کر دو کہ انہوں نے اپنے آپ کو فلاں امام کا مقلد کہا  ہو  ،کیوں کہ کسی   کو کچھ ثابت کرنے کے لئے  ان  کا اقرار کرنا   ،یا  ان کا اپنے آپ کو کسی امام کی طرٖ ف  منسوب کرنا ضروری ہے۔اگر انہوں نے اپنی زندگی  میں  اپنے آپ کو کسی  امام کا مقلد قرار نہیں دیا ہے  اور یقینا  ایسا نہیں  ہے تو آپ کا   زبردستی  کسی محدث کو کسی امام کا مقلد قرار دینا   سراسر ظلم ہے۔تہمت ہے ،اور بہتان بھی ہے۔جب امام بخاری نے آپنے آپ کو مقلد نہیں کہا امام مسلم نے نہیں کہا    تو آپ کون ہوسکتے ہیں جو ان کو  تقلید کی جہالت میں ڈھکیلے والے ؟کیا آپ کو نہیں معلوم کہ تقلید   عام لوگوں کے لئے  ہوسکتی  ہے جو  دلائل کی چھان بین نہیں کرسکتے،آپ نے محدثین  کو بھی  مقلد بنا کر  ان کی توہین کر دی ۔اب آپ کو یہ ثابت کرنا  ہے  کہ  ان  محدثین   نے اپنے آپ کو  کہاں مقلد کہا ہے ،اگر ثابت  نہیں کروگے  اور یقینا ثابت نہیں کر سکوگے ، تو پھر تیار ہوجاو   کم از کم دس کلو  سونا تو دینا پڑےگا ۔اور اتنا سونا نہ آپ دے سکتے نہ آپ کے  مریدین ،بلکہ  جب دینے کا وقت آئیگا  تو  سارے مرید بھاگ جائیں گے۔ آپ کے اطراف کوئی بھی سبحان اللہ کہنے والا نہ ہوگا ۔یہ بھی یاد رکھیں  اگر  کسی کتاب میں ان کے نام کے سامنے حنبلی ،مالکی   ،شافعی لکھنے سے وہ  مقلد نہیں ہوجاتے کیوں کہ   تقلید کا پٹہ ان کے گلے میں  بعد کے لوگوں نے  ڈال رکھا ہے۔کسی محدث  کے مسائل   کسی امام کے مسائل سے میل کھائیں  تو  آپ جیسے  لوگوں نے ان کو اس امام کا مقلد قرار دیا ،جو سراسر غیر معقول ہے۔  جن محدثین کا آپ نے نام لیا ہے ان میں سے کسی  نے یہ نہیں کہا کہ میں فلاں امام کا مقلد ہوں۔پھر آپ کا کسی  محدث کو  مقلد قرار دینا  اس محدث کی  بہت بڑی توہین ہے۔تقلید تو جاہلوں کے لئے ہے نہ کہ محدثین کے لئے۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply