کیا آپ بچوں کی حفاظت  کے متعلق پریشان ہیں؟

ناظرین  بچے  سب کے پیارے ہوتے ہیں،ہر آدمی اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتا ہے،ان کی تھوڑی سے بھی  تکلیف پر بے چین ہوجاتا ہے،جب بیمار ہوجاتے ہیں تو اپنی ساری کمائی کو لٹانے تیار ہوجاتا ہے،اگر ہوسکے تو اپنے گھر کو بھی بیچنے تیار ہوجاتا ہے،ان کی حفاظت کے لئئے جان بھی دینے تیار ہوجاتا ہے۔لیکن رفتہ رفتہ آدمی ٹیکنالوجی میں اتنا مصروف ہوتے جارہا ہے   کہ اپنی اوالاد سے بھی غافل نظر آرہا ہے،اپنی اولاد سے  محبت میں کمی کا شکار ہوتے جارہا ہے۔

،آج ہم سب کو الرٹ ہونے کی ضرورت ہے،اگر ہم اپنے بچوں کو لیکر بازار جائین تو بچوں سے غافل نہ ہوں ،شاپنگ کے دوران ہم سمجھتے ہیں بچے کھیلتے ہیں  اور ہم لوگ مصروف ہوجاتے ہیں ،لیکن ہماری تھوڑی سی بھی  غفلت ہم پر بھاری پڑسکتی ہے۔

اسی طرح اپنے بچوں کو  اس بات کی ٹریننگ دیں کہ کوئی اجنبی پکڑنا چاہے تو اپنے بچاو کے لئے اس کے پیروں سے لپٹ جانا ہے،اپنے پیرون سے اسکے پیروں کو گھیرے میں لیں،اور اپنے ہاتھوں سے اس کے دوسرے پیر مضبوطی سے پکڑیں ،اور پیر کو طاقت سے کتریں۔اس طرض اغوا کرنے والا پپریشان ہوجاتا ہے اور چھور کر بھاگ جاتا ہے۔

اپنے بچوں سے کہیں  کہ کوئی اجنبی  کچھ کھانے پینے کی چیزیں دیں  تو نہ لیں،اپنی گاڑی مین لفٹ دے تو انکار کر دے۔اپنی کار میں بلائے تو انکار  کردے۔اپنے بچوں کو اپنا فون نمبر  یاد کرائیں ،اپنے گھر کا اڈریس یاد کرائیں،اپنے گھر کے مشہور آدمی کا نام یاد کرائیں۔اپنے بچوں کو  کار میں  بٹھا کر  کار بند کر کے شاپنگ کرنے نہ جائیں،کبھی لوگ اپنے بچوں  کو گھر بٹھا کر  باہر سے لاک کر کے جاتے ہین یہ طریقہ بھی صحیح نہیں ہے۔ہم اپنے  بچوں سے بہت پیار رکتے ہیں لیکن  موبائیل میں مصروف ہوکر کبھی کبھی اتنا غافل ہوجاتے ہیں کہ نقسان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جب گھر سے اسکول  کے لئے نکلیں تو دعا پڑھا کر نکالیں،گھر سے نکلنے کی دعا یاد دلائیں،گاڑی پر بیٹھ کر سواری کی دعا یاد دلائیں اور ہر دن پڑھائیں ۔آیت الکرسی کا اہتمام کرائیں۔جتنا ہوسکے چھوٹے بچوں کو  گھر سے قریب والے اسکول مین ڈالیں۔  بچے اسکول بس میں جاتے ہوں تو بس ڈرائیور کا نمبر ضرور رکھیں،اس کا کوئی آئی ڈی پروف بھی رکھیں،اگر آٹو  یا  ٹیکسی مین جاتے ہوں تو ان کا آئی ڈی پروف ضرور رکھیں ۔

ان  سب احتیاطوں کے باوجود دعا وں کا ضرور اہتما م کریں ۔کیوں کہ اللہ ہی ہمارے کلیجے کے ٹکڑوں کی حفاظت کرنے والا ہے۔ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔آمین ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

2 thoughts on “کیا آپ بچوں کی حفاظت  کے متعلق پریشان ہیں؟

  1. کالج میں پڑھنے والی لڑکیوں کی تربیت اور ان کا خیال کیسے رکھا جائے اس بارے میں جانکاری دیں عین نوازش ہوگی
    جزاكم الله خير

Leave a Reply