کیا آپ ہمدردی کا ثبوت دے سکتے ہیں؟

ہم لوگ جن حالات سے گزر رہے  ہیں  وہ بڑے پریشان کرنے والے حالات ہیں،آپ دیکھیں گے    کتنے ہی لوگ پچھلے کئی مہنوں سے کام نہیں کرپا رہے ہیں،کتنے ہی لوگ  پچھلے کئی مہنوں سے  نوکری نہیں کر پارہے ہیں۔اب غور کریں اگر ایک آدمی  کئی ماہ تک کام نہیں کرتا ہے تو اس کا گھر کیسے چل سکتا ہے ،اس کے بچوں  کا دل  کیا مانگتا ہوگا اور  وہ ان کی خواہش کو پوری نہیں کر سکتا ہے ۔

دوستو!  نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا  جو آدمی  دوسرون کی مدد کرتا ہے اللہ اس کی مدد کرتا ہے ۔کوئی آدمی کسی کی مشکل کو دور کرتا ہے  اللہ اس کی مشکل کو دور کرتا ہے ،کوئی آدمی کسی کے آسانی پیدا کرتا ہے تو اللہ  اس کے لئے آسانی پیدا کرتا ہے ۔

پہلے زمانے میں ایک عورت نے ایک پیاسے کتے کو پانی پلایا تھا  اللہ اس عورت سے خوش ہوکر اس کو جنت  میں داخل کر دیا تھا ۔

دوستو  آو ہم سب مل کر سوچیں گے  کہ   ہم کیا کر سکتے ہیں۔

1 کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ  ہمارے رشتہ داروں میں کوئی پریشان ہے  تو اس کو ایک چھوٹا تحفہ دیں ۔

2 کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ  ہمارے گھروں  میں کام کرنے والی خادمہ کو ہم  چھوٹا سا تحفہ دیں ۔

3 کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ کے دوست اگر پریشان ہیں تو  ان کو ایک چھوٹا تحفہ دیں۔

4 کیا ایسا نہیں  ہوسکتا کہ   آپ کے محلہ میں کوئی  بیواہ عورت ہے اس کو تھوڑا سا راشن دیں ۔

5 کیا ایسا نہیں   ہوسکتا  کہ آپ کے محلہ کے مسجد کے موذن کو  تھوڑا راشن دیں یا کسی وقت کا کھانا دیں

6 کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ کے محلہ کے امام صاحب کو ایک چھوٹا سا تحفہ دیں ؟

دوستو  اگر آپ یہ سسب  نہیں کر سکتے تو اتنا تو ہوسکتا ہے   کہ آپ ان کے  حق میں  روزانہ دعا کریں ،ان کی مشکلات کو دور  کرنے کی دعا کریں ۔

ہا ں یہ تو ہوسکتا ہے ۔ہمارے  دلوں میں ہمدردی ہونا چاہئے ،کیوں کہ ہمدرد لوگ ہی  اچھے لوگ ہوتے ہیں ۔اللہ تعالی  کو ہمدرد لوگ  پیارے ہوتے ہیں ،دنیا میں وہ لوگ بہت  اچھے ہوتے ہیں جو دوسروں  کے لئے  فائدہ مند ہوتے ہیں ۔ چلو آج سے ہم  لوگ ہمدرد بننے کی کوشش کریں گے ان شاءاللہ ۔

 آپ ہمیں بتائیں  کہ ہم نے جتنے  ہمدردی کے آئڈیاز  بتائی ہیں  ان میں سے آپ کس پر عمل کرنا چاہیں گے ۔اگر آپ کے پاس کچھ اور آئیڈیا ز ہوں تو ہمیں ضرور بتائیں ۔

93931138391 اس نمبر پر واٹس ایپ مسیج کرتے ہوئے آئڈیا شیر کریں ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.2 / 5. Vote count: 5

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply