کیا آپ نوکری کی تلاش  میں پریشان ہیں؟

ہمارے معاشرہ میں لاکھوں نوجوان روزگار کی تلاش میں دن رات دوڑ دھوپ کرتے رہتے ہیں،لیکن  مہنوں  مہنوں گزار  دیتے ہیں  نوکری  نہیں پاتے ،پھر آخر کار یا تو سرکار پر غصہ ہوتے ہیں،یا پھر اپنی ڈگریوں پر کوستے ہیں کہ مجھے یہ ڈگری نہیں کرنی تھی ،حالانکہ مارکٹ میں نوکری بھی ہوتی ہے   اور ڈگری کی اہمیت بھی ہوتی ہے ،بس کمی ہماری صلاحیتوں میں ہوتی ہے۔

ہمارے نوجوان  کہا ں کہا پریشان ہوتے ہیں چلئے ہم   ذرا جائزہ لیں گے۔

1 سب سے پہلی بات  ہمارے نوجوان  فریشر   Freshers ہونے کے باوجود وہ بڑی بڑی کمپنیوں ،بڑے بڑے اداروں   میں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں جو کہ بہت بڑی غلطی ہے،وہ چھوٹی کمپنیوں اور چھوٹے اداروں میں کام شروع  کرنا اپنی  شان میں کمی محسوس کرتے ہیں۔بڑے اداروں میں جانے سے پہلے چھوٹے اداروں  سے گزرنا پڑےگا ۔

2 دوسری غلطی  فریشر Freshers  ہونے کے باوجود بھی  زیادہ  تنخواہ  Salary کی امید رکھتے ہیں،جو کہ نہیں ہوسکتا ہے،آپ کو بڑی تنخواہ  Salary پانے کے لئے چھوٹی تنخواہ  Salary سے گزرنا ہوگا ۔

3 ڈگری  Degree  ملتے ہی فورا  کام کی تلاش نکلتے ہیں اس کے لئے  مزید کن کن صلاحیتوں   Abilities سے لیس ہونا ہے اس کو حاصل نہیں کرتے۔نوکری صرف سرٹیفکیٹ Certificate  کی بنیاد  پر نہیں ملتی ،آپ کو  یکسٹرا اسکلس  Extra Skills پیدا کرنے ہوں گے،جیسے  کمنیکیشن اسکلس ، Communication Skillرائیٹنگ اسکلس ،Writing skillکمپیوٹر کا استعمال Use of Computer ،انٹرویو  Interview فیس کرنے   کی ٹرینینگ  Training لینی پڑےگی ۔

4اکثر اداروں میں،کمپنیوں میں   آپ کے صبر کا امتحان لیا جاتا ہے جہان  ہمارے نوجوان فیل ہوجاتے ہیں۔

5 وہ جس فیلڈ Field  میں جانا چاہتے ہیں اس فیلڈ Field  کے پرانے لوگوں سے  ،بڑے لوگوں سے رابطہ میں رہیں،کیوں کہ جہاں کہیں  کوئی ویکنسی  Vacancy نکلتی ہے تو پہلے وہاں کے بڑے لوگ اپنے سرکل میں تلاش کرتے ہیں اگر کوئی ان کے سرکل  Cercleمیں مل جائے تو فورا لے لیا جاتا ہے،اگر سرکل Cercle  میں کوئی نہ ملے تو ہی اخبار  تک بات آتی ہے۔اگر آپ بڑے لوگوں کے سرکل  Cercle میں  رہیں گے تو فورا  آپ کا انتخاب ہوسکتا ہے۔

ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ جس فیلڈ  Field جانا چاہتے ہیں   اس کے تقاضواں  کو اچھی طرح جان لیں۔اس مین مہارت  پیدا کریں ، ہمیں ایجوکیشن  فیلڈ Education Field   مین ہونے کی وجہ سے آئے دن انترویو Interview  لینے  پڑتے ہیں ،بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ  ان کے ہاتھوں میں  ڈگریاں ہوتی ہیں لیکن   اپنا انٹروڈکشن  Introduction کرانے نہیں آتا ،کتنے  ہی   لوگ ایسے ہیں جو نوکری  Job  کی تلاش میں آتے ہیں  لیکن ان کو اتنا بھی  شعور  نہیں ہوتا کہ  پہلے  اپنا سی وی  CVبنانا چاہئے ۔

کتنے لوگ ایسے ہیں  جن کو  اپنے مین سبجیکٹ Main Subject  کا پتہ ہی نہیں ہوتا ہے ۔

نوجوانوں کو چاہئے کہ   کسی بھی جگہ نوکری کو اپلائی Job Apply  کرنے سے پہلے  یوٹیوب  YouTube پر انٹرویو  Interview فیس  کرنے  کے طریقہ   سیکھنا  ہوگا ۔جس ادارے یا کمپنی Company  کو جائیں گے اس کے بارے میں نیٹ internet  کے ذریعہ Basic Information  حاصل  کریں ۔

اپنی سی وی CV  میں  ہر چیز سچ لکھیں  ،کمپنی یا ادارے کے لئے آپ کیا فائدہ پہنچا سکتے ہیں  اس کو اپنی باتوں کے درمیان ثابت کریں۔

اپنے اندر اتنی صلاحیتیں Abilities  پیدا کریں کہ کمپنی  یا ادارہ والا یہ محسوس کرے کہ اگر آپ کو نہ لے کمپنی   کا نقصان ہے۔

انٹرویو  Interview  کے دوران اپنی تعریف زیادہ نہ کریں   لیکن اپنے اسکلس  Skills  کو  اچھے انداز میں پرزنٹ  Present کریں۔

جب نوکری مل جاتی ہے تو اللہ کا شکر ادا کریں ،اگر ہوسکے تو 2 رکعت شکرانہ کی نماز ادا کریں ۔

آپ جہان بھی نوکری  کے لئے جوائن  Join ہوتے ہیں تو وہاں کے ذمہ دار یا ساتھی   آپ کے مزاج کے موافق ہونا ضروری نہیں ہے،اب آپ کو  ان کے مطا بق ڈھالنا ہوگا۔اپنے اخلاق سے ،کردار سے ،گفتگو سے،محنت سے ،پابندی سے ،خیر خواہی سے ،اپنائیت سے ماحول کو بنانا ہوگا۔آپ جہاں بھی کام کریں وہاں خوشامدی کے بجائے   کوالٹی ورک  Quality  پیش کریں ۔کیوں کہ آپ کام نہ کر کے بار بار خوش آمدی کا سہارا لیں گے تو نوکری کھو دیں گے۔

آپ جہاں بھی  نوکری کریں اگر ایمانداری اور محنت سے کرتے ہیں تو  آپ کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا ۔آپ کو کوئی ہٹا نہیں سکتا ۔اگر آپ ایماندار ہیں محنتی ہیں پھر بھی  آپ کو ہٹایا جارہا ہے  تو وہ کمپنی  یا ادارہ بہت جلد  زوال کی طرف جانے والا ہے۔

آپ جہاں بھی نوکری کرتے ہیں اس  کمپنی یا ادارے کو اپنا سمجھیں ،اس کے چھوٹے سے نقصان   کو اپنا نقصان سمجھیں ،جب  آپ نوکری کا آغاز کریں   تو ہر دن آپ کچھ نہ کچھ نئی چیز سیکھیں،اپنے تجربہ کو لکھتے جائیں ،ایک  خواب پیدا کریں کہ اگلے دس سال  بعد وہ بھی کسی چھوٹی کمپنی کے مالک بنیں گے ان شاءاللہ ۔اور مالک بننے کے لئے مجھے سیکھنا ہے،اگر اس طرح خیال مضبوط ہوگا تو اس نوکری کے دوران بہت کچھ اتار چڑھا و آئیگا لیکن آپ کو   کوئی تکلیف  نہیں ہوگی ،کیوں کہ آپ کے دماغ میں ہے  مجھے سیکھنا ہے۔۔

آپ  نوکری کی تلاش میں  ہیں  تو یہ دعا پڑھیں ۔رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ

ائے اللہ تو مجھے  جو کچھ بھلائی دینا چاہتا ہے مجھے عطا کر کیوں کہ میں ضرورت مند ہوں۔یہ دعا حضرت موسی   فرعون کے پاس نکل کر مدین میں کی تھی  اللہ نے فورا  آپ کے روزی روٹی انتظام کیا تھا۔آپ بھی پڑھتے رہیں ممکن ہے اللہ آپ کی بھی دعا سن لے۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4 / 5. Vote count: 9

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply