کیا  آپ ساس کو مٹھی میں رکھنا چاہتی ہیں؟

1 آج سے ہی اپنی ساس کی  عزت کرنا شروع کریں۔

2 آج ہی سے اپنے گھر کے کاموں میں   مشورہ لینا شروع کریں۔

3 صبح جلد اٹھ کر گھر کے کاموں کو نمٹانا شروع کریں ۔

4 ناشتہ  میں ، لنچ میں ،ڈنر میں کیا پکانا ہے مشورہ کر کے  پکانا شروع کریں ۔

5 اپنی ساس کے ساتھ   بیٹھ کر  ان سے باتیں کرنا شروع کریں۔

6 کہیں جانا ہو تو ساس سے پوچھ کر جائیں ۔

7 ساس کو اپنی ماں کی طرح  عزت دینا شروع کریں ۔

8 اپنی ساس کو چھوٹے چھوٹے تحفے دیتے رہیں۔

9   گھر پر آنے والے مہمانوں کے سامنے اپنی ساس کی تعریف کریں ۔

10 اپنی ساس کو  گھر  کی ملکہ  ،گھر کی ذمہ دار ہونے کا احساس دلائیں ۔

یہ چند کام کر کے دیکھیں  صرف ایک مہنہ میں گھر  کا نقشہ بدل جائیگا ۔ اب ساس کا جو خوف وڈر بٹھایا جاتا ہے وہ خود بخود ختم ہوتا ہوا نظر  آئیگا ۔اب آپ کو  اپنی امی سے اپنی بہنوں سے ،اپنی سہلیوں سے   اپنی ساس کی شکایت کی  ضرورت نہیں پڑےگی ۔آپ  خود بھی سکون سے رہوگی اپنے ماں باپ کو بھی سکون سے رہنے کا موقعہ دوگی ۔شرط یہ ہے کہ  یہ سارے کام دل سے کریں گی اور اس میں   دکھاوا یا بناوٹ نہیں کروگی ۔اگر اس شرط   پر عمل کروگی تو  اس دوا کا اثر ہوگا ورنہ  نہیں ہوگا ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.2 / 5. Vote count: 15

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply