مغرب کے وقت باہر نہ نکالیں ۔ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كَانَ جُنْحُ اللَّيْلِ أَوْ أَمْسَيْتُمْ فَكُفُّوا صِبْيَانَكُمْ فَإِنَّ الشَّيَاطِينَ تَنْتَشِرُ حِينَئِذٍ فَإِذَا ذَهَبَتْ سَاعَةٌ مِنْ اللَّيْلِ فَخَلُّوهُمْ.  رواه البخاري و مسلم

پیارے  نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  جب سورج روب ہوجاتا ہے  تو اپنے بچوں  کو گھروں میں روکے رکھو  اس لئے  کہ اس وقت  شیطان اپنے  گھروں سے نکلتے ہیں،جب رات کا ایک  حصہ گزر جائے تو  پھر اپنے بچوں کو نکلنے دیں ۔

1گھر سے باہر نکلنے کی دعا سکھائیں ۔نظر بد کی دعا ،ہر شر سے بچنے کی دعا ،بسم اللہ الذی لایضر مع اسمہ شئی ۔مشکلات میں پڑھنے کی دعا ۔لاالہ الا انت  سبھانک انی کنت من الظالمین ۔یہ ساری دعائیں بچوں کو سکھائیں اور بار بار پڑھنے کے لئے  یاد دلاتے رہیں ۔کیوں کہ بچے اپنے طور پر نہیں پڑھتے ہیں ،یاد دہانی سے ہی پڑھتے ہیں۔

2فون نمبر یاد دلائیں ۔

3گھر کے  مشہور آدمی کا نام  یاد  دلائیں۔

4اجنبی سے چاکلیٹ لینے سے منع کریں ۔

5اجنبی گاڑی میں بلائے تو نہ جائے ۔

6 ابو امی  ،نانا نانی ، دادادی ،چاچا ،چاچی،وغیرہ بوسا دیں تو ٹھیک ہے ،اجنبی  کو  بوسا دینے نہ دیں ۔

7کوئی بھی اجنبی گھر کے باہر سے آواز دے  تو دروازہ نہ کھولے ،

8ماچس  سے نہ کھیلیں، کچن  میں نہ جائے ،چاقو سے نہ کھیلے ،

9ڈائننگ  ٹیبل پر نہ چڑھے ۔

9سمپ کا ڈھکن  کھلا نہ چھوڑیں ۔

10چھت پر بچہ  کو اکیلا  نہ جانے دیں ۔

11کسی  بھی طرح کے کیمیکل  سے اور تیز دھار والی چیزوں سے دور رکھیں ۔

12گھر میں بخار کی عام دوا ہمیشہ رکھیں ،کھانسی سردی کی دوا بھی رکھیں۔اگر گرم پانی گر جائے تو کیا کریں؟سیکھ لیں ۔

13بچوں کو سکھائیں کہ اسکول میں سیڑھی چڑھتے ہوئے اترتے ہوئے کسی کو نہ ڈھکیلیں،کلاس روم سے تیزی  سے باہر نہ آئیں۔روڑ سگنل سمجھا ئیں۔سڑک پر نہ بھاگیں ۔بھاگ کر کراس نہ کریں۔بس یا ویان ،یا آٹو سے ہاتھ باہر نہ نکالیں۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.8 / 5. Vote count: 21

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply