کونسا آدمی بڑے کام نہیں کر سکتا کیسے پتہ چلے؟

کونسا آدمی بڑے کام نہیں کر سکتا کیسے پتہ چلے؟
آپ کے بے شمار دوست ہوں گے جن سے روزانہ ملاقات ہوگی ،بات چیت ہوتی ہوگی ،اٹھنا بیٹھنا ہوگا ۔ اگر آپ کو زندگی میں کچھ کرنا ہوتو ہمیشہ ایسے لوگوں کے ساتھ آپ کی دوستی ہو جو بڑے کام کرنے والے ہوں ،جن کے پاس کچھ کر گزرنے کا عزم ہو حوصلہ ہو ۔ کیوں آپ کی سوچ ،آپ کی کے خیالات ویسے ہوں گے جیسے آپ کے دوستوں کے ہوتے ہیں ۔
اب آپ کو کیسے پتہ چلے کہ کون زندگی میں کچھ کارنامے انجام دے سکتا ہے او ر کون نہیں ۔
1 اگر کوئی مجلس میں دوسروں کے عیبوں کو تلا ش کرتا ہے
2اگر کوئی مجلس میں لوگوں کی غیبت کرتا رہتا ہے
3اگر کوئی مجلس میں دوسروں کے کاموں کے نقص نکالتا رہتا ہے
4اگر کوئی مجلس میں دوسروں کی ذاتی زندگی کے بارے میں باتیں کرتا ہے
5اگر کوئی مجلس میں دوسروں کے خوبیاں بیان نہیں کر تا ہے
6اگر کوئی مجلس میں ہمیشہ سیاسی باتیں کرتا ہے
7اگر کوئی مجلس میں بین الاقوامی مسائل پر تبصرہ کرتا رہتا ہے ۔
8اگر کوئی مجلس میں مسجدوں کے ذمہ داروں ،مدرسوں کے ذمہ داروں ،سوسائٹی کے ذمہ داروں پر تبصرہ کرتا رہتا ہے۔
9اگر کوئی ان مسائل میں گفتگو کرتا ہے جس میں اس کو کوئی مہارت نہیں ہے نہ ہی اس میدان میں رہ کر کام کیا ہو۔
10 اگر کوئی تنقید تو بہت کرتا ہے لیکن خود اس کے پاس کوئی ٹھوس آئڈیا نہیں ہے ۔
اگر آپ کے دوست واحباب میں ،سرکل میں ، آپ کے ملنے جلنے والوں میں ایسا کوئی ہے تو فورا اس سے دوستی کم کریں ۔کیوں کہ آپ ان کے ساتھ ہیں جو زندگی میں کوئی کام کرنے والے نہیں ہیں ۔نہ کرتے ہیں نہ کرنے والوں کی ہمت افزائی کرتے ہیں،نہ کرنے والوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔اس لئے جتنا جلد ہوسکے ایسی مجلس سے نکل جائیں ۔ایسے دوستوں کو تلاش کریں جو دوسروں کی خوبیوں پر نظر رکھتے ہیں،دوسروں کے کاموں کی قدر کرتے ہیں،اگر وہ غلطی کریں تو ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔
MAA Sha Allah Laquwwata illah billaah Tabarakallah Very good job 👍 Shukran Jazakallahu Khairan wa Ahsanul Jaza Ham Ko Hamare All ko Allah Amal ki taufeek Den Aameeen 🤲🏻
Aameen Ya Rabbi
Jazak Allah khair shaikh very useful advice