کس سے ڈرنا چاہئے

کس سے ڈرنا چاہئے
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتق اللہ حیث ما کنت ترمذی
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جہاں کہین رہو اللہ سے ڈرتے رہو۔پیارے بچو ہم سب اللہ کے بندے ہیں،اللہ نے ہم کو کچھ کام کرنے کے لئے کہا ہے اور کچھ کام سے منع کیا ہے یعنی روکا ہے ۔جو آدمی اللہ سے ڈرتا ہے وہ اچھے کام کرتا ہے جو نہین ڈرتا ہے وہ برے کام کرتا ہے ۔بچو ہم نے اللہ کو تو نہیں دیکھا لیکن پھر بھی ہمین ڈرنا ہے کیوں کہ وہ ہم کو دیکھتا ہے ،ہم گھر مین رہین ، اسکول مین رہین،گراونڈ میں رہیں ،رات میں دن میں ہر وقت ہر جگہ دیکھتا ہے ۔اور ہمارے ساتھ دو فرشتوں کو بھی لگا رکھا ہے ہم اچھے کام کریں تو ایک فرشتہ لکھتا ہے اور برے کام کریں تو دوسرا فرشتہ لکھتا ہے ۔قیا مت کے دن ہمارا حساب لیگا ۔اسی کے مطابق فیصلہ کرےگا ۔بچو جانتے ہو ایک آدمی نے اپنے چار بچوں کو چار چاکلیٹ دیا ،اور ان سے کہا ایسی جگہ کھا کر آو جہاں تمیں کوئی نہ دیکھتا ہو،چار بھائی چلے گئے ،ایک بھائی نے چھت پر چھپ کر کھالیا ، دوسرے نے کمرہ بند کر کے کھالیا تیسرے نے گلی مین چھپ کر کھالیا ،ایک بھائی نے نہیں کھایا ،جب چاروں بھائیوں سے ان کے ابو نے پوچھا تین نے رپورٹ دی کہ جب وہ کھارہے تھے کسی نے نہیں دیکھا ،چوتھے بھائی نے کہا ابو میں نے ایسی جگہ بہت تلاش کی جہاں کوئی نہ دیکھتا ہو،لیکن کہیں بھی نہیں ملی ۔ہر جگہ ایک ذات ایسی تھی جو مجھے برابر دیکھ رہی تھی ۔وہ اہے اللہ کی ذات ۔مین اس سے چھپ نہین سکا ۔اس لئے مین نہین کھاسکا ۔
باپ نے کہا شاباش بیتے ،تم بہت اچھے ہو،میں یہی دیکھنا چاہ رہا تھا کہ تم مین کا کون اللہ کے بارے مین سوچے گا ۔بہت خوب ۔اب چاروں بچوں کو بٹھا کر سمجھایا کہ بچو دنیا مین ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں اللہ نہ دیکھتا ہو۔وہ ہر جگہ ہمارے کاموں کو دیکھتا رہتا ہے۔بچو تم لوگ کبھی بھی برے کام نہین کرنا کیوں وہ اللہ دیکھ رہا ہے ۔ہم اس سے بچ نہیں سکتے ۔