کامیاب لوگ کیسے ہوتے ہیں؟

سامعین ہم ہر  کسی کو کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں،لیکن ان میں چند ہی لوگ بڑے بنتے ہیں اور اپنا نام روشن کرتے ہیں، جب ہم نے  ان لوگوں کا مطالعہ کیا جنہوں نے بڑے بڑے کارنامے انجام دئے  اور جو مختصر وقت مین  کافی بلندیاں  حاصل کیں ،تو ان کچھ خاص خصوصیتیں  نظر آئیں۔

1 وہ جب  صبح سویرے کام پر نکلتے ہیں  تو اتنے خوش اور ہشاش بشاش رہتے ہیں  جیسے ایک بچے  کو اسکول میں کھیلنے  کے لئے چھوڑ دیا جائے ۔

2وہ روزانہ 14 گھنتے کام کرتے ہیں۔

3 وہ گزشتہ  20 سے 30 سالوں سے مسلسل  کام کرتے ہوئے ارہے ہیں۔

4 عام دنون میں حتی کہ بیمار بھی ہوں تو بھی کام کرتے ہیں اور چھٹی کا تصور بھی نہیں کرتے ہیں ۔

5 وہ صبح سویرے اٹھتے ہیں اور کام پر متوجہ ہوتے ہیں۔

6 دفاتر کو جلدی جاتے ہیں اور دیر تک رکتے ہیں،اور تھکتے نہیں ۔اگر وہ رٹائیر  ڈ ہوں تو بھی کام کرتے ہیں،وہ کام کرنے کے لئے زندہ رہتے ہیں،انہیں اپنے  کام سے اتنا پیار ہوتا ہے کہ اگر ان کو   تنخواہ یا معاوضہ  نہ ملے تو  بھی کام کرنے تیار رہتے ہیں۔

7 اگر کوئی  اپنے کام سے اس حد تک محبت کرے کہ معاوضہ نہ بھی ملے تو  بھی کام کرنے  تیار ہوتو وہ ضرور  اپنی زندگی میں ایک برا کارنامہ انجام دے سکتا ہے۔

8 وہ کبھی بھی جھوٹا بہانہ نہیں بناتے،وہ کبھی بھی  کام کے بوجھ کی شکایت نہیں کرتے،وہ کبھی بھی ساتھیوں کی شکایت نہیں کرتے ،وہ کبھی بھی اپنے باس کی جھوٹی تعریف نہیں کرتے ،عام طور پر ملازمین اپنی کوتاہی کو چھپانے کے لئے اپنے باس کی جھوٹی تعریف کرتے ہیں۔

9 اپنے کام سے اس قدر محبت کرتے ہیں  کہ انہیں  وقت کا احساس بھی نہیں ہوتا ۔

10 وہ پیسوں سے بڑھ کر  کام سے محبت کرتے ہیں،پھر پیسہ خود بخود ان کے پیچھے دوڑتے ہوئے آتا ہے،وہ اپنے معاوضہ سے بڑھ کر اپنے کسٹمر  کے اطمئنان  کا خیال رکھتے ہیں۔

11 وہ اپنے  سے بڑے  اور چھوٹوں کی قدر کرتے ہیں،حسد کی بیماری سے پاک ہوتے ہیں۔

12 ان کی نظر ہمیشہ لوگوں کی خوبیوں  پر  ہوتی ہے،اگر عیب نظر آئیں تو ان کی اصلاح کرتے ہیں،دوسروں سے عیب  بیان نہیں کرتے ہیں۔

13 اپنے ماتحتوں  کی غلطیاں نظر آئیں تو ان کی اصلاح کرتے ہیں،ان کی تربیت میں  دلچسپی لیتے ہیں۔وہ اپنے ماتحتوں کو نوکری سے نکالنے کے بجائے ان کو کام کے لائق بناتے ہیں۔

14 وہ لوگ کسی کی بےجا تنقید  میں وقت  ضائع نہیں کرتے ۔اگر ان کا مد مقابل  کوئی اچھا کام کرے تو اس کی تعریف کرنے میں کتراتے نہیں ،اور  نہ  ہی اس خوبی کو تسلیم کرنے میں   دیر لگاتے ہیں۔

15 ان کے ماتحت کام کرنے والے کے معاوضہ کو ادا کرنے میں ٹال مٹول نہیں کرتے ۔وہ  تنخواہ کاٹنے کے لئے بہانے تلاش نہیں کرتے ۔وہ اپنے ماتحتوں کے  جذبات کی پوری قدر کرتے ہیں،انہیں خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔

16 وہ اپنے ماتحتوں سے کیا چاہتے ہیں  اس کی وضاحت بار بار کرتے ہیں۔اگر  وہ ملازم ہیں تو اپنے مالک کا برا نہیں چاہتے اور اگر وہ مالک ہیں تو اپنے نوکروں کا برا نہیں چاہتے ۔

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی زندگی میں کامیاب سمجھے جاتے ہیں،جو مارکیٹ میں  سب کے محبوب ہوتے ہیں ،جن سے متعلق ہر آدمی مطمئن رہتا ہے ۔ہمیں بھی ایسے ہی بننے کی کوشش کرنا ہوگا ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.2 / 5. Vote count: 10

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply