کالج کے طلبہ وطالبات سے کچھ باتیں

کالج کے طلبہ وطالبات سے کچھ باتیں
1 شریعت پر ثابت قدمی ۔انس بن مالک کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ کثرت سے یہ دعا پڑھتے تھے ۔
یا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ، الترمذي
ائے دلوں کو پھیرنے والے تو میرے دل کو تیرے دین پر ثابت قدم رکھ ۔
ہمارے اسلاف نے اس سے بڑی بڑی تکلیف کو برداشت کیا ہے ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھیں حضرت موسی علیہ السلام کو دیکھیں ،حضرت یوسف علیہ السلام کو دیکھیں ۔ حضرت سمیہ رضی اللہ عنھا کو دیکھیں ، حضرت خباب رضی اللہ عنہ کو دیکھیں ، حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھیں ۔اور یہ دعا ہمیشہ پڑھتے رہیں ۔ حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ
2 شریعت کا علم حاصل کریں ۔چند عنوان کو لکھ لیں اور ہر عنوان پر مکمل مطالعہ کریں ،ایک ہی عنوان پر کم از کم 10 علماء کے بیانات سنیں ،نوٹ کریں ،ایک ہی موضوع پر کم از کم دس لوگوں کے آرٹیکلس پڑھیں ۔
3 قانون کی تعلیم حاصل کریں ،دستور کو سمجھیں ،بڑے بڑے وکیلوں کو پیدا کریں ۔قانون میں مہارت ھاصل کریں ۔کسی بھی معاملہ میں جلد بازی کرنے کے بجائے قانونی رائے حاصل کریں ۔
4 غیر مسلموں میں جو لوگ انصاف پسند ہیں ان سے تعلقات قائم کریں ۔ان سے مد د حاصل کریں ۔کیوں کہ رسول اللہ ﷺ نے بھی ہجرت کے مواقعہ پر غیر مسلم دلیل کی مدد حاصل کی ہے ۔
5 اپنے کالج اور یونیور سٹی میں جو غیر مسلم طلبہ نفرتی پروپیگنڈے سے دور ہیں ان سے رابطہ میں رہیں ،ان کو اسلامی لٹریچر دیتے رہیں ،ان سے دوستی کریں ،ان کو تحفے تحائف دیتے رہیں ،ان کو اپنی مسجد وں میں بلاتے رہیں ۔
6 غیر مسلموں کو مساجد کے تعارف کے لئے دعوت دیں ۔مسجدوں میں ہم کیسے عبادت کرتے ہیں بتائیں ۔
7 حقوق العباد والے لٹریچر کو عام کریں ۔
8 ہر حال میں اللہ پر مکمل بھروسہ رکھیں ۔توکل علی اللہ کو مضبوط کریں ۔
9 کوئی نعرہ لگاتا ہے تو جواب میں ہمیں بھی نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے ،بلکہ ہمیں خدمت خلق ،بھائی چارے ،اور محبت کا پیغام دینا ہے ۔
10 سیاسی تنظیمیں ،نفرتی تنظیمیں چاہتی ہیں کہ طلبہ اسکول ،کالج ،یونیورسٹی میں ہنگامہ کریں ،جلوس نکالیں ،اس میں طلبہ کا کو ئی فائدہ نہیں ہے بلکہ بہت بڑا نقصان ہے اس لئے اس طرح کی سوچ اور فکر سے دور رہیں ۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.3 / 5. Vote count: 8

No votes so far! Be the first to rate this post.

Leave a Reply