پیارے نبی کی پیاری پیاری حدیثیں یاد کرنے والی طالبات

پیارے نبی کی پیاری پیاری حدیثیں یاد کرنے والی طالبات
جامعۃ المفلحات حیدرآباد کی جانب سے 7,8 ڈسمبر 2019 بروز ہفتہ اتوار کو آل انڈیا حفظ حدیث کا مسابقہ منعقد کیا گیا ۔جس میں طالبات کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا ،زمرہ اول میں عالمات وفارغات کے 50 احادیث کو ترجمہ ،تشریح ،باب ،حدیث نمبر ،راوی کے نام ،تخریج کے ساتھ یاد کرنا تھا ۔جن کے لئے پہلا انعام 35 ہزار ،دوسرا انعام 25 ہزار اور تیسرا نعام 20 ہزار روپئے کا تھا ۔
زمرہ دوم میں مدارس میں پڑھنے والی طالبات کے لئے تھا جس کا پہلا انعام 25 ہزار دورا نعام 20 ہزار ،تیسرا انعام 15 ہزار روپئے کاتھا ۔زمرہ سوم میں اسکول کی طالبات کے لئے تھا جس کا پہلا انعام 20 ہزار رپئے ،دوسرا 15 ہزار اور تیسرا انعام 10 ہزار روپئے تھا ۔
ا ۔ہندوستان کے مختلف صوبوں سے بڑی تعداد میں طالبات امتحان کے لئے حاضر ہوئی تھیں۔ اس مسابقہ میں مجھے بھی ممتحن کے طور پر بلایا گیا تھا ۔امتحان لینے کے دوران اس بات کا شدت کے ساتھ احساس ہوا کہ طالبات نے انتھک محنت کی ہے ۔ہر طالبہ نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر محنت کیا تھا ۔دل اندر ہی اندر بہت خوش ہو رہا تھا ،چھوٹی چھوٹی معصوم معصوم بچیوں نے 70 حدیثیں یاد کی ہیں۔ایسی بچیان جن کو دیکھ کر پڑھنا بھی نہین آتا لیکن مکمل 70 حدیثیں یا د کی ہیں ۔ خوشی کی انتہا اس وقت نہ رہی جب 5 سال کی بچیوں نے بھی 70 حدیثیں یا د کر رکھی ہیں ۔ا ب آپ غور کریں ان کے ماں باپ نے کس قدر محنت کی ہوگی ۔منظر بڑا رقت آمیز تھا ۔ہر بچی کی الگ ہی داستان تھی ،کچھ بچیوں کی سرپرستوں نے کہا ان کی بچی کئی کئی دن فجر کی اذان سے پہلے اٹھ کر یاد کرتی تھیں۔کچھ لوگوں کا کہنا تھا کئی کئی رات انہوں نے ٹھیک سے سویا بھی نہیں حفظ کرتے رہے ۔کچھ عالمات کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے روٹی پکاتے ہوئے کھانا بناتے ہوئے سامنے کتاب رکھ کر یاد کرتے تھے۔کئی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو سمبھالتے ہوئے راتوں میں یاد کرتے تھے ۔
دو دن کا منظر بڑا دل کو نرم کرنے والا تھا ،ہر طالبہ کی اپنی اپنی الگ الگ قربانیاں تھیں۔ان کے سرپرستوں نے ان کا مکمل تعاون کیا ،ان کے شوہروں نے مکمل تعاون کیا ۔ان کے بڑوں نے ان کا مکمل ساتھ دیا ۔
نتیجہ کا اعلان ہوا تو پہلے زمرہ میں 10 بچیوں نے پورے 100 مارکس حاصل کیا تھا ،اب قرعہ اندازی کے ذریعہ پہلا ،دوسرا ،تیسرا انعام دیا گیا ۔بقیہ سات بچیوں کو 100 مارکس لانے کے باوجود بھی ایک چھوٹا انعام ملا ،وہ وقت بڑی مایوسی کا تھا ۔ جلسہ گاہ مہمانوں سے سرمایہ داروں سے بھرا پڑا تھا کاش اس وقت کچھ سرمایہ داروں کو اس بات کا خیال آتا ان بچیوں کو بھی دس،دس یا پانچ ،پانچ ہزار انعام دیا جائے ۔لیکن کسی کو اس بات کی توفیق نہیں ہوئی ۔اگر ان کو انعام ملا ہوتا تو ان کی محنت پر ان کو خوشی مل سکتی تھی ۔لیکن ایسا نہیں ہوا ۔
ہم معاشرہ کے بڑے بڑے سرمایہ داروں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس طرح حفظ حدیث کے مسابقہ ہر جگہ رکھے جائیں۔پیارے نبی کی پیاری پیاری حدیثوں کو یاد کرنے والے ہونہار بچوں ،بچیوں کو انعامات دئے جائیں ۔جلسوں پر کانفرنسوں پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے مسابقوں میں اپنا مال خرچ کریں ۔جس کا حقیقی معنوں مین نتیجہ نکلتا ہے اور فائدہ ہوتا ہے۔کاش اللہ مجھے بھی طاقت دیا ہوتا تو اس مسابقہ میں شرکت کرنے والی ہر طالبہ کو انعام دیتا ،اور وہ بچیاں جو چھوٹی چھوٹی ہیں لیکن 70 حدیثیں یاد کر رکھی تھیں وہ تو انعام واکرام کے مکمل حق دار تھیں ۔ان کے ماں باپ بھی اکرام کے حق دار تھے ۔ میں سب کو انعام سے نوازتا ۔
خیر میں سوسائیٹی کے ہر سمجھدار ،فکر مند لوگوں سے گزارش کروں گا کہ اس طرح مسابقہ منعقد کرتے رہیں ،سرمایہ داروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بار بار عمرہ کرنے کے بجائے دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلابہ وطالبات کی ہمت افزائی میں مال خرچ کریں ۔
میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ہم سب کو سے دین کا کام لیتا رہے کیوں کہ وہ جس کو توفیق دیتا ہے وہی کر سکتا ہے ،جس کو توفیق سے محروم رکھے وہ فضول کاموں میں لگا دیتا ہے
Asalaamualaikum wrwb mashallah. Hit khushi aur masarrat huyi sunkar Allah har maa baap ki aulad ko aesa yaad karne aur uspar amal karne ki salahiyat ata krey ameen ya rabbi
Allah hum sabko aese kaamo may sarf karne ki taqat ata krey
Jazak Allahu khairan
barkallahu feekum ameen ya Rabbi
Assalamalaikum warahmatullahi wabarkatuhu mashallah barakallah khushi ki baat hai k hadees ko hifz kerne ka jazba choti choti bachiyoun me hai, Allah se dua hai hum sab ko ye taufeeq naseeb ho ghar baithe hum bhi aise ache kam kersaken Inshaa’Allah, shaik ke jazbe ki khader kerti hun un 7 bachiyoun k bare me jinhe inaam chota naseeb hua.. Allah un sab ko aise kamoun me hissa lene ki taufeeq ata farmaye jin k pass maal ki farawani hai… Ameen ya Allah
🌹🌹🌹
Aameen Ya Rabbi